تاسف دعا کی اپیل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
السلام علیکم،
میری والدہ محترمہ بقضائے الہی وفات پا گئی ہیں۔ اہلِ محفل سے دعائے مغفرت کی اپیل کرتا ہوں نیز کسی ساتھی نے قرآن پاک کی تلاوت کر رکھی ہے تو ان کے ایصال ثواب کے لئیے مرحمت فرما دیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
انا اللہ و انا الیہ راجعون
اللہ رب العزت سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا ہے۔
اللہ تعالی آپ کو اس صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اناللہ و انا الیہ راجعون۔

ساجد بھائی بہت دکھ ہوا آپ کی والدہ محترمہ کی وفات کی خبر پڑھ کر، اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائیں ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور آپ کو اور آپ کے دیگر اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

پپو

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
ساجد بھائی اللہ آپکو اور اہل خانہ کو اس دکھ کو سہنے کی ہمت دے آمین اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے ہم سب اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں ماں کا کوئی بدل تو نہیں ہوتا لیکن یہ حقیقت بھی ہے ماں کی دعاؤں محروم ہونا بڑا مشکل مرحلہ ہوتا ہے اللہ آپکو صبر جمیل دے آمین
 

مغزل

محفلین
ساجد بھائی۔
جنہاں گھراں وچ ماں نئیں ہوندی
انہاں دے ویڑے چھاں نہیں ہوندی

یہ روح کچل دینے والی خبر ، میری آنکھیں نم کر گئ ہے۔
میں نے بہت سوچا کہ ۔۔ مائیں اتنی جلدی ہم سے دور کیوں
ہوجاتی ہیں۔۔ ۔۔ کوئی جواب نہ ملا ۔۔ بس ہلکا سا اک گمان
سر ابھارتا کہ۔ ۔ زندگی کی مسافت میں جب ماں تھک جاتی ہے
ہم اسے جو سکون و آرام دے سکتے ہیں ۔۔ اس سے ماں کا حق ادا
نہیں ہوتا، تب۔۔ ماں سے 70 گنازیادہ محبت کرنے والا ۔۔
ماں کو وہ سکون و آرام فراہم کرتا ہے جس کی وہ متقاضی ہوتی ہے۔
مگر ہم اسے اپنی بد بختی معمول کرتے ہیں۔ جو سچ بھی ہے۔
مالک و مولیٰ ۔۔ اپنے حبیبِ پاک صل اللہ علیہ وسلم کے صدقے
والدہ مرحومہ کی تمام لغزشیں معاف فرمائے ، انہیں اپنے جوارِ رحمت
میں جگہ عطا فرمائے ، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے باغ بنائے۔
آپ بہن بھائیوں اور سوگواران کو صبرِایوبی سے سرفراز فرمائے (اٰمین)
والسلام
 

حسن علوی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت دکھ ہوا یہ جان کر ساجد بھائی۔ اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے اور انکو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے (آمین)
 

ابوشامل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

افتخار عارف نے کہا تھا:
دعا کو ہاتھ اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوں
کبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے

آپ کی والدہ کے انتقال کا سن کر بہت زیادہ افسوس ہوا۔ یہ زندگی کا سب سے بڑا غم ہوتا ہے جب ماں کا شفیق و مہربان سایہ آپ پر سے اٹھ جائے۔ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائیں اور آپ کو زندگی کا یہ عظیم غم سہنے کا حوصلہ دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائیں اور آپ سب کو اس صدمے کو سہنے کی ہمت عطا فرمائیں

م م مغل نے بہت بہترین بات کہی۔ جزاک اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی آپ کی والدہ کی وفات کا جان کر افسوس ہوا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ہ

اللہ کریم سے دعا ہے کہ مرحومہ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ اور آپ سبکو کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

بہت تکلیف دہ خبر ہے بہت افسوس ہوا یقیناً ماں کے جیسا کوئی بھی نہیں ہوسکتا چاہے آپ سے جتنی بھی محبت کرتا ہو۔ دعا ہے اللہ تعالٰی آپ کو اس کڑے وقت میں ہمت و حوصلہ عطا فرمائے اور آپ کی والدہ محترمہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اُن کی کوتاہیوں سے در گزر فرمائے۔ (آمین)
 

الف عین

لائبریرین
افسوسناک خبر ۔۔۔ اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین
 

زینب

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

ساجد بھائی بہت بہت افسوس ہوا۔۔۔۔اللہ اپ کو صبر عطا کریں اور اپ کی امی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کریں۔۔اللہ تعالیٰ اپ کو ہمت دے کہ اپ اس عظیم سانحے کو سہہ سکیں۔۔۔۔۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی آپ کو اس مشکل وقت میں ہمت و حوصلہ عطا فرمائے
اور آپ کی والدہ محترمہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے
 

بلال

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی آپ کی والدہ کی مغفرت فرمائے اور آپ کو صبر دے۔۔۔آمین
 

ماوراء

محفلین
ساجد بھیا، بہت دکھ ہوا سن کر۔ اللہ تعالی آپ کی والدہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آپ اور آپ کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 

خرم

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ کریم و رحیم ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام ادا فرمائے اور آپ کو جنت میں ان کی ہمراہی عطا فرمائے۔ آمین۔
 

ظفری

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
یہ خبر انتہائی دکھ اور صدمے سے پڑھی ۔
ساجد بھائی ۔۔۔ اللہ، آپ اور آپ کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرما کر اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔ آمین ثم آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top