فونٹ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!

مکی

معطل
لینکس پر جمیل نستعلیق کا رزلٹ علوی نستعلیق سے کافی بہتر ہے اور بہت کم الفاظ میں مسائل ہیں، ذیل کی تصویر اس کی شاہد ہے:

02zl1.jpg
 
الف عین

لائبریرین
لیکن میں نے آپ کے کہنے پر ہی بات مان لی تھی کہ یہ ونڈوز کے لئے بنایا گیا ہے (کم از کم جمیل نستعلیق کے بارے میں)، یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ لینکس پر اس کی کارکردگی علوی نستعلیق سے بہتر ہے۔
ٹائمز فانٹ کے گلائف استعمال کرنے پر کاپی رائٹ خلاف ورزی کا الزام لگ سکتا ہے، اس لئے کہا تھا۔ آئندہ اپ گریڈ کے موقع پر اس کا خیال رکھیں۔
 
جوہر نستعلیق اور انپیج تھری کے ترسیمہ جات کے استعمال پر تو کوئی کاپی رائٹ کا مسئلہ نظر نہیں آرہا۔ پھر ٹائمز رومن کے چنداں گلفس کے استعمال پر وبال جان کیوں بن گیا؟
 
الف عین

لائبریرین
وبالِ جان ےتو قطعی نہیں بنا جناب۔ یہ مسئلہ آپ کا ہے کہ کس کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ لیکن یہ بھی درست ہے کہ اردو والے اس معاملے میں سخی (یا نا اہلِ) واقع ہوئے ہیں، اس لئے ان ترسیمہ جات کا معاملہ مختلف ہے (اگر چہ وائس آف امریکہ یا بی بی سی وغیرہ علوی نستعلیق محض اس وجہ سے نہیں اپنا رہے ہیں کہ یہ نوری نستعلیق کے ترسیموں سے بنا ہے) لیکن مونو ٹائپ سے تو معاملہ کورٹ میں ہی نمٹ سکتا ہے اور اس کا فیصلہ بھی معلوم ہے۔ اس لئے کہا تھا۔ پھر لاطینی فانٹ تو ہزاروں مل جائیں گے، ان کو استعمال کرنے میں کیا مشکل ہے؟ مگر لگتا ہے کہ آپ برا مان رہے ہیں اس بات پر۔
 
شاید آپ کو معلوم ہے کہ نوری نستعلیق ترسیمہ جات کے اصل خالق بھی مونوٹائپ ہی ہیں اور ٹائمز رومن بھی انہی کا ہے۔ جب ہمیں‌انکے ہزاروں ترسیمہ جات کے استعمال پر کاپی رائٹ کا خوف نہیں آرہا تو پھر پچاس ساٹھ ٹائمز رومن کے گلفس پر اتنی حیرت کیوں۔
 
ساجداقبال

محفلین
میری طرف سے اس خوبصورت فانٹ‌کی ریلیز پر مبارکباد قبول فرمائیے۔ کیا کوئی دوست یہ بتا سکتا ہے کہ ونڈوز فائرفاکس پر اس کا کیا رزلٹ ہے؟ لینکس والے پر تو ٹھیک چل رہا ہے۔
 
فرضی

محفلین
ڈفر کے بلاگ پر بالکل سیٹ ہے۔۔ محفل پر پتہ نہیں کیوں کہ نبیل بھائی نے ابھی جمیل نوری نستعلیق پر کوئی تھیم سیٹ نہیں کی۔
 
محمد سعد

محفلین
ٹائمز رومن میں کیا مسئلہ ہے؟ اسکی خوبصورتی اور استعمال میں زیادتی کی وجہ سے اسکا انتخاب کیا تھا۔

اگر کوئی میری رائے پوچھے تو میں تو ریڈ ہیٹ کے Liberation fonts کے استعمال کا ہی مشورہ دوں گا۔ یہ نہ صرف اوپن سورس ہیں، بلکہ خوبصورتی کے لحاظ سے بھی مائیکروسافٹ کے کئی مشہور فانٹس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ان کا مائیکروسافٹ کے کچھ فانٹس کے ساتھ موازنہ وکی پیڈیا کے اس مضمون میں دیکھا جا سکتا ہے۔
 
duffer

محفلین
میں نے جمیل نستعلیق کو استعمال کرتے ہوئے ورڈ میں‌ٹائپ کیا۔ سب اچھا تھا
لیکن جب پرنٹ لیا تو ۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۔۴۹۱۱۱۱۴۱۱۱۱۱۱۱۱۹۴۹۹
جیسی زبان نکلی ہے صفحے پر
 
میں نے جمیل نستعلیق کو استعمال کرتے ہوئے ورڈ میں‌ٹائپ کیا۔ سب اچھا تھا
لیکن جب پرنٹ لیا تو ۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۱۔۴۹۱۱۱۱۴۱۱۱۱۱۱۱۱۹۴۹۹
جیسی زبان نکلی ہے صفحے پر

یہی مسئلہ عبدالقدوس صاحب کیساتھ پیش آیا تھا علوی نستعلیق کے سلسلے میں۔ میرے آفس 2007 پر صحیح پرنٹ ہوتا ہے۔ آپکے پاس کونسا ورژن ہے؟
 
Top