جناح پور

جناح پور وقت کی ضرورت ہے؟


  • Total voters
    29
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بانوے کے سال میں کراچی میں اپریشن کے دوران شاید ایٹ نائن پر چھاپے کے دوران فوج نے جناح پور کے نقشے برامد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شاید بریگیڈیر ہارون نے۔ ایم کیو ایم نے اس کی تردید بھی کردی تھی۔

جناح پور کا نام شاید سنگاپور کے تصور سے لیا گیا تھا۔ سنگا پور ملائیشیا کے ساتھ واقع ایک جزیرہ ہے۔ ملائشیا میں قیام کے دوران سنگاپور جانا ہوا۔ میرا قیام چون کہ جوہر بارو میں تھا لہذا سنگاپور جانے کے لیے صرف 15 سے 20 منٹ لگتے ہیں۔ ملائشنز کے لیے ویزہ کی کوئی قید نہیں بلکہ ساوتھ ایسٹ ایشیا کے کسی ملک کے لیے ویزہ کی قید نہیں۔ ملایشیا سے لوگ صبح صبح چھ بجے سنگاپور میں داخل ہوتے ہیں اور رات کو واپس۔ ایک بڑی تعداد سنگاپور میں نوکری کرتی ہے اور وہییں مقیم ہے۔ سنگاپور ملائیشیا کی افرادی قوت کو بہت اچھی طرح استعمال کرتا ہے۔

میرا خیال ہے کہ اب وقت اگیا ہے کہ کراچی، حیدراباد، سکھر اور سندھ کے وہ علاقے جہاں اردو اسپیکنگ اکژیت میں ہیں ملا کر ایک وحدت کی تشکیل دی جائے۔ یہ وحدت ایک حد تک خودمختار ہو اور باقی پاکستان سے کنفیڈریشن کا تعلق ہو یعنی وفاق کے پاس دفاع، خارجہ پالیسی اور چند دیگر اہم معاملات ہوں اور باقی تمام جناح پور خود رکھے۔ پاکستان کی افرادی قوت جناح پور میں ایک ورک پرمٹ کے اجرا کے بعد ملازمت و رہائش کی اہل ہو۔ شاید جناح پور ہی محمد علی جناح کے پاکستان کی آصل تعیبر ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمت صاحب کچھ تو خدا خوفی کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اتحاد ہو، سب اکٹھے ہوں اور آپ ہیں انگریزوں کی پالیسی divide and rule کے حامی ہیں۔ میں تو کہتا ہوں کہ چاروں صوبوں کو بھی ختم کر کے ون یونٹ بنا دیا جائے چہ جائیکہ مزید صوبے اور کنفیڈریشن۔
 

عسکری

معطل
ویسے تو اس کا جواب نہیں ہیے ہمارے پاس کیوں کہ اس کا جواب دینے کے لیے کر کے دکھانے کے لیے ہے لیکن پھر بھی۔

میرا جواب ہے

5917320909_57639b20e4_b_d.jpg


اف-16 پر اجکل نئے میزائیل لگے ہیں جی بی یو-12 لیزر گائڈڈ پبلک کو کچھ نہیں ہو گا


a100lw2.jpg


جب ملک کے ٹکڑے کرنے والوں کے سروں پر بجے تو مائنڈ نہیں کرنا کیوں کے ملک توڑنا غداری ہے اور غداری کا جواب اور کیا ہو؟

یہ خو مختاری وہی پہلہ قدم ہے جو مجیب نے غداری کا پڑھایا تھا بنگالیوں کو
 

شمشاد

لائبریرین
ووٹنگ میں کچھ اور بھی اختیارات دینے تھے مثلاً

آپ اس کے حق میں ہیں؟
آپ اس کے سخت خلاف ہیں؟
 
بلکل کا مطلب ہے کہ آپ حق میں ہے
پاکستان کو نقصان کا مطلب ہے کہ اپ اس کے سخت خلاف ہیں۔


میری رائے میں جناح پور اور اسکی کنفیڈریشن کا تصور پاکستان کے خلاف نہیں۔ کراچی صوبہ بھی مسائل کو حل نہیں کرسکے گا۔ جناح پور کی تشکیل باقی پاکستان کی ترقی کا باعث بھی ہوگی۔
ابھی بھی پاکستان میں بہت سے خودمختار علاقے موجود ہیں جیسے فاٹا، ازاد کشمیر گلگت وغیرہ۔ جناح پور کا تصور پاکستان کو توڑے کے مترادف نہیں ہے
 

میم نون

محفلین
بلکل کا مطلب ہے کہ آپ حق میں ہے
پاکستان کو نقصان کا مطلب ہے کہ اپ اس کے سخت خلاف ہیں۔
ایسی فضول باتوں پر رائے دینے کو بھی میں اپنے وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں

میری رائے میں جناح پور اور اسکی کنفیڈریشن کا تصور پاکستان کے خلاف نہیں۔ کراچی صوبہ بھی مسائل کو حل نہیں کرسکے گا۔ جناح پور کی تشکیل باقی پاکستان کی ترقی کا باعث بھی ہوگی۔

زبان، رنگ، نسل یا قوم کی بنیاد پرکوئی بھی صوبہ بنایا تو اسکا صرف اور صرف نقصان ہوگا
ابھی بھی پاکستان میں بہت سے خودمختار علاقے موجود ہیں جیسے فاٹا، ازاد کشمیر گلگت وغیرہ۔ جناح پور کا تصور پاکستان کو توڑے کے مترادف نہیں ہے

یہ اس لئیے خود مختار ہیں کہ وہ پاکستان بننے کے وقت اسکا حصہ نہیں تھے۔
فاٹا کے قبائل نے پاکستان بننے کے بعد پاکستان سے الحاق کیا جس کی چند شرائط بھی تھیں، اور وہاں پر جو کچھ بربادی ہوئی اسکی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ پاکستان نے ان شرائط کو پورا نہیں کیا، خیر یہ ایک لمبی بحث ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا علاقہ فی الحال پاکستان کا حصہ نہیں ہے، صرف پاکستان کی زیر نگرانی ہے۔
 

عسکری

معطل
سوچنے والی بات دیکھو پاکستانی پاکستان میں ورک پرمٹ لے کر جائیں اردو سپیکرز سے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

اس لیے کہتا ہوں کبھی ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کرنا پڑتی ہے فوج آئی ایس آئی کو جہاں ایسی سوچیں اگ آئیں;)
 
گویا اپ ایکسٹرجوڈیشل کلنگ کے حامی ہیں۔ کراچی کے لوگوں کی
ان سب کا جواب لکھوں گا جلد ہی۔ یاد رہے میں خود لسانی سیاست کو مخالف ہوں۔ مگر جب پاکستان کی اساس اسلام نہ رہے تو لامحالہ نسلی و لسانی سیاست ہوگی۔
فی الحال یہ کالم ملاحظہ کیجیے اورسر دھنیے
06_03.gif
 

شمشاد

لائبریرین
یہ پاکستان ہے یہاں پر ابھی تک تو کسی کو کوئی بھی حقوق نہیں مل سکے، مساوی تو بہت دور کی بات ہے۔
 

سعود الحسن

محفلین
پہلی بات تو یہ ہے کہ سنگاپور اور ملائشیا دو الگ اور خودمختار ملک ہیں ، لہذا یہاں کسی مبینہ جناح پور کے لیے ووٹینگ کا مقصد پاکستان کو توڑنے کے لیے ووٹینگ کے مترادف ہے ۔ مجھے حیرت ہے کہ اردو محفل کے منتظمین اس پر خاموش ہیں ۔ شمشاد بھائی معذرت کے سا تھ میرے خیال آپ کو اس تھریڈ پر تبصرہ کرنے کے بجائے اسے فورا ختم کردینا چاہیے تھا ۔

مزید یہ کہ اس تھریڈ پر تبصرہ کرنے والے یہ ذہن میں رکھیں کہ یہ ایک فرد کی ذاتی راے ہے جسے آپ نے جتنا برا بھلا کہنا ہے کہیں لیکن بر ائے مھربانی اسے مہاجروں یا اردو سپیکنگس کے خلاف اپنے تعصب کی الٹیوں کے لیے استعمال نہ کریں
 
محترم ایک طویل عرصہ تک سنگاپور متحدہ ملائشیا کا حصہ رہا ہے۔ یہ ایک یونین تھی شاید یونین اف ملائیا نام تھا۔
سنگاپور ایک مثال ہے ۔ جس طرح دوسرے علاقے پاکستان میں موجود ہیں اسی طرح جناح پور بھی رہ سکتا ہے۔ وجہ چاہے جو بھی رہی ہو فاٹا کا علاقہ بہت حد تک خودمختار ہے۔
رہی بات لسانی بنیاد پر صوبے بنانے کی تو یہ کونسی نئی بات ہے۔ پنجاب سندھ، پختونستان اور بلوچستان صوبے لسانی بنیاد پر ہی بنے ہیں۔
 

عسکری

معطل
جسے زیادہ تکلیف ہے وہ سنگا پور چلا جائے پاکستان ایک ہے ایک رہے گا اور ایک رکھنے کی ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے ۔ ابھی 1 مہینہ ہوا ہے ام کیو ام کو حکومت چھوڑے کے وہی گندی گیم سٹارٹ ہو رہی ہے 10 سال حکومت میں رہ کر کوئی تکلیف نہیں تھی؟۔

اور یہ ہے جناح پور کا فادر آف نیشن؟
altaf-hussain-with-his-british-passport.jpg
 
جناح پور ایک من گھڑت کہانی تھی اورہے۔
لیکن سندھی کے لئے سندھ ، پنجابی کےلئے پنجاپ ،بلوچ کیلئے بلوچستان ،پختون کے لئے پختون خواہ مگر اردو بولنے والوں اور پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کا کیاقصور ہے ؟وہ کہاں جائیں۔ ہمیں اپنی پہچان صوبے کی صورت میں چاہیئے۔ کراچی، حیدراباد، سکھر اور سندھ کے وہ علاقے جہاں اردو اسپیکنگ اکژیت میں ہیں ملا کر ایک صوبہ تشکیل دیا جائے۔
 

عسکری

معطل
جناح پور ایک من گھڑت کہانی تھی اورہے۔
لیکن سندھی کے لئے سندھ ، پنجابی کےلئے پنجاپ ،بلوچ کیلئے بلوچستان ،پختون کے لئے پختون خواہ مگر اردو بولنے والوں اور پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کا کیاقصور ہے ؟وہ کہاں جائیں۔ ہمیں اپنی پہچان صوبے کی صورت میں چاہیئے۔ کراچی، حیدراباد، سکھر اور سندھ کے وہ علاقے جہاں اردو اسپیکنگ اکژیت میں ہیں ملا کر ایک صوبہ تشکیل دیا جائے۔
صوبے بنانے پر کسے اعتراض ہے پارلیمنٹ میں 10 سال بیٹھے تھے بنا لیتے مشرف زرداری سب ہاتھ میں رہے ۔ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں اگر عوامی فلاح و بہبود کے لیے نا کہ پہچان کے لیے صوبے بنائے جائیں لیکن خود مختیاری پرمٹ ویزا اور دوسری ڈرامے بازی کا جواب صرف گولی ہے ہمارے پاس۔ پاکستان کے کم از کم 12 صوبے ہونے چاہیں لیکن اس جنگ کے وقت نہیں جب حالات ٹھیک ہوں جمہوری طریقے سے 50 صوبے بناؤ :whistle:
 

شمشاد

لائبریرین
مطلب یہ کہ 12 صوبے، 12 گورنر، 12 وزاراء اعلٰی، ہر صوبے میں وزیروں مشیروں کی 12 عدد فوجیں، مزید لوڈ شیڈنگ، ضروریات زندگی کی مزید قلت، غریب مزید غریب

اللہ کے خوف سے ڈرو، پہلے ہی پاکستان کو لوٹ لوٹ کر کھا گئے ہیں،

بہتر ہے ایک گورنر اور ایک وزیر اعلٰی ہو۔ باقیوں کی تنخواہ کے پیسوں سے کچھ تعمیری کام کرو، اور کچھ نہیں تو چند ایک جنریٹر ہی لگا لو، یہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب تو ختم ہو، گیس کی ترسیل پر پیسے خرچ کرو، پانی کی ترسیل پر پیسے خرچ کرو۔ عوام کو سُکھ کا سانس لینے دو۔
 

عسکری

معطل
مطلب یہ کہ 12 صوبے، 12 گورنر، 12 وزاراء اعلٰی، ہر صوبے میں وزیروں مشیروں کی 12 عدد فوجیں، مزید لوڈ شیڈنگ، ضروریات زندگی کی مزید قلت، غریب مزید غریب

اللہ کے خوف سے ڈرو، پہلے ہی پاکستان کو لوٹ لوٹ کر کھا گئے ہیں،

بہتر ہے ایک گورنر اور ایک وزیر اعلٰی ہو۔ باقیوں کی تنخواہ کے پیسوں سے کچھ تعمیری کام کرو، اور کچھ نہیں تو چند ایک جنریٹر ہی لگا لو، یہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب تو ختم ہو، گیس کی ترسیل پر پیسے خرچ کرو، پانی کی ترسیل پر پیسے خرچ کرو۔ عوام کو سُکھ کا سانس لینے دو۔

بھائی جی آپ ٹھیک کہتے ہیں لیکن اتنے بڑے صوبوں کا ہونا بھی اچھا نہیں ہوتا 7 کروڑ عوام کا ایک وزیر اعلی اور گورنر بھی کام نہیں ہونے دیتا
ملک کی بھلائی کے لیے 10 یا 8 بھی ٹھیک ہیں پر تقسیم کا مطلب لسانی یا گروہی تقسیم نہیں بلکہ ایڈمنسٹریٹو تقسیم تاکہ معاملاب بہتر طور پر چالئے جائیں ۔میں مذھبی لسانی علاقائی تقسیم کے خلاف ہوں۔یہ نا کہیں کہ ہم اردو بولتے ہیں ہمیں صوبہ دو ہم سرائیکی ہیں ہمیں صوبہ دو یہ کیا بچپنا ہے؟ اسظرح گولی دینی چاہیے جواب میں ۔ میں کسی لسانی گروپ کا حامی نا دشمن ہوں کیوں کہ میں نے ساری زندگی باہر کزاری ہے ایک طرح سے ۔پر اردو سپیکرز کبھی سرائیکی عوام کو بھی دیکھیں 5 کروڑ عوام کس طرح سے بغیر جنگ و جدل بغیر صوبے کے اپنی ریاستیں دے کر بھی پنجاب میں زندہ ہے ۔اگر پنجاب کے معاملات بہتر ہو جائیں تو کوئی ضرورت نہیں سرائیکی صوبے کی اسی طرح پہلے کراچی کو کنٹرول تو کرو بھئی پھر بات کرنا ۔
 

ظفری

لائبریرین
آپ ایک ایسے معاشرے میں لسانی بنیادوں پر جب علاقائی حدبندیوں کا اطلاق کریں گے۔ جہاں لوگ ہر لحاظ ، ہر معیار سے منقسم ہیں تو وہاں آپ ان حدبندیوں سے کیا نتائج نکال سکیں گے ۔ متحد ہونے کے لیئے منقسم ہونا ضروری نہیں ہے ۔ بلکہ جو منقسم ہیں ۔ ان کو متحد کرنے کی ضرورت ہے ۔ دنیا میں ہر نسل ، زبان اور رنگ اپنی جغرافیوں حدوں کا پابند ہے ۔ آپ کسی قوم کو کہیں سے لاکر کسی قوم میں ضم تو ضرور کرسکتے ہیں ۔ مگر تاریخی حوالے سے ان کو ان جغرافی حدوں کا حصہ دار بنانا ناممکن ہے ۔

ہمت علی کا استدلال نامکمل معومات کا منبع ہے ۔ اس حوالے سے میم نون نے ان کی نامکمل معلومات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور دیگر خود مختار علاقاجات کی طرف نشان دہی کی ہے کہ ان کی تاریخ کیا ہے ۔

رہی بات لسانی بنیاد پر صوبے بنانے کی تو یہ کونسی نئی بات ہے۔ پنجاب سندھ، پختونستان اور بلوچستان صوبے لسانی بنیاد پر ہی بنے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان دوصوبوں کی تقسیم سے وجود میں آیا تھا ۔ پنجاب اور سندھ ۔ بلوچستان اور پختونخواہ آزاد قبائل تھے۔ جو بعد میں کچھ شرائط پر پاکستان کا حصہ بنے ۔ جنہیں بعد میں صوبوں کا درجہ دیا گیا ۔ چونکہ ان دو صوبوں میں قومیں صدیوں سے اپنے رسم و رواج ، زبان اور ثفاقت پر عمل پیرا تھیں ۔ چنانچہ انہی بنیادوں پر صوبوں کا نام رکھا گیا ۔ جیسا کہ سندھ اور پنجاب کا اپنی منفرد حیثیت کے حوالے سے اپنا ایک الگ تشخص تھا ۔
 
یہ ریاستیں بحال ہونی چاہیں۔ بلکہ نئی ریاستوں کا وجود میں انا چاہیے۔ ان ریاستوں کے اتحاد کانام پاکستان ہو۔
اس مقصد کے لیے استصواب رائے ہونا چاہیے تاکہ وہ لوگ اپنی مرضی کی ریاست میں شامل ہوں۔ ریاست ہائے متحدہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی، دفاع کی ذمہ دار ہوگی۔ ہر کوئی اپنے وسائل خود استعمال کرے اور اپنے مسائل خود حل کرے۔ یہی حل ہے پاکستان کے مسائل کے حل کا۔ اس صورت میں نہ صرف جناح پور بلکہ ہزارہ، بھاولپور، اور دیگر کئی ریاستیں بھی وجود میں ائیں گی۔ کون کہتا ہے کہ سرائیکی عوام موجودہ صورت حال سے خوش ہیں÷
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top