کاشفی

محفلین
غزل
(شمس ولی اللہ ولی دکنی)

خوب رو خوب کام کرتے ہیں
یک نگہ میں غلام کرتے ہیں

دیکھ خوباں کو وقت ملنے کے
کس ادا سوں سلام کرتے ہیں

کیا وفا دار ہیں کہ ملنے میں
دل سوں سب رام رام کرتے ہیں

کم نگاہی سوں دیکھتے ہیں ولے
کام اپنا تمام کرتے ہیں

کھولتے ہیں جب اپنی زلفاں کو
صبح عاشق کوں شام کرتے ہیں

صاحب لفظ اس کو کہہ سکھئے
جس سوں خوباں کلام کرتے ہیں

دل لجاتے ہیں اے ولی میرا
سروقد جب خرام کرتے ہیں
 

فاتح

لائبریرین
کاشفی خوب کام کرتے ہیں
منتخب کیا کلام کرتے ہیں
واہ! خوبصورت کلاسیکی انتخاب ہے۔ بہت شکریہ!
 
Top