مبارکباد جیہ کی اردو محفل پر دوسری سالگرہ

شمشاد

لائبریرین
آج 19 اپریل کو اس محفل کی ایک ہر دلعزیز رکن جیہ کی دوسری سالگرہ ہے۔ جیہ اگرچہ اردو محفل میں بہت دنوں سے نہیں آ رہیں لیکن ہمیں پھر بھی ان کا انتظار ہے۔ جیہ کی یاد میں یہ دھاگہ شروع کیا ہے۔ ہو سکتا ہے اسی بہانے محفل میں چلی آئیں۔
 

ظفری

لائبریرین
جویریہ کی کمی واقعی محسوس ہو رہی ہے ۔ کافی دنوں سے محفل پر نظر بھی نہیں آرہیں ۔ اللہ کرے سب خیریت سے ہو ۔ اور دعا ہے کہ اللہ ان کو صحت اور خوشیاں عطا فرمائے ۔
میری طرف سے بھی محفل پر جویریہ کو دوسری سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
جوجو بٹیا۔۔ بہت مبارک ہو یہ سنگِ میل۔ ابھی پھر تم کو میل کرتا ہوں‌تاکہ یہاں آ کر یہ مبارکیں‌سمیٹ لےجاؤ
 

سارہ خان

محفلین
بہت بہت مبارک جیہ کو ۔۔ امید ہے کہ وہ خیریت سے ہوگی اور جلد ہی واپس آ کر یہ مبارکیں وصول کرے گی ۔۔:)
 

تعبیر

محفلین
جیہ مبارک ہو۔ آپ جلد واپس آجائیں کہ میں اور damsel آپ کا انتظار کر رہے ہین اور ہماری شرط لگی ہے کہ آپ پہلے کس کی دوست بنیں گی :)

63723gj09ej3dm3.gif
 
Top