جمیل خط نما: ایک ماہ میں دس ہزار سے زائد فونٹ ڈاؤنلوڈ

لا حول و لا قوۃ الا باللہ!

شاکر القادری چاچو میرے سمجھ سے یہ بات بالا تر ہے کہ آپ کا رد عمل اتنا شدید کیوں کر ہے۔

ممکن ہے ڈیویلپرس اور ڈیزائنرس میں یہ عمومی فرق ہوتا ہو کہ ایک فرقہ اپنی اور دوسروں کی غلطیوں سے لطف اندوز ہوتا ہے اور ان کا ذکر کر کے نہ صرف یہ کہ تفنن طبع کا سامان مہیا کرتا ہے بلکہ آئندہ کے لئے ان سے سبق بھی سیکھتا ہے اور دوسروں کو سبق فراہم کرتا ہے جبکہ دوسرا فرقہ اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتا ہے۔ اور ایک عمومی ذکر کو بھی اپنی ذات پر کیچڑ اچھالنے جیسا تصور کرتا ہے۔ باری تعلیٰ کی ذات ضامن ہے کہ ہم نے نام کی غلطی کا ذکر کیا تو اس وقت کوئی خاص شخصیت اس کا نشانہ نہیں تھی بلکہ یہ ایک عمومی ذکر تھا۔ یہ اتفاق تھا کہ القلم مکی فونٹ کو ہم نے بطور مثال لیا کیوں کہ اس سے زیادہ مناسب مثال کوئی سوجھی نہیں۔ پردہ داری کی ایک مثال اور بھی دوں کہ ہم نے بجائے القلم مکی فونٹ کہنے کہ محض مکی پر اکتفا کیا تھا تاکہ جو لوگ ریسرچ نہ کریں ان پر یہ بات واضح نہ ہو کہ خاص کر کس نے یہ غلطی کی۔ بلکہ میرا موقف ناموں کی عمومی غلطیوں کی طرف تھا اور مجھے لگتا ہے کہ ایسا پیغام ہر کسی کے لئے ایک چھوٹا سا لمحہ فکریہ رکھتا ہے جنھیں بھی کہیں کسی کا نام لکھنا ہو۔

اگر ہمارا مقصد بقول آپ کے "شرمندہ" کرنا ہوتا تو بجائے "دلچسپ ترین مثال" لکھنے کے ہم غالباً "بد ترین مثال" یا ایسا ہی کوئی فقرہ استعمال کرتے۔

یہ ایک عمومی مسئلہ ہے کہ جب کوئی لفظ کسی اور زبان میں لکھا جائے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ میرے اپنے نام کے ساتھ بیسیوں دفعہ ایسا ہو چکا ہے۔ ابھی آپ ایک عدد پول کرا لیں جویریہ بٹیا کے نام کا کہ کتنے لوگ اسے ج پر پیش کے ساتھ اور کتنے لوگ زبر کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اور جب یہی لفظ انگریزی میں لکھنا پڑ جائے تو کم از کم آٹھ لختلف اسپیلنگ تو ہم خود لکھ دیں گے۔ اب ان میں سے کون ایسا ہے جو صاحب نام کے استعمال میں ہے یہ علم ہونا اس لئے بھی ضروری ہے کیوں کہ جس طرح کی انسیت کا اظہار کسی خوبصورت تحفہ کو اپنے عزیز ہستی کے نام کر کے کیا جاتا ہے اس کے ٹیگ پر اگر اس عزیز ہستی کا نام ہی غلط ہو جائے پھر تو اس کا لطف ہی غارت ہو جاتا ہے۔ پھر فونٹ کوئی ایسی چیز تو نہیں کہ اس کا ٹیگ چند دنوں میں مناد پڑ جائے گا یا مٹ جائے گا بلکہ وہ اس کے میٹا ٹیگ کے ساتھ ہمیشہ موجود رہے گا۔ ایسے میں اگر سرپرائز کا تھوڑا خون کر کے پرفیکشن کو جگہ دے دی جائے تو کیا برا ہے؟ ناموں کی غلطی کس طرح کوفت میں مبتلا کر سکتی ہے اس کی ایک مثال آپ اوپر خود پیش کر چکے ہیں جہاں قادری کی جگہ قاسمی تحریر ہو گیا تو ایک عدد حسب حال مصرع کے ساتھ دکھی چہرہ بھی ٹانک دیا۔

چاچو یہ بھی پروردگار کا شکریہ ادا کرنے والی بات ہے کہ آپ تک ہم نے لغزشوں کی نشاندہی پہونچا دی اور آئندہ یقیناً ایسی خامیوں سے القلم سیریز کے فونٹ حتی الامکان پاک ہوں گے۔ لیکن ان بے شمار فونٹ بنانے والوں کو ہم کیسے رابطہ کریں جو ایسی غلطیاں کرتے رہتے ہیں۔ یہ خامی کوئی القلم کے ساتھ مخصوص نہیں۔ آپ جمیل خط نما کے چار سو سے زائد فونٹ کی فہرست پر طائرانہ سی نگاہ ڈال لیں تو کئی مثالیں مل جائیں گی آپ کو۔ ہمیں حیرت ہے کہ خامیوں کے مبہم ذکر پر انسان بجائے خوش ہونے کے شرمندہ ہو جائے۔

نہ تو اردو محفل پر ہماری کوئی اجارہ داری ہے اور نہ ہی ہم اس کے بانی ہیں۔ اس کے باوجود اگر آپ کو ہم سے ذاتی طور پر کوئی تکلیف پہونچی ہے اس کے لئے آپ تمام محفلین کو سزاوار کر رہے ہیں تو یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہے۔ ویسے اس احتجاج کا کیا مقصد جب کچھ منوانا نہیں ہے؟ احتجاج کا مطلب تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری کوئی بات مانی نہیں جا رہی تو اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں جب تک بات تسلیم نہ کر لی جائے۔

چاچو اخیر میں ہم آپ سے ہر قسم کی گستاخیوں کے لئے دست بستہ معافی کے خواستگار ہیں۔ ان شاء اللہ آپ کو ہم اپنی دل شکن عادت کے کچھ قصے گوگل ٹاک پر بتائیں گے کہ ان کا ذکر یہاں بے جا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
فونٹ پر کام کرنے والوں کی محنت و صلاحیت، شمشاد بھائی کا انتخاب اور جویریہ بٹیا کی خدمات قابل تعریف و قابل مبارکباد ہیں۔
جویریہ بٹیا کے لئے ایک مشورہ ہے کہ اپنے نام کی درست انگریزی اسپیلنگ شاکر القادری چاچو کو ذاتی پیغام میں ارسال کر دیں۔ ورنہ کئی بار فونٹ نیمنگ میں غلطیاں ہو جاتی ہیں جس کی کئی مثالیں جمیل خط نما کی تیاری کے مرحلے میں نظر آئیں جن میں دلچسپ ترین مثال مکی Miki ہے۔ :)

اگر نامناسب نہ ہو تہ انگریزی ہجے یہاں لکھتی ہوں

جُوَیْرِیَہ کو لوگ غلطی سے جَویریہ لکھتے اور بولتے ہیں۔ مگر درست ہجے جُویریہ ج پر پیش ر پر زیر کے ساتھ ہے ۔ اس لحاظ سے انگریزی ہجے JUVAIRIA ہونے چاہئے۔ مگر میں JUVERIA لکھتی ہوں۔ سرکاری دستاویز میں بھی Juveria درج ہے۔ لہذا شاکر القادری صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اس فانٹ کو Juveria دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
فانٹ تو اس طرح بھی ریلیز ہو سکتے ہیں
القلم 1
القلم 2
القلم3
لیکن یہ اراکین محفل کے لیے ہمارے محبت بھرے جذبات ہیں جن کی وجہ سے ہم ہر فانٹ کو کسی نہ کسی کے نام سے منسوب کر دیتے ہیں
برادرم محمد علی مکی میرے بہت محترم ہیں، میں انکی بہت عزت کرتا ہوں ہم نے کئی راتیں اکٹھے جاگ کر گفتگو اور کام کرتے ہوئے گزاری ہیں،۔ ۔ ۔ انکی اردو کے لیے خدمات قابل قدر اور لائق ستائش ہیں، اگر فونٹ انکے نام سے معنون کرتے ہوئے مجھ سے یا اشتیاق سے کوئی غلطی ہوگئی تو میں اس کی معافی چاہتا ہوں، بھائی مکی مجھے معاف کیجئے گا!
اور ابن سعید بھائی! جمیل خط نما کی تیاری کے مرحلہ میں آپ نے ہماری اس غلطی کو درست فرما کر یقینا ہم پر احسان عظیم فرمایا، پھر آپ نے یہ بات ہمیں گوگل ٹاک پر بھی بتا دی تھی، اور ہم محتاط بھی ہو گئے،
جیہ کو اس بات کا مشورہ دینے کی حد تک تو مجھے کوئی اعتراض نہیں کہ وہ اپنے نام کے درست ہجے مجھے بھیج دیں،
لیکن ہماری ایک غلطی کو یوں بر سرعام شائع کر کے ہمیں شرمندہ کرنے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا:(
ہماری محبت اور اخلاص کو آپنے تو ٹھکرا دیا ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن ہمارے خلوص کو تمام لوگوں کی نظروں میں مشکوک تو نہ بنایئے
جویریہ بی بی کے نام سے فونٹ موسوم کرنے اور اسکے ریلیز ہوجانے کے بعد
ہم نے احتجاجا یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ یہاں پر ہم کسی کے لیے اپنا دامن دل کشادہ نہیں کریں گے اور کسی فونٹ کو محفل کے کسی رکن سے منسوب کر کے اپنے خلوص کو یوں بے وقعت و ارزاں نہیں کریں گے تمام اراکین محفل سے معذرت کے ساتھ!

شاکر بھائی اگرچہ سعود بھائی نے وضاحت کر دی ہے، پھر بھی میں نہیں سمجھتا کہ سعود بھائی نے کسی منفی انداز میں کوئی نقطہ اُٹھایا تھا۔ اب انہیں اتنا عرصہ ہو گیا ہے اردو محفل میں آتے ہوئے تو ان کے مزاج کا اتنا اندازہ تو ہونا ہی چاہیے۔

آپ سے دست بستہ درخواست کروں گا کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیجیے گا اور اپنا احتجاج واپس لے لیں۔ یقین کریں ہم آپ کے خلوص کو بڑی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر بھائی اگرچہ سعود بھائی نے وضاحت کر دی ہے، پھر بھی میں نہیں سمجھتا کہ سعود بھائی نے کسی منفی انداز میں کوئی نقطہ اُٹھایا تھا۔ اب انہیں اتنا عرصہ ہو گیا ہے اردو محفل میں آتے ہوئے تو ان کے مزاج کا اتنا اندازہ تو ہونا ہی چاہیے۔
آپ سے دست بستہ درخواست کروں گا کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیجیے گا اور اپنا احتجاج واپس لے لیں۔ یقین کریں ہم آپ کے خلوص کو بڑی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
شمساد بھائی!
میں ایک انسان ہوں اور انسانوں کے ارادے توبنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، انسان کے فیصلوں میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں،
اٹل فیصلوں اور ارادوں کی مالک تو بس وہی ذات ہے جو جب کسی امر کا ارادہ کر لیتی ہے تو کہتی ہے"کن" (یعنی ہو جا) تو سب کچھ ہو جاتا ہے، اور جب وہ فیصلہ کر لیتی ہے تو وہ تبدیل نہیں ہوتا۔ ۔ ، میں تو ایک نہایت عاجز اور محبت کرنے والا حقیر سا انسان ہوں۔ ۔ ۔ ۔ میں ہمیشہ خلوص اور محبت کے جذبات کے آگے ہتھیار ڈالدیا کرتا ہوں، ۔ ۔ ۔ ۔ میں نےاپنے آپ میں ہٹ دھرمی، ضد اور کسی بات پر بلا وجہ اڑ جانے کی ہمیت کبھی نہیں پائی اور نہ ہی ان تمام باتوں کو اچھا سمجھتا ہوں جبکہ اردو محفل سے تو میرا محبت کا اٹوٹ رشتہ ہے میں اسے کیسے نظر انداز کر سکتا ہوں
میں آپ تما لوگوں کی محبتوں کا شکر گزار ہوں

ابن سعید نے کہا:
اگر ہمارا مقصد بقول آپ کے "شرمندہ" کرنا ہوتا تو بجائے "دلچسپ ترین مثال" لکھنے کے ہم غالباً "بد ترین مثال" یا ایسا ہی کوئی فقرہ استعمال کرتے۔
ابن سعید ۔ ۔ ۔ ۔!
خدا نہ کرے، مجھے آپ کی نیت یا مقصد پر کبھی شک نہیں رہا
میرا کہنا تو یہ تھا کہ جب گوگل ٹاک پر آپ نے اس غلطی کی نشاندہی کر دی تھی اور میں نے اسے نوٹ کر لیا تھا تو پھر یہاں اس کے اعادہ کی ضرورت نہیں تھی بس اتنا ہی کافی تھا کہ آپ جویریہ بی بی کو یہ مشورہ دے دیتے:
جویریہ بٹیا کے لئے ایک مشورہ ہے کہ اپنے نام کی درست انگریزی اسپیلنگ شاکر القادری چاچو کو ذاتی پیغام میں ارسال کر دیں۔ ورنہ کئی بار فونٹ نیمنگ میں غلطیاں ہو جاتی ہیں
اور یقینا اس مشورہ پرمجھے کوئی اعتراض نہ ہوتا بلکہ خوشی ہوتی
لیکن وہ بات جو ہمارے درمیان دوبدو ہو چکی تھی اس کو محفل میں بر سر عام دوبارہ لکھنے سے یقینا میں نے محسوس کیا
ہوسکتا ہے کہ بہت سارے لوگ کہیں کہ یہ کوئی محسوس کرنے والی بات تو نہ تھی ۔ ۔ ۔ ۔ بے شک نہ ہوگی
لیکن کیا کیا جائے ہم شاعر لوگوں کی فطرت میں اللہ نے یہ بات رکھ دی ہے، انکی قوت مشاہدہ بھی غیر معمولی ہوتی ہے اور احساسات بھی نازک ہوتے ہیں اور اپنے مشاہدات اور احساسات کو بیان کرنے کا انداز بھی جداگانہ ہوتا ہے
خیال خاطر احباب چاہیئے کچھ تو
انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو
اور پھر میرے ان محسوسات میں شدت اس لیے بھی آگئی تھی کہ گوگل پر میں نے آپ کے نام سے فونٹ منسوب کر نے کی خواہش کی تو آپ نے کس شدت کے ساتھ میرے احساسات کی پروا نہ کرتے ہوئے اس معصوم سی خواہش کو کچل دیا تھا، اور جب میں نے اس کے باجود اصرار کیا تو آپ نے "آئندہ کے لیے کسی بھی ٹائپوگرافی کے پروجیکٹ میں کسی سے بھی تعاون نہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی" خیر میں نے ہتھیار ڈال دیے ! ۔ اور پھر اصرار نہ کیا!
اس پس منظر میں، جب میں نے دیکھا کہ اوپن فورم میں دوبارہ اسی غلطی کی نشاندہی کی جا رہی ہے تو یقینا مجھے محسوس کرنا چاہیے تھا سو میں نے جو محسوس کیا لکھ دیا
میں نے کبھی اس بات کا برا نہیں مانا کہ کوئی میری غلطی کی نشاندہی کرے، بلکہ میں شکر گزار ہوتا ہوں ہمیشہ
اور میں آپ کا شکر گزار تھا بھی
لیکن فورم پر دوبارہ اعادہ مجھے واقعی اچھا نہیں لگا، بلکہ مجھے یوں لگا جیسے مجھ سے کوئی کہہ رہا ہو!
شاکرالقادری! تم لوگوں کے نام بگاڑ دیتے ہو!
تمہارے اسی جرم کی پاداش میں ، میں نے تمہیں اپنے نام پر فونٹ ریلیز کرنے سے منع کر دیا
اور اب میں دوسروں کو بھی بتا رہا ہوں کہ محتاط ہو جاؤ

آپ اسے میرا دماغی اختلال کہیں یا کچھ اور نام دیں لیکن یہ میرے محسوسات تھے جن کی بنا پر میں نے احتجاج کیا تھا، اس احتجاج سے میرا مقصد کوئی مطالبہ پورا کروانا نہیں تھا لیکن اس بات کو محسوس ضرور کروانا تھا کہ،مروت و دلداری کی کتنی اہمیت ہوتی ہے، میرا خیال ہے کہ میں اپنے مقصد میں کسی حد تک ضرور کامیاب ہوا ہوں، اور میں اب پھر سے یہ امید لگائے بیٹھا ہوں کہ ان شاء اللہ آپ مجھےاپنی دل شکن عادت کے کچھ قصے گوگل ٹاک پر بتانے کی بجائے اسے تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمیشہ " دل بدست آور کہ حج اکبر است" پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمساد بھائی!
میں ایک انسان ہوں اور انسانوں کے ارادے توبنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، انسان کے فیصلوں میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں،
اٹل فیصلوں اور ارادوں کی مالک تو بس وہی ذات ہے جو جب کسی امر کا ارادہ کر لیتی ہے تو کہتی ہے"کن" (یعنی ہو جا) تو سب کچھ ہو جاتا ہے، اور جب وہ فیصلہ کر لیتی ہے تو وہ تبدیل نہیں ہوتا۔ ۔ ، میں تو ایک نہایت عاجز اور محبت کرنے والا حقیر سا انسان ہوں۔ ۔ ۔ ۔ میں ہمیشہ خلوص اور محبت کے جذبات کے آگے ہتھیار ڈالدیا کرتا ہوں، ۔ ۔ ۔ ۔ میں نےاپنے آپ میں ہٹ دھرمی، ضد اور کسی بات پر بلا وجہ اڑ جانے کی ہمیت کبھی نہیں پائی اور نہ ہی ان تمام باتوں کو اچھا سمجھتا ہوں جبکہ اردو محفل سے تو میرا محبت کا اٹوٹ رشتہ ہے میں اسے کیسے نظر انداز کر سکتا ہوں۔ میں آپ تمام لوگوں کی محبتوں کا شکر گزار ہوں

جزاک اللہ شاکر بھائی۔ آپ نے میرا مان رکھ لیا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
چاچو یہ بھی پروردگار کا شکریہ ادا کرنے والی بات ہے کہ آپ تک ہم نے لغزشوں کی نشاندہی پہونچا دی اور آئندہ یقیناً ایسی خامیوں سے القلم سیریز کے فونٹ حتی الامکان پاک ہوں گے۔

------------
چاچو اخیر میں ہم آپ سے ہر قسم کی گستاخیوں کے لئے دست بستہ معافی کے خواستگار ہیں۔ ان شاء اللہ آپ کو ہم اپنی دل شکن عادت کے کچھ قصے گوگل ٹاک پر بتائیں گے کہ ان کا ذکر یہاں بے جا ہے۔
ابن سعید بھائی!
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
مجھے تو آپ شکر گزاری کا درس دے رہے ہیں، لیکن ابھی ابھی مجھ پر انکشاف ہوا ہے کہ وہ غلطی ابھی تک موجود ہے، جس کی نشاندہی آپ گوگل اور محفل دونوں پر کر چکے ہیں
اور یہ بھی آپ کو معلوم ہے کہ فانٹ سرور کا کنٹرول میرے پاس نہیں بلکہ آپ کے پاس ہے
میرے پاس کنٹرول موجود ہوتا تو میں اس غلطی کا فورا ازالہ کر دیتا
لیکن آپ نے اس غلطی کو بدستور برقرار رکھا ہوا ہے
اور مجھے شکر گزاری کا درس دے رہے ہیں
ایک مرتبہ پھر افسوس ہے آپ کے رویہ پر

تم اتنے ہی گر مونس و غم خوار ہو میرے
یارو مجھے مرنے کی دعا کیوں نہیں دیتے

مجھے پتہ ہے اب آپ لمبی چوڑی ٹیکنیکی مجبوریوں پر مشتمل تقریر کریں گے لیکن اب مجھے آپ کی کوئی معذرت قبول نہیں
مجھے آپ کے مزاج کا اندازہ ہو گیا ہے
بہت شکریہ آپ کا اس عزت افزائی کے لیے
 
شاکرالقادری! تم لوگوں کے نام بگاڑ دیتے ہو!

چاچو ہم پہلے بھی حتی الامکان استدلال کے ساتھ واضح کر چکے ہیں کہ ہمارا ایسا کوئی مقصد تھا ہی نہیں۔ لہٰذا یہ آپ کے دل کا جواب ہے میری جانب سے ایسا کچھ بھی نہیں۔

تمہارے اسی جرم کی پاداش میں ، میں نے تمہیں اپنے نام پر فونٹ ریلیز کرنے سے منع کر دیا

بعض باتوں کی پردہ داری کی توقع ہم بزرگوں سے رکھتے ہیں لیکن آپ نے اپنی بات میں زور پیدا کرنے کے لئے ایسا کچھ کہا ہے تو ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے۔ آپ اس بات کا جائز حق رکھتے ہیں کہ اپنے ما فی ضمیر کا اظہار عمومی فورم پر کریں۔ ویسے ہم اتنا ضرور کہیں گے کہ ہمیں ایسا کوئی خوف لاحق نہیں تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی ناموں کی غلطیوں کے حوالے ایک بار آپ تک بات پہونچ گئی تھی اس کے بعد کم از کم ایسی چوک کے اعادہ کا امکان کم از کم ہماری نظروں میں قریب از صفر ہو گیا تھا۔

ان شاء اللہ آپ مجھےاپنی دل شکن عادت کے کچھ قصے گوگل ٹاک پر بتانے کی بجائے اسے تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے

عام طور پر میری دل شکنیاں کسی نیک مقصد کے حصول کے لئے ہوتی ہیں ورنی ایسے جرائم کا ارتکاب نہیں کرتا۔

حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں
مجھے تو آپ شکر گزاری کا درس دے رہے ہیں، لیکن ابھی ابھی مجھ پر انکشاف ہوا ہے کہ وہ غلطی ابھی تک موجود ہے، جس کی نشاندہی آپ گوگل اور محفل دونوں پر کر چکے ہیں
اور یہ بھی آپ کو معلوم ہے کہ فانٹ سرور کا کنٹرول میرے پاس نہیں بلکہ آپ کے پاس ہے
میرے پاس کنٹرول موجود ہوتا تو میں اس غلطی کا فورا ازالہ کر دیتا
لیکن آپ نے اس غلطی کو بدستور برقرار رکھا ہوا ہے
اور مجھے شکر گزاری کا درس دے رہے ہیں
ایک مرتبہ پھر افسوس ہے آپ کے رویہ پر

فونٹ کا نام فونٹ مصنفین کی انٹلیکچؤل پراپرٹی کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔ اور ہم نے اس کی حفاظت و احترام کی حتیٰ المقدور کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض ناگزیر تبدیلیوں کے سوا ہم نے کچھ بھی نہیں بدلا۔ مثلاً ایک وہ تبدیلی کی ہے جس کے باعث القلم سیریز کے ایک سے زائد فونٹ لینکس میں بیک وقت نہیں چلتے تھے۔ اور دوسری تبدیلی خاص کر کے نام کے لاحقے میں کی ہے تاکہ سبھی کو معیاری و یک رویہ کیا جا سکے۔ ناموں کی تبدیلی کا ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ان فونٹس میں تیار شدہ پہلے کے تمام دستاویزات درست کام نہیں کریں گے۔ ناموں کے حوالے سے ایسی خامیاں کوئی القلم سیریز کے ساتھ ہی نہیں بلکہ کئی فونٹس کے ساتھ ایسے مسائل ہیں۔ اور خاص کر ہمارا منشاء ایسی خامیوں کو درست بالکل نہیں تھا کہ یہ مصنف کے ساتھ بے جا ظلم ہوتا۔ آپ کو کل ایک بات اور بتائی تھی کہ مصنف کے نام بھی یکساں نہیں ہیں اور ایک ہی مصنف کے نام الگ الگ فونٹ میں الگ الگ طریقے سے درج ہیں۔ ان کو بغیر مصنف کی خواہش کے تبدیل کرنا ہمارے لئے کسی جرم سے کم نہیں ہے۔ ایک عمومی بات کہہ رہا ہوں چاچو اسے آپ ذاتی تنقید کسی طور نہ سمجھیں کہ ایس بات کو شاعرانہ ذہن سے سوچنے کے بجائے "پروفیشنلی" سوچنے کی ضرورت ہے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ ایک کوالٹی پروڈکٹ تیار کرنے کے لئے پروفیشنل ہونا کتنا ضروری ہے۔ ایک آرٹسٹ ذہن چیزوں کو خوبصورت تو بنا سکتا ہے لیکن قانونی مسائل سے پنجہ آزمائی، مارکیٹنگ اور یوزر سیٹسفیکشن وغیرہ کے لئے دو باتیں مزید انتہائی ضروری ہیں۔ اول یہ کہ اس کی کوالٹی ایشیورینس ٹیسٹنگ اور سب سے بڑھ کر پروفیشنل سوچ۔ اور ہمیں اس بات کا افسوس بھی رہتا ہے کہ اپنی اردو کمیونٹی میں ان چیزوں کا فقدان ہے۔

اگر ہمیں خود نام تبدیل کرنا ہوتا تو غالباً بعض تبدیلیاں کچھ یوں ہوتیں۔ فونٹ کے نام میں ہائفن یا ڈیش شامل نہ کرتے جیسا کہ خطِ کمال اور خطِ قرطاس وغیرہ میں موجود ہے حالانکہ یہ کوئی معیوب بات نہیں ہے۔ اس کے علاوہ Mehwish کو Mahwash کر دیتے کیوں کی ہماری معلومات کے مطابق فارسی میں مہ کا مطلب چاند اور و پر زبر کے ساتھ وش کا مطلب چہرہ ہوتا ہے اس کا مطلب ہوا چاند سا چہرہ۔ جبکہ ہماری معلومات کی حد تک و کے زیر کے ساتھ وش جیسا کچھ بھی موجود نہیں فارسی میں، لیکن ہماری معلومات معلومات حتمی نہیں ہو سکتی کہ کبھی اس بات کی تحقیق نہیں کی۔ اس کے علاوہ شاہجہاں کو رومن میں ایک لفظ کی صورت لکھا گیا ہے اور اس کے باوجود جہاں کا جے کیپٹل لیٹر میں ہے۔ اس طرح کی کیمیل کیس والا نام بھی بدل کر شاید یک لفظی Shahjahan یا پھر دو لفظی Shah Jahan کر دیتے۔ پر ہم خود ایسی تبدیلیاں کرنے کو معیوب سمجھتے ہیں۔

اگر آپ یا دوسرے فونٹ مصنفین فونٹ کے نام یا مصنف کے نام میں کوئی تبدیلی چاہتے ہیں تو ان سے درخواست ہے کہ ان فونٹس کی نئی رلیز جاری کریں نئے ورژن نمبر کے ساتھ پھر ان کو پرانے فونٹس کے ساتھ ہی جاری کر دیا جائے گا ان شاء اللہ تاکہ کسی کو پرانے ورژن کی ضرورت ہو تو وہ بھی ہمارے فونٹ سرور میں موجود ہو جبکہ نئے صارفین کو صفحہ اول پر تازہ ترین ورژن پیش کیا جائے گا۔ مزید اایک درخواست یہ ہے کہ اگر نئے ورژن میں کئی گئی تبدیلیوں کی ایک ریڈ می نامی ٹیکسٹ فائل میں نشاندہی بھی کر دیں تو بہتر ہوگا۔

چاچو اس بار ہم نے خیال رکھا ہے کہ کوئی جواب طلب بات نہ کریں جس سے مباحثے کی فضاء مزید قائم رہے۔ اور اسی وجہ سے آپ کی کئی باتوں کے جواب تشنہ ہیں۔ پر اپنے محترم بزرگوں کو کسی بات پر نیچا دکھا کر ہمیں کیا حاصل ہوگا بھلا سوائے اس کے کہ عزت و احترام اور محبت کا جو رشتہ قائم ہے او متزلزل ہو جائے گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میرے معاملہ میں آپ کی باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں
ساری رات ہمارا گوگل پر رابطہ بحال رہتا ہے ۔۔۔۔ آپ غلطی کی نشاندہی کے وقت ایک معمولی سی ہجے کی تبدیلی کر سکتے تھے اور اگر میری اجازت ناگزیر تھی تو یہ حاصل کی جا سکتی تھی
فانٹ سرور کی ریلیز سے پہلے سے ہمارا رابطہ موجود تھا، ریلیز نوٹ لکھا گیا اس پر مشاورت ہوئی ، القلم کے سرور پر فانٹس اپلوڈ کرنے کا بندوبست کیا گیا، ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنایا گیا، اس تمام عرصہ میں اگر آپ مجھے غلطیوں کی نشاندھی کر کے القلم فانٹس سیریز کو حسب منشا صورت میں تبدیلیاں کرنے کا کہہ دیتے تو میں آپ کا ممنون احسان بھی ہوتا اور غلطیاں بھی درست ہو جاتیں اور باہمی احترام کا رشتہ بھی قائم رہ جاتا۔ کیا آپ یہ وضاحت کر سکتے ہیں کہ
آپ یہ تمام معاملات جو اب اٹھا رہے ہیں اس وقت مجھ سے کیوں ڈسکس نہیں کیے؟ جبکہ میرا آپ کا اور عارف کا رابطہ ہمہ وقت بحال تھا
اب جب وقت گزر چکا ہے تو ان باتوں کا تذکرہ کرنا اور ہر بار نئی غلطیوں کی نشان دھی کرتے جانا مجھے نیچا دکھانا نہیں تو اور کیا ہے؟

آپ براہ کرم فانٹ سرور پر فانٹ کے نام کو تبدیل کر دیجئے میں آل کا احسانمند رہونگا
 

سویدا

محفلین
میری ایک چھوٹی سی عاجزانہ درخواست ہے
چچا اور تایا از راہ کرم جلد از جلد سارے گلے شکوے دور کرلیں ورنہ ہم چھوٹوں کا نقصان ہوگا
 
چاچو ہم دست بستہ معذرت خواہ ہیں اگر ہماری باتوں سے آپ کو ٹھیس پہونچی ہو۔ بخدا ہمارا ایسا کوئی منشاء نہیں تھا کہ آپ کو نادم کروں اور اس بات کی کوئی وجہ بھی نہیں ہو سکتی۔ آپ کو شرمندہ کرکے ہم بجائے خود نادم ہونے کے اور کیا پا لیں گے بھلا؟

آپ براہ کرم فانٹ سرور پر فانٹ کے نام کو تبدیل کر دیجئے میں آل کا احسانمند رہونگا

چاچو آپ ان تمام فونٹس میں تبدیلیاں کر دیں جن میں تبدیلی نا گزیر ہو۔ اگر خامیاں ناگزیر نہ ہوں تو انھیں تبدیل کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔ اس کے بعد آپ تبدیل شدہ فونٹ نئے ورژن نمبر کے ساتھ فراہم کرا دیں۔ ان شاء اللہ انھیں پہلی فرصت میں جمیل خط نما میں اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔
 
میری ایک چھوٹی سی عاجزانہ درخواست ہے
چچا اور تایا از راہ کرم جلد از جلد سارے گلے شکوے دور کرلیں ورنہ ہم چھوٹوں کا نقصان ہوگا

آپ کی درخواست مقبولِ بارگاہِ ایزدی ہوئی اور اب چاچو بھتیجے میں کوئی گلہ باقی نہیں رہا۔ ہم ابھی ابھی گلے ملے ہیں۔ :)
 

میم نون

محفلین
آپ کی درخواست مقبولِ بارگاہِ ایزدی ہوئی اور اب چاچو بھتیجے میں کوئی گلہ باقی نہیں رہا۔ ہم ابھی ابھی گلے ملے ہیں۔ :)

احتجاج، احتجاج، احتجاج
راضی نامہ ایسے ہی تھوڑا ہوسکتا ہے کہ سوکھے ہی گلے مل لیئے۔ پہلے مٹھائی تو کھلائیں۔


شاکرالقادری صاحب فانٹ کیلیئے آپکا بہت شکریہ۔
 
احتجاج، احتجاج، احتجاج
راضی نامہ ایسے ہی تھوڑا ہوسکتا ہے کہ سوکھے ہی گلے مل لیئے۔ پہلے مٹھائی تو کھلائیں۔


شاکرالقادری صاحب فانٹ کیلیئے آپکا بہت شکریہ۔

بھئی ہم تو ٹھہرے تہی دامن لہٰذا ہم زیادہ سے زیادہ مٹھائی ہی کھلا سکتے ہیں اور اس میں کوئی کوتاہی نہ ہوگی۔ رہا سوال چاچو کا تو ان سے اب آپ کو اور کیا چاہئیے کہ ایک عدد خوبصورت فونٹ آپ کی نذر کی ہے انھوں نے ابھی ابھی۔
 

سویدا

محفلین
چلیں جی شکر اللہ کا
چچا تایا گلے مل گئے اور خاندان اردو ویب کی لاج رکھ لی
شکریہ بہت بہت
 

میم نون

محفلین
بھئی ہم تو ٹھہرے تہی دامن لہٰذا ہم زیادہ سے زیادہ مٹھائی ہی کھلا سکتے ہیں اور اس میں کوئی کوتاہی نہ ہوگی۔ رہا سوال چاچو کا تو ان سے اب آپ کو اور کیا چاہئیے کہ ایک عدد خوبصورت فونٹ آپ کی نذر کی ہے انھوں نے ابھی ابھی۔

جزاک اللہ بہت شکریہ جناب۔ آپکے خلوص سے ہی منہ میٹھا ہو گیا۔

چلو اچھا ہوا راضی نامہ ہو گیا، اور ویسے جگھڑا بھی وہیں ہوتا ہے جہاں محبت ہو۔
 
Top