جناح پور

جناح پور وقت کی ضرورت ہے؟


  • Total voters
    29
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
والدین تو میرے بھی ہندوستان سے ہجرت کر کے 1947 ہی میں پاکستان آئے تھے۔ لیکن میں نے خود کو کبھی ہندوستانی نہیں کہا۔ اگر وہاں کے شہری کہلوانا ہے تو شہریت کے لئیے اپلائی کر دیں نا کہ یہاں دل کے پھپھولے پھوڑتے پھریں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خاں تو بہ ذات خود بھوپال سے ہجرت کر کے آئے لیکن انہوں نے تو ایسا "دانشورانہ" دعوی کبھی نہیں کیا جو ہمت بھیا کر رہے ہیں۔
 
ساجد بیٹے۔ پاکستان کو ہم نے بنایا ہے
اور ہم نہیں دیکھ سکتے کہ بدمعاش قتل و غارت گری کرتے رہے۔
کراچی کی ایک ریاستی تشکیل مسائل کا حل ہے۔ اگرچہ اس کے بننے میں بھی قتل و غارت گری ہوگی ۔ مگر یہ تو ہو ہی رہی ہے۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بیٹے۔ پاکستان کو ہم نے بنایا ہے
اور ہم نہیں دیکھ سکتے کہ بدمعاش قتل و غارت گری کرتے رہے۔
کراچی کی ایک ریاستی تشکیل مسائل کا حل ہے۔ اگرچہ اس کے بننے میں بھی قتل و غارت گری ہوگی ۔ مگر یہ تو ہو ہی رہی ہے۔
دیگر لوگ تو بنے بنائے پاکستان میں آبیٹھے ہوں گے جو پاکستان کی یکجہتی کی بات کرتے ہیں؟۔ آپ کراچی کی صوبائی تشکیل کا مطالبہ شوق سے کریں لیکن اشتعال انگیزی اور اپنی شناخت پر شرمندہ ہوئے بغیر۔
 
col5.gif
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بڑے لوگ بھی خوب ہیں، جب نوکری کر رہے ہوتے ہیں اس وقت جی حضوری میں لگے رہتے ہیں، جب ریٹائر ہو جاتے ہیں تو ایک دو کتابیں لکھ کر باتیں کرنے لگ جاتے ہیں، کوئی ان سے پوچھے جب تم نوکری پر تھے تو اس وقت کیوں تیر نہیں چلائے، اب کتابیں لکھ کر جو غیبتیں کر رہے ہو، اس وقت کیوں سوتے رہے۔ اتنے ہی ایماندار اور عزت نفس والے تھے تو اسی دوران استغفیٰ کیوں نہیں دے دیا۔ اللہ بچائے ان دوغلی پالیسی والوں سے۔
 
جلد ہی سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنائے گا اور زیادہ چانس یہ ہیں کہ وہ ایم کیوایم پر کسی صورت پابندی کی بات کرے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو جناح پور کی منزل مزید قریب اسکتی ہے۔
اللہ کرے کہ سپریم کورٹ ایم کیو ایم پر پابندی کی بات نہ کرے۔
بلکہ دھشت گرد لیاری گینگ وار کے لوگوں کو پکڑنے کی ہدایت کرے۔
 
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جو ووٹ اوپر رائے شماری میں ڈالے گئے ان کی اکثریت جناح پور کی مخالفت میں ہیے۔ یہ بات قابل فہم ہے کیونکہ مخالفت میں ڈالے گئے ووٹرز کی اکثریت کا تعلق کراچی سے نہیں ہے۔ اگر ان لوگوں کو شمار نہ کیا جائے تو اعدادوشمار مختلف ہوجائیں گے۔
بہرحال سیاسی حالات کو رخ جناح پور کی موافقت میں ہے۔
 

عسکری

معطل
آپ کو کہاں سے سپنے آتے رہتے ہیں؟ مجھے تو کسی ووٹنگ کا دور دور تک کوئی نشان ہی نہیں ملا ؟:grin: آپ کی یہ رٹ لگی ہوئی ہے جناح پور جناح پور والی باقی تو مجھے کہیں یہ لفظ سنائی نہیں دیتا نا نیوز میں نا انٹرنیٹ پر :rollingonthefloor: آپ مینٹل کیس بن گئے ہو اس تعصب میں جاؤ باہر ہوا لگواؤ کچھ افاقہ ہو گا :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جو ووٹ اوپر رائے شماری میں ڈالے گئے ان کی اکثریت جناح پور کی مخالفت میں ہیے۔ یہ بات قابل فہم ہے کیونکہ مخالفت میں ڈالے گئے ووٹرز کی اکثریت کا تعلق کراچی سے نہیں ہے۔ اگر ان لوگوں کو شمار نہ کیا جائے تو اعدادوشمار مختلف ہوجائیں گے۔
بہرحال سیاسی حالات کو رخ جناح پور کی موافقت میں ہے۔

بات کراچی والوں کی نہیں پاکستانیوں کی ہے اور جنہوں نے بھی ووٹ دیئے ہیں سب کے سب پاکستانی ہی ہیں۔
 

ماظق

محفلین
جی بالکل بننا چاہیے لیکن ایک بات کی وضاحت کر دیں کہ کراچی میں لگنے والی اسی فی صد انڈسٹری پنجابیوں کی ملکیت ہے اور نوے فی صد ٹرانسپورٹ پختونوں کی ہے،اس کا کیا کریں گے۔
ویسے آپ جیسے لوگ جانے کیوں تعصب کو ہوا دے کر کراچی کا امن خراب کرنے پر تیار رہتے ہیں،زوالفقار مرزا کی باتیں سچی ہیں ان کا جواب کیوں نہیں دیتے۔
 

عین عین

لائبریرین
سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ایک صاحب کو ان کی متعصبانہ زہر افشانی کرنے کی کھلی چُھٹی کیوں دی جارہی ہے ؟ اس دھاگے کو مقفل کیوں نہیں کردیا جاتا؟

............................
عثمان میں نے آج یہ پوسٹ دیکھی اور حیران ہوں کہ صاحبان اختیار اسے فوری طور پر مقفل کرنے کے بجائے لسانی تفریق اور تعصب کو پھلنے پھولنے کا موقع دے رہے ہیں اور یہی نہین بلکہ خود بھی اس پر بحث میں مصروف ہیں۔ ایک اور صاحب نے یہ کہا کہ ایک شخص کی ذاتی رائے اور خیالات کو کیوں پھیلنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے اور میں بھی یہی سوال کر رہا ہوں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ محفل انتظامیہ اس پر چپ ہے?
حیرت انگیز بات ہے کہ بین السطور بات کرنے والے اب یہاں کیوں نہیں آ رہے اور یہ مشورہ انتظامیہ کو کیوں نہیں دیتے کہ اسے مقفل کیا جائے ۔ میں نے ایک جائز بات پر واویلا کیا امام تمیمہ والی پوسٹ میں تو صاحبان محفل تڑپ اٹھے اور وہاں کوئی ایسی جنگی صورت حال پیدا ہی نہیں ہوئی تھی لیکن اسے مقفل کر دیا گیا۔ جب کہ یہ جو سراسر غلط بحث ہے اور کوئی اپنی بات ثابت ہی نہیں کر پا رہا۔ نہ کوئی ثبوت ہے نہ کوئی جواز کسی بات کا بس بے پر کی اڑائے جا رہے ہیں سب اسے جاری رہنے دیا گیا ہے۔ اب محفل کا ماحول خراب نہیں ہو رہا? یا کسی خاص سوچ کے تحت چند لوگوں یا مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والوں کا مذاق اڑوانے کی غرض سے اسے جاری رکھا گیا ہے۔ کم از کم اب تو میرے ذہن میں یہ بات آئے گی ہی۔
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
ہممم۔۔۔۔ جناح پور بننا مسئلے کا حل نہیں ہے۔۔۔

میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا ورنہ بڑے صوبے والے بڑے بھائی فرمائیں گے کہ کراچی والے غدار ہیں۔ مگر ذرا سوچیے تو ۔۔۔کراچی والے اتنے تنگ کیوں ہیں؟ اگر اس ملک سے کوٹہ سسٹم ختم کردیا جائے اور چند مخصوص طبقات کی حکمرانی اور "نوکر شاہی" ختم کردی جائے تو کسی حد تک افاقہ ہوسکتا ہے۔

میں کراچی میں پیدا ہوا۔۔میرے والد بھی کراچی میں پیدا ہوئے۔ میرے دادا بھی کراچی میں رہے۔ میرے دادا قیامِ پاکستان کے وقت کوئٹہ میں مقیم تھے۔ میرے نانا بھارتی پنجاب سے ہجرت کرکے پہلے سوگودھا اور پھر کراچی میں رہے۔
اس تمہید کے بعد یہ عرض کرتا ہوں کہ میں "مہاجر" یا "اردو اسپیکنگ" سے زیادہ پاکستانی اور کراچی کا شہری کہلانا پسند کرتا ہوں۔۔

مگر کراچی کے شہری کے طور پر مجھے جو Domicile دیا جاتا ہے وہ Urban Sindh کا ہوتا ہے۔ جب کے سرکاری ملازمتوں میں Urban Sindh کا کوٹہ ایک مذاق ہوتا اس علاقے کے شہریوں کے ساتھ۔ یاد رہے Urban Sindh میں کراچی، حیدرآباد اور سکھر شامل ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کراچی میں واقع حکومتی اداروں اور صنعتوں بھی میں اکثریت میں ان لوگوں کو ملازمت آرام سے مل جاتی ہے کہ جو یہاں مقیم بھی نہیں۔ اور مجھ جیسے بہت سارے اور مجھ سے زیادہ قابل کراچی کے شہری یا تو نجی اداروں میں ٹھوکریں کھاتے ہیں یا بیرونِ ملک دھکے۔

ایک وقت تھا کہ کراچی کے شہری پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے تصور کیے جاتے تھے اور اس میں کوئی تفاخر اور تقابل کی بات نہیں۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور بھائی ہیں۔ مگر مخصوص طبقات کی حکمرانی نے لوگوں میں غداری کے جذبات پہلے بھی پیدا کیے تھے اور آج بھی کر رہی ہے۔ بہرحال اس Discrimination کا اثر یہ ہوا کہ کراچی میں اعلیٰ تعلیم اب اس پائے کی نہیں رہی۔ اور وجہ ظاہر، کہ جب اپنے ہی شہر کی پولیس، اسٹیل ملز، سوئی گیس کمپنی اور بیوروکریسی میں مساوی حقوق نہیں ملیں گے تو لوگ کس سے شکوہ کریں؟؟

اور میرا بھی کچھ ایسا ہی شکوہ ہے۔۔ افواج میں کراچی کے نوجوانوں کو مساوی مواقع نہیں ملتے۔ میرا رابطہ سرکاری دفاتر سے رہتا ہے اور وہاں زیادہ تر اندرونِ سندھ اور پنجاب کے ایسے افراد سیاسی اور کوٹے کی بھرتیوں پر اعلیٰ اسامیوں پر بیٹھے ہیں کہ جن کے وہ حقدار نہیں۔ مجھ جیسے نوجوان جب ایسی چیزوں کو دیکھتے ہیں تو پھر اپنے صوبے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مگر میں مہر بلب ہوں کیوں کہ اپنے صوبے کا مطالبہ کریں تو غدار قرار پائیں۔ اور نہ کریں تو نسلوں تک کو اس زہر میں ڈوبنے دیں۔۔۔
 

ماظق

محفلین
بھائی کوٹہ سسٹم کیوں ہے،کبھی ان عوامل پر بھی غور کریں،اگرچہ میں خود کوٹہ سسٹم کے حق میں نہیں ہوں۔
میرے پاس کام کے سلسلے میں کچھ لوگ کراچی سے بھی آتے ہیں،ان میں اردو اسپیکنگ زیادہ ہیں،ان کے مطابق کراچی کی سیاست نے اردو اسپیکنگ نوجوانوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے،امتحانوں میں نقل اور بوٹی کے زریعے پاس تو ہو جاتے ہیں لیکن کسی بھی جگہ اپلائی کرتے ہیں تو پہلے ٹیسٹ میں ہی ناکام ہو جاتے ہیں،اس کا زمہ دار دیہی سندھ والے تو ہرگز نہیں ہو سکتے،فوج میں آج بھی آفیسرز کا تعلق زیادہ تر اردو اسپیکنگ لوگوں سے ہے،ایک بات کی وضاحت کر دوں اردو اسپیکنگ کی میں بھی ریسپکٹ کرتا ہوں،بہت مہذب اور سلجھے ہوئے لوگ ہیں،مجھ ایم کیو ایم سے اصولی اختلاف ہے ورنہ پنجاب میں بھی بڑی تعداد اردو اسپیکنگ کی ہے،سب اچھے دوست ہیں۔
ایک اور بات میں نے ایسا سنا ہے کہ جو سہولیات اربن سندھ کے لوگوں کو ملتی ہیں دیہی سندھ والے ان سے بہت دور ہیں،اربن سندھ میں تعلیم،صحت اور دوسری تمام سہولیات موجود ہیں،کیا کوٹہ سسٹم کی یہ وجہ تو نہیں ہے،اگر یہ وجہ بھی ہے تو مناسب نہیں کہا جا سکتا۔
 

مغزل

محفلین
خدا ہمارے ملک پر رحم کرے اور حکمرانوں کو عقل سے نوازے۔۔ اور جاہل عوام کو ۔۔۔ بھی۔۔۔۔ آمین
 

مغزل

محفلین
بھائی عوام کے مسائل کا حل چند علاقوں کے اشتراک سے جناح پور بنانے سے نہیں ہوگا۔۔ بلکہ پاکستان کو اور اصل روح کے مطابق ’’پاکستان ‘‘ بنانے سے ہے۔۔ الداعی الخیر۔
( باقی دوستوں کے شکوے شکایتیں اپنی جگہ۔درست ہیں اور نہیں بھی۔۔) :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top