فونٹ جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!

duffer

محفلین
فانٹ تو خوبصورت دِکھ رہا ہے پر میں اسکو ڈاؤنلوڈ نہیں‌کر سک رہا ہوں۔
کی کوئی اسکو کسی دوسرے ہوسٹ پر اپلوڈ کر سکتا ہے؟
اسکے دکھائے گئے کشیدہ فنکشن نے تو میرا دل جیت لیا ہے :)
 
شہزاد وحید

محفلین
السلام علیکم،
"غمومی" کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ انشاءاللہ اگلے ورژن میں ٹھیک کر دیا جائے گا۔ آپ کی بات درست ہے کہ لک اپس کے مسائل چیک کرنے کیلئے ایک دھاگہ کھول لینا چاہیے۔

اور اوپر آپنے جس مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔ وہ میرے پاس نہیں۔ میں بھی ورڈ ہی استعمال کرتا ہوں۔ نوٹ فرمائیں کہ ریگولر اور کشیدہ فانٹ دونوں انسٹال ہونا ضروری ہیں۔ کشیدہ کرنے کیلئے اپنے ورڈ پروسیسر میں "اٹالکس" کا بٹن دبا دیں۔
مجھے یہ بتائیں کہ اگلا ورژن آگیا ہے، ہمیں کیسے پتہ چلے گا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
جی بلکل اس ای سنپس زی شیئر یا کسی ایسی جگہ اپ لوڈ فرما دیں جہاں یہ پرابلم نا ہو۔ کیوں‌کہ واقعی ڈائونلوڈ نہیں ہو رہا۔
 
فرضی

محفلین
واہ۔۔۔ کیا خوبصورت فونٹ ہے۔۔ اللہ تعالٰی اسکے تخلیق کاروں کو جزائے خیر دے۔۔۔ لیکن بنانے والوں کا کچھ اتا پتا بھی تو دیں۔۔

ڈانلود لنک کام نہین کررہا،۔
 
فرضی

محفلین
داؤنلوڈ پیج پر یہ میسیج موصول ہورہا ہے

Due to heavy load on FileFlyer servers in your area, the service is temporarily unavailable. Please try again later.
 
جہانزیب

محفلین
میں‌ نے اسے محفل پر اپلوڈ‌ کر دیا ہے، منتظمین کی اجازت کے بعد ڈاؤن لوڈ‌ کیا جا سکے گا ۔
 
مکی

معطل
مکی ، جمیل نستعلیق صاحب نے اوپر لنک فراہم کر دیا ہے اور وہ بھی ڈائرکٹ لنک ہے۔
مجھے معلوم ہے لیکن میں چاہ رہا تھا کہ محفل پر اپلوڈ ہوجائے.. انٹرنیٹ کیبل کی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ مسئلہ کر رہا ہے.. میں کوئی دس گھنٹوں سے اسے کہیں بھی اپلوڈ کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں مگر ناکام رہا ہوں..

خیر ابھی ابھی فور شیئرڈ پر کامیابی سے اپلوڈ ہوگیا ہے.. یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں..
 
arifkarim

معطل
مجھے معلوم ہے لیکن میں چاہ رہا تھا کہ محفل پر اپلوڈ ہوجائے.. انٹرنیٹ کیبل کی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ مسئلہ کر رہا ہے.. میں کوئی دس گھنٹوں سے اسے کہیں بھی اپلوڈ کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں مگر ناکام رہا ہوں..

خیر ابھی ابھی ای سنپ پر کامیابی سے اپلوڈ ہوگیا ہے.. یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں..

مجھے لگتا ہے آپکو پھر ناکامی ہوئی ہے :(
ای سنپس والے لنک پر کلک کرنے پر یہ میسیج آیا:
Broken Link
The link you clicked on is not complete.
If you clicked a link within an e-mail message, please verify that the link was not broken in the middle.
If it is broken, copy and paste the entire link into your browser.
You will be redirected to the eSnips home in a few seconds...
 
علوی امجد

محفلین
ماشآ اللہ!

یقینا محنت کی گئی ہے اس میں کوئی شک نہیں۔ ہمارا اصل مقصد بھی یہی تھا کہ اس طرح اردو کے یونی کوڈ فانٹ عام ہوں۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے چلے جائیں گے۔

لیکن ایک بات کی شدت سے شکایت ہے کہ بھائی نے بغیر سوچے سمجھے علوی نستعلیق کے لیگیچرز کے پورے لک اپس بغیر کسی تبدیلی کے اٹھا کر پی ڈی ایم ایس کے جوہرنستعلیق میں ڈال کر فانٹ بنا دیا۔

اگر آپ اس کے نوری نستعلیق کے لیگیچرز کو کسی فانٹ ایڈیٹر میں دیکھیں تو حیران رہ جائیں گے کہ انہوں نے ایک بھی لیگیچر کی جگہ ردوبدل نہیں کی۔ ساری کی ساری علوی نستعلیق کے لیگیچرز اسی ترتیب سے لگا دیئے۔ یہ کہاں کی ڈیویلپمنٹ ہے؟؟
 
تمام لگیچرز کی ترتیب اسلئے ایک جیسی ہے کیونکہ ان کو پہلے رینیم کرکے ایک فانٹ فائل میں مرج کیا گیا۔ اسکے بعد ان ترسیمہ جات کی سارٹنگ اردو حروف تہجی کے اعتبار سے کی گئی تاکہ مستقبل میں لک اپس کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ کشیدہ فانٹ کے تمام گلفس حروف تہجی کے اعتبار سے سارٹڈ ہیں۔
 
علوی امجد

محفلین
میرے بھائی! میں نے اس فانٹ پر کافی محنت کی تھی اور مجھے پتا ہے کہ اس میں کتنے لگیچرز ان پیج کے لیگیچرز کے علاوہ ڈالے گئے ہیں اور کس ترتیب سے ڈالے گئے ہیں۔ خصوصا اختتامی تقریبا ڈھائی سو لیگیچرز تو بعد میں بنائے گئے تھے وہ کو کونسی سارٹنگ کی ترتیب سے بنے ہیں؟
یہ سارے وہ لیگیچرز ہیں جو مختلف فورمز پر نشاندھی کے بعد بنائے گئے تھے۔
 
جی ہاں، اختتامی 250 لگیچرز انپیج کے کسٹم لگیچرز ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے، اسلئے انہیں علوی نستعلیق سے اخز کیا ہے۔ البتہ باقی کے 17250 لگیچرز پرانے انپیج 2،4 اور نئے انپیج 3 سے حاصل کیے گئے ہیں، جن میں سے قریبا ایک ہزار بالکل نئے ہیں۔ کشیدہ فانٹ میں بھی لگیچرز کی ترتیب چیک کر لیں۔ وہ علوی نستعلیق سے مختلف ہے۔
 
واقعی دیکھنے میں کافی خوبصورت فانٹ نظر آ رہا ہے۔
علوی امجد آپ کی حوصلہ افزائی کی بھی ضرورت ہے کیونکہ یہ کام آگے بڑھنا چاہیے نہ کہ رک جانا چاہیے۔
امید ہے کہ کشیدہ فانٹ کے لگیچر آپ کو بھی بنے بنائے مل جائیں گے۔
 
Top