جمیل خط نما: ایک ماہ میں دس ہزار سے زائد فونٹ ڈاؤنلوڈ

ویب سائٹ پر کاؤنٹر مہیا کردیں تو زیادہ بہتر نہیں رہے گا؟

ہر فونٹ کی علیحدہ ڈاؤنلوڈ کاؤنٹر موجود ہے جسے ریسورسیز کی ونڈو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک عدد گلوبل کاؤنٹر فرنٹ پیج پر بھی لگانے کی بابت سوچ رہے ہیں۔ ان شاء اللہ اگلی اپڈیٹ میں شامل کر دیں گے۔
 
میم نون

محفلین
بوجوہ کئی فونٹ ایک ساتھ ڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولت شامل نہیں کی گئی ہے جس پر مفصل بحث متعلقہ دھاگے میں موجود ہے۔ ہاں فرداً فرداً فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کو سہل ترین بنایا گیا ہے۔ آپ محض فونٹ کی فہرست میں کی بورڈ کی نیویگیشن کیز کے سہارے انتخاب بدلتے جائیں اور کنٹرول کے ساتھ ایس دبائیں وہ فونٹ ڈاؤنلوڈ ہو جائے گا۔ :)

بہت شکریہ
آپکے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کر کے دیکھتا ہوں، کیونکہ پچھلی دفعہ کافی دقت اٹھانی پڑی تھی۔

ہر فونٹ کی علیحدہ ڈاؤنلوڈ کاؤنٹر موجود ہے جسے ریسورسیز کی ونڈو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک عدد گلوبل کاؤنٹر فرنٹ پیج پر بھی لگانے کی بابت سوچ رہے ہیں۔ ان شاء اللہ اگلی اپڈیٹ میں شامل کر دیں گے۔

ویسے اگر ایک ایسی فیلڈ بنا دی جائے جس میں اپنی پسند کے الفاظ لکھ کر ہر فونٹ کو دیکھ سکیں کہ کیسے دکھیں گے تو کیا ہی بات ہے، وہاں پر نمونے کے طور پر اڈاپٹ لکھا ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ یہ کافی نہیں ہوتا، اگر ہم کوئی خاص تحریر لکھنا چاہتے ہوں تو صرف اڈاپٹ کو دیکھ کر یہ اندازا لگانا مشکل ہوتا ہے کہ وہ فانٹ ہماری تحریر پر کیسا لگے گا۔
 
بہت شکریہ
آپکے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کر کے دیکھتا ہوں، کیونکہ پچھلی دفعہ کافی دقت اٹھانی پڑی تھی۔

ویسے دس بیس فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنا تو کبھی بھی اتنا بڑا مسئلہ نہیں رہا۔ اگر آپ کی بورڈ شارٹ کٹ نہ بھی استعمال کریں تو بھی انتہائی آسان ہے۔ اور ویسے بھی انٹرنیٹ کے اس دور میں اپنی سسٹم میں سیکڑوں فونٹ رکھنا کہاں کی عقلمندی ہے۔

ویسے اگر ایک ایسی فیلڈ بنا دی جائے جس میں اپنی پسند کے الفاظ لکھ کر ہر فونٹ کو دیکھ سکیں کہ کیسے دکھیں گے تو کیا ہی بات ہے، وہاں پر نمونے کے طور پر اڈاپٹ لکھا ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ یہ کافی نہیں ہوتا، اگر ہم کوئی خاص تحریر لکھنا چاہتے ہوں تو صرف اڈاپٹ کو دیکھ کر یہ اندازا لگانا مشکل ہوتا ہے کہ وہ فانٹ ہماری تحریر پر کیسا لگے گا۔

اس حوالے سے بھی متعلقہ تھریڈ میں مفصل گفتگو موجود ہے۔ آپ ملاحظہ فرما لیں۔ آپ کے اکثر سوالوں کا جواب مل جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
 
arifkarim

معطل
ویسے اگر ایک ایسی فیلڈ بنا دی جائے جس میں اپنی پسند کے الفاظ لکھ کر ہر فونٹ کو دیکھ سکیں کہ کیسے دکھیں گے تو کیا ہی بات ہے، وہاں پر نمونے کے طور پر اڈاپٹ لکھا ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ یہ کافی نہیں ہوتا، اگر ہم کوئی خاص تحریر لکھنا چاہتے ہوں تو صرف اڈاپٹ کو دیکھ کر یہ اندازا لگانا مشکل ہوتا ہے کہ وہ فانٹ ہماری تحریر پر کیسا لگے گا۔
اسکام کیلئے ہمیں کمپلکس اسکرپٹ لکھنی ہوں گی نیز ایک الگ سرور بیسڈ رینڈر انجن بھی درکار ہوگا۔ یونیکوڈ فانٹس کو ویب پیج پر اس طرح رینڈر کرنے سے متعلق کوئی اوپن سورس سسٹم موجود نہیں۔
 
فونٹس کے ڈاؤنلوڈ کی مجموعی تعداد اب چالس ہزار سے بھی تجاؤز کر چکی ہے۔ ما شاء اللہ۔ :)
 
میم نون

محفلین
میں نے تو اس سے اگلے ہفتے ہی سارے اسٹائلش فونٹس اتار لئیے تھے، ایک سو سے زائد تھے :)
 
میم نون

محفلین
سارے کہ سارے اتارنا تو میری ضرورت نہیں، ویسے بھی پھر انمیں سے انتخاب کرنا مسئلہ بن جاتا ہے۔ اسٹائلش فونٹ کیونکہ میں گرافکس میں استعمال کرتا ہوں تو اس لئیے سارے ہی اتار لئیے ہیں۔

کیا کوئی ایسا سافٹوئیر موجود ہے جو کہ فونٹ لائبریری کا کام دے اور فونٹ کا "پری ویو" بھی دکھائے؟
اگر اوپن سورس ہو تو کیا ہی بات۔
 
Top