فونٹ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
میں جمیل صاحب کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

جمیل صاحب، آپ سے ایک گزارش ہے کہ اپنے اس خط کو general Public License یا اسی نوعیت کے کسی اور اجازت نامے کے تحت جاری کریں تاکہ فانٹ سازی کے عمل کی رفتار بڑھانے میں مدد مل سکے۔ امید ہے کہ آپ میری اس تجویز پر غور کریں گے۔

میں پہلی پوسٹ میں لکھ چکا ہوں کہ یہ فانٹ متعدد فانٹس کا مجموعہ ہے۔ جو چیز میری اپنی ہی نہیں، اسکا مکمل اوپن لائسنس میں خود کیسے جاری کر سکتا ہوں؟!
 
مکی

معطل
میں بھی سعد کی بات کرنے ہی والا تھا.. مگر آپ کا موقف بھی درست ہے.. تو کیا اس کا مطلب یہی لیا جائے کہ کوئی ملکیتی قسم کی کوئی چیز نہیں ہے..؟
 
راج

محفلین
کچھ باتیں

جناب ایک بار پھر مبارک باد اتنے بہترین فانٹ کے لئے
میں نے فونٹ کو ڈاونلوڈ کیا اور استعمال بھی کیا ورڈ میں شاندار کام کر رہا ہے اور آوٹ لک میں بھی، میں تو آج کل ای میل کے لئے جمیل نستعلق ہی استعمال کر رہا ہوں-
کورل ڈرا میں چونکہ یونیکوڈ سپور نہیں ہے اس لئے وہاں تو اسکے کام کرنے ا سوال ہی نہیں پیدا ہوا لیکن السٹریٹر مڈل ایسٹ ورژن میں یونیکوڈ بہترین کام کرتا ہے- میں نے پہلے علوی نستعلق کو استعمال کیا پھر جمیل نستعلق کو
علوی نستعلق نے تو السٹرٹیٹر میں شاندار مظاہرہ کیا مگر جمیل نستعلق نہیں کر سکا - میں ایک تصویر منسلک کر رہا ہوں جس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا -
مجھے اُمید ہے آپ اسے خامی نکالنا نہیں سمجھے گے بلکہ میں صرف ٹیسٹ کررہا ہوں اور جو رزلٹ سامنے آیا اس کی نشاندہی کررہا ہوں- اور اُمید رکھتا ہوں کہ جلد ہی اسے آپ ختم کردیں گے- تاکہ ہم اسے ڈیزائنگ کے لئے السٹریٹر میں بھی استعال کرسکیں-
شکریہ
تصویر نیچے ہے-

alvijameelnq8.png
 
دیکھیں ہر فانٹ ایک خاص پلیٹ فارم کو مد نظر رکھ کر بنایا جاتا ہے۔ یہ فانٹ مائکروسافٹ کے پراڈکٹس میں بہترین کام کرتا ہے کیونکہ انکا رینڈرنگ انجن یونی اسکرائب ہے۔ کورل ڈرا اور اڈوبی والے مختلف انجنز ہونے کی وجہ سے اسکے 1700 کسٹم لگیچرز کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ اسلئے مندرجہ بالا اسنیپ کوئی مسئلہ نہیں،بلکہ ایک رینڈر انجن کی اپنی کمزوری ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
میں پہلی پوسٹ میں لکھ چکا ہوں کہ یہ فانٹ متعدد فانٹس کا مجموعہ ہے۔ جو چیز میری اپنی ہی نہیں، اسکا مکمل اوپن لائسنس میں خود کیسے جاری کر سکتا ہوں؟!

اوہ ہاں! میں تمام جوابات کو پڑھتے پڑھتے یہ بات بھول ہی گیا تھا۔ :blush:
 
جناب جمیل صاحب اگر آپ مناسب سمجھیں تو اب اس فانٹ کا ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔ساتھ ساتھ اردو کی اس بڑی خدمت پر بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیے۔
 
مکی

معطل
میرا خیال ہے کہ اپڈیٹ کا ابھی وقت نہیں آیا.. اسے اچھی طرح ٹھوک بجاکر جاری کیا جانا چاہیے تاکہ نواقص کم سے کم ہوں.. اس پوسٹ میں یہی کوشش جاری ہے اور جمیل صاحب سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں..
 
جناب جمیل صاحب اگر آپ مناسب سمجھیں تو اب اس فانٹ کا ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کر دیں۔ساتھ ساتھ اردو کی اس بڑی خدمت پر بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیے۔

ایک دوسرے دھاگے میں مسائل کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ جلدی جلدی اپڈیٹس نکالنا بھی کچھ ٹھیک نہیں۔ جب بہت سارے مسائل سامنے جائیں گے۔ تب اپڈیٹ جاری کروں گا۔ اسلئے اُس دھاگے میں زیادہ سے زیادہ مسائل اور مسنگ لگیچرز جمع کرنے کی کوشش کریں۔
 
ایک چھوٹا سا سوال۔ ٹائمز نیو رومن میں کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ تو نہیں؟

تائمز نیو رومن مونوٹائپ کی پراپرٹی ہے۔ اور مائکروسافٹ ونڈوز کیساتھ بنڈلڈ ہے۔ کاپی رائٹ کا مسئلہ ہر فانٹ میں ہوتا ہے جو کسی دوسرے فانٹ پر بنایا جائے۔
 
فرخ

محفلین
محفل پر خوش آمدید!
یہ ترویج اردو کا واحد بہترین پلیٹ فارم ہے۔ مجھے بہت افسوس ہے کہ ابھی تک بہت سے پاکستانی فارمز رومن اردو کو پرائیرٹی دیتے ہیں اور اوپن ٹائپ اردو کے نام سے بھی نا آشنا ہیں۔:(

اپنے اس افسوس میں ایک اور افسوس یہ بھی شامل کر لیجئے کہ بہت سے پاکستانی دراصل اردو زبان ، رومن اردو میں ہی سمجھتے ہیں اور انہیں اپنی یہ اردو (عربی خطوط والی) سمجھ ہی نہیں آتی اور نہ ہی وہ لکھ سکتے ہیں، اور جو سمجھتے ہیں وہ ٹائپ نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔:blush: اور شائید اسی لیئے رومن اردو والے فورمز کو ترجیح دی جاتی ہے۔
 
فرخ

محفلین
آخر کار میں اس کو ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کرنے کے قابل ہو گیا ہوں، اور کشیدہ فانٹ کو دیکھ کر تو دل کر رہا ہے کہ ڈیویلپر کی پپیاں لے لوں
بہت بہت بہت خوبصورت فانٹ ہے۔ :)

:laugh::blush:
دیویلپر جمیل بھائی سے بھی ایسے ہی جواب کی اُمید ہے ڈفر۔۔۔
آپ کے بھی مزے ہو جائیں گے۔۔ :blush:
 
یہ آپ دونوں یہاں کس قسم کی باتیں کررہے ہیں۔۔۔؟ :grin:
:music:
 
الف عین

لائبریرین
میں کچھ پابندی سے نہیں آ پاتا تو یہاں نئے نئے گل کھل جاتے ہیں۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ اسی فانٹ کی بات ہو رہی ہے۔ جمیل نستعلیق دیکھ کر میں نے انسٹال کیا تھا۔ اب یہ کشیدہ الگ سے ہے؟ پہلے والے جمیل نستعلیق میں بھی زپ آرکایئو میں دو فانٹس تھے۔ کیا یہ الگ سے کشیدہ کوئی مختلف ورژن ہےِ؟ یوں بھی فانٹ باکس میں محض جمیل نوری نستعلیق نظر آتا ہے۔
اس سے قطع نظر جمیل نستعلیق کے بارے میں۔۔۔۔۔
یہ علوی نستعلیق سے کچھ بہتر نظر آتا ہے اس میں کوئی شک نہیں اور عزیزم علوی امجد کو برا ماننے کی ضرورت نہیں۔ کہ ان کے فانٹ سے بھی استفادہ کیا گیا ہے اس کا اعتراف جمیل۔۔۔ ( مگر کیا جمیل ہی آپ کا نام ہے یا جمیل نستعلیق جمیل مرزا کے نوری نستعلیق کو خراجِ عقیدت ہے۔ اپنا اصل نام بتائیں اور محفل میں خوش آمدید کا سلسلہ شروع کریں یعنی تعارف کا جہاں با قاعدہ قاعدے سے آپ کو خوش آمدید کہا جائے، چاہے ہار پھول نہ پہنائے جا سکیں!!)۔۔۔ اعتراف جمیل صاحب کو بھی ہے۔ لیکن جیسا کہ استعمال کے بعد لوگوں کا ردِ عمل ہے اور جمیل صاحب کا اعتراف بھی ہے، کہ یہ صرف مائکرو سافٹ پلیٹ فارم پر قابل استعمال ہے اس لئے ای بکس کے لئے قطعی نا موزوں ہے اور نہ ہی ویب سائٹس کے لئے۔ کہ لینکس والے اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ لیکن یہ اعتراض جمیل نستعلیق پر ہے یا صرف جمیل نستعلیق کشیدہ پر۔۔۔ مجھے اصل دھاگا نہیں مل رہا ہے۔ اس لئے ذرا بتائیں کیا کون سا اپ ڈیٹ ہے، اور یہ فانٹ بھی میں نے ان زپ کیا ہے لیکن وہ پچھلی فائل کو ڈیلیٹ کرنا پڑے گا کیا؟
 
اگر آپ اس دھاگے کی پہلی پوسٹ دوبارہ پڑ لیں تو ان سوالوں کے جواب خود ہی آ جائیں‌ گے۔ پھر بھی آپکے لئے وضاحت کر دیتا ہوں:
1۔ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ دو فانٹس کا مجموعہ ہے جس کی مدد سے آپ بیک وقت ریگلور نوری نستعلیق اور کشیدہ لکھ سکتے ہیں۔ کشیدہ میں لکھنے کیلئے اپنے ورڈ پروسیسر میں "اٹالکس" کا بٹن دبا دیں-
جبکہ جمیل نوری کشیدہ ایک خود مختار فانٹ ہے، جو یہاں کے بعض احباب کی خواہش پر جاری کیا گیا۔ یہ کوئی اپڈیٹ نہیں بلکہ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ کا ہی ایک الگ ورژن ہے۔

2۔ یہ فانٹ ویب کیلئے اتنا ہی موزوں ہے، جتنا کہ علوی نستعلیق۔ فرق صرف خوبصورتی کا ہے جو کسٹم لگیچرز اور کشیدہ کی موجودگی کی وجہ سے بہتر ہے۔ جہانزیب صاحب نے اوپن آفس میں ایک ای بک اسی فانٹ میں شائع کی ہے۔ اسکا رزلٹ تو بالکل انپیج جیسا ہے۔ پھر ای بکس کیلئے کیوں بیکار ہے؟

3۔ اس فانٹ کی ریلیز پر مجھے کسی قسم کے انعام یا القابات کی توقع نہیں ہے۔ میں‌صرف ترویج اردو کیلئے کام کرتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن یہ محض ونڈوز پر کام کرے گا نا۔۔۔۔ اس لئے اس میں ای بک اور ویب سائٹ بنانا غلط ہوگا۔۔
انگریزی گلائف کے لئے ٹائمز نیو رومن کے علاوہ بیسیوں اوپس سورس فانٹ بھی ہیں۔ آپ لاطینی حروف میں ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔
 
مکی کے مطابق جمیل نستعلیق لینکس پر علوی نستعلیق سے بہتر کام کر رہا ہے۔ اب میرے پاس لینکس نہ ہونے کے سبب اسکی تصدیق یا تردید تو نہیں کر سکتا۔ پتہ نہیں باقی لینکس صارفین کی کیا رائے ہے۔

ٹائمز رومن میں کیا مسئلہ ہے؟ اسکی خوبصورتی اور استعمال میں زیادتی کی وجہ سے اسکا انتخاب کیا تھا۔
 
Top