جمعہ 24 اکتوبر 2008 ۔۔۔ ایک دھماکہ خیز خبر

ابو کاشان

محفلین
جمعہ تو آدھا گزر گیا شاکر بھائی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اب کچھ اور وقت گزر گیا۔
MSN-Emoticon-042.gif
 

شاکرالقادری

لائبریرین
آج جمعہ ہے اور اکتوبر کی 24 تاریخ ہے
آج میں نے ایک اہم اعلان کرنے کی اطلاع دی تھی احباب کو تخمینہ سازی کی دعوت دی گئی تھی تاکہ تجسس پیدا ہو اورلذت ِانتظار بھی کشید کی جائے چنانچہ ایسا ہی ہوا دھاگے پر اچھے خاصے لوگوں کی بھیڑ بھاڑ رہی، احباب نے اندازے بھی لگائے اور اپنی بے تابی کا اظہار بھی کیا دراصل آج ہم آپ کو جتنی اہم اور بڑی خبر سنانے جا رہے ہیں اس کی اہمیت کا تقاضا ہی یہی تھا کہ اس کے لیے ایک مناد یہ منادی سنائے کہ:
باادب با ملاحظہ ہوشیار ﹶ۔۔۔۔ ظل سبحانی کی آمد آمد ہے
چنانچہ یہ دھاگہ اسی لیے کھولا گیا تھا کہ ظل سبحانی کا پرجوش خیر مقدم کیا جائے۔
تو حاضرین و قارئین جب بھی شاہی جلوس برآمد ہوتا ہے ۔ اس کے جلو میں گھڑ سوار دستے اور شاہانہ کروفر کے اظہار کا مکمل سازو سامان موجود ہوتا ہے اور جلوس کی آمد سے بہت پہلے منّاد اس کی آمد کی اطلاع کے اعلانات کرتے رہتے ہیں۔ یہاں بھی کچھ ایسی ہی صورت ہے شاہی جلوس برآمد ہو چکا ہے اور مناد اس کی آمد کے اطلاع آپ کو دے رہا ہے:

2۔ نومبر2008 بروز اتوار۔۔۔۔۔۔۔۔۔ القلم فورم کی سالگرہ منائی جا رہی ہے
اس موقع پر
1۔ القلم کو وی بولٹن پر منتقل کیا جا رہا ہے
2۔ القلم پر ایک تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں القلم کے اراکین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی اور انتظامی مراتب اور ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں
ان اراکین میں:
1۔۔۔۔۔۔۔۔ سید تفسیر احمد کور اعزازی سائٹ ایڈمن کا ٹائٹل
2۔۔۔۔۔۔۔۔ امن ایمان اور خاور چودھری کو مدیران عام
3۔۔۔۔۔۔۔۔ صدف، مانو، عالیہ، فہد اعجاز، عبدالمجید، چاند بابو، پیاسا صحرا ۔۔ کو مدیران
4۔ اور اب اتنی تمہید کے بعد وہ اہم ترین بات جس کے لیے یہ تمام اہتمام کیا گیا ہے
یعنی
جناب امجد حسین علوی کی شبانہ روز محنتوں کا ثمر
علوی نستعلیق ۔
بھی القلم اور اردو محفل دونوں پر ریلیز کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں میری جناب امجد حسین علوی سے بات ہو چکی ہے اور یہ تاریخ علوی نستعلیق کی ریلیز کے لیے حتمی ہے تمام احباب اپنے اپنے فورمز اور بلاگز پر اس ری لیز کی بھر پور تشہر کریں تاکہ ریلیز کے دن اردو محفل اور القلم پر علوی نستعلیق کا بھر پور استقبال کیا جا سکے اور اس فونٹ کو اپنے فورمز، بلاگز اور ویب سائٹس پر اپلائی کرنے کی تیاریاں بھی کر لیں
5۔۔۔ اسی روز القلم کی جانب سے جناب امجد حسین علوی کو تمغہ امتیار برائے"علوی نستعلیق" پیس کیا جا رہا ہے
اردو محفل پر بھی جناب علوی کو ایوارڈ پیش کیا جائے گا اور اردو محفل کے ایڈمن جناب نبیل نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے تاہم اس ایوارڈ کا اعلان وہ خود کسی مناسب موقع پر کریں گے

تمام اراکینﹺ اردو محفل اور القلم کو 2۔ نومبر کی اس تقریب میں شرکت کی بھر پور دعوت دی جاتی ہے اور درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس تقریب میں شریک ہو کر نہ صرف علوی نستعلیق کی بھرپور انداز میں پذیرائی کریں بلکہ القلم کو بھی اپنی آمد سے تقویت بخشیں
شکریہ​
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اور مغل صاحب آپ علوی نستعلیق کی پزیرائی اور القلم کی سالگرہ پر مبارک باد کے لئے خوبصورت سا گریٹنگ کارڈ تیار کر لیں آپ تو گرافکس کے بادشاہ ہیں

شکریہ
 
ما شاء اللہ!

مجھے خوشی ہوگی اگر گرافکس کے ماہرین مین سے کچھ احباب اس بات کی تشہیر کے لئے چھوٹے بڑے بینر اور لوگو تیار کر لین جنھیں بلاگ وغیرہ پر ہائپر لنک کے ساتھ چسپان کیا جا سکے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
سب سے پہلے تو جناب امجد حسین علوی کو علوی نستعلیق کی اجراء پراورالقلم و اردو محفل کی طرف سے اعزازات پر ڈھیروں مبارکباد، آپ نے اردو کے لیےکام کرکے اردو سے محبت کرنے والوں پر احسانِ عظیم کیا ہے۔ اور مجھے بےحد خوشی ہوئی ہے یہ اعلانات سن کر کیونکہ یہ اعزازات دے کر بلاشبہ اردو محفل اور القلم نےعلوی صاحب کی اردو کے لیے بےلوث خدمات کا اعتراف کیا ہےجو قابل ستائش اقدام ہے ۔

اسکے بعد القلم کی انتظامیہ اور اراکین کوالقلم کی سالگرہ مبارک ہو ۔ اور جن اراکین کی تقرریاں ہوئی ہیں ان کو بھی مبارکباد۔۔۔۔۔اور آخر میں تقریب میں شرکت کی دعوت کا شکریہ۔ میں ضرور حاضری دوں گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
بہت بہت مبارک ہو شاکر بھائی۔ لیکن خوشخبریاں ساری نومبر میں ہوگئی، فی الحال تو اعلان ہوا ہے۔ اللہ سب کچھ خیر خیریت سے کرے۔
 

الف عین

لائبریرین
آخر اعلان ہو گیا لیکن اگلے ایک دن کی خوش خبری کا.... بہر حال ٕمبارک ہو شاکر بھائی القلم کی سالگرہ اور وی بلیٹن پر منتقلی.
اور امجد علوی یا شاکر بھائی مغل اور دورے گرافکس ماہران کو اس کی پری ویو فائل دے دیں تو اسی فانٹ میں اس کا اشتہاری لوگو بنایا جائے. ابھی زیف سید کو میل کرتا ہوں.
 

الف نظامی

لائبریرین
جمعہِ کے دِن کیا خبر سنانے کا وعدہ
آج جمعہ ہے، آج کا وعدہ ہے



دیکھ ہم آگئے آپ بھی جلدی آئیں
ہمیں اور نہ تڑپا پائیں

ارے آپ بولے تھے پچھلے یوم کو
دھماکہ خیز خبر دوں گا اس جمعہِ کو

آج جمعہ ہے تو آجا، آجا،
دھماکہ خیزخبر دے دے، دے دے

جمعہِ کے دِن کیا خبر سنانے کا وعدہ
آج جمعہ ہے، آج کا وعدہ ہے

(یہ میں نے مذاق کیابغیر کسی مقصد کے، اگر شاکر صاحب یا کسی کو برا لگے تو پیشگی معذرت)
خورشید صاحب بہت اچھا لکھا ہے لیکن اگر ایک شعر نامناسب ہے ، حذف کردیں ۔
شاکر القادری صاحب محفل کے بہت قابل احترام اور سینیر رکن ہیں اور یہ شعر جچ نہیں رہا۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
نظامی صاحب شعر حذف کردیا ہے، ویسے فورم کا ہر ممبر چھوٹا ہو یا بڑا میرے لیےقابلِ احترام ہے بہرحال نشاندہی کا بہت شکریہ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے خوشی ہے کہ تفسیر بھیا کو القلم پر یہ اتنا بڑا اعزاز دیا گیا۔
تفسیر بھیا اردو محفل کے بھی امتیازی رکن ہے -
یہ ان کی وجہ ہے کہ اردو محفل ادب ، تعلیم نے بھی ایک اہم مقام حاصل کیا۔
مجھے امید ہے کہ القلم پر بھی ایساہی ہوگا۔
وہ کافی عرصہ سے نظر نہیں آئے شاید القلم پر مصروف ہوں ۔
یہ کتنی خوشی کی بات ہے کہ ہماری اردو محفل کے بھیا القلم کے سائٹ ایڈمن ہیں یہ ملاپ کتنا اچھا لگتا ہے۔
آپ سب کا کیا خیال ہے؟ ہے کے نہیں
سید تفسیر احمد کور اعزازی سائٹ ایڈمن کا ٹائٹل
بہت بہت مبارک ہو تفسیر بھائی
 

mujeeb mansoor

محفلین
مجھے خوشی ہے کہ تفسیر بھیا کو القلم پر یہ اتنا بڑا اعزاز دیا گیا۔
تفسیر بھیا اردو محفل کے بھی امتیازی رکن ہے -
یہ ان کی وجہ ہے کہ اردو محفل ادب ، تعلیم نے بھی ایک اہم مقام حاصل کیا۔
مجھے امید ہے کہ القلم پر بھی ایساہی ہوگا۔
وہ کافی عرصہ سے نظر نہیں آئے شاید القلم پر مصروف ہوں ۔
یہ کتنی خوشی کی بات ہے کہ ہماری اردو محفل کے بھیا القلم کے سائٹ ایڈمن ہیں یہ ملاپ کتنا اچھا لگتا ہے۔
آپ سب کا کیا خیال ہے؟ ہے کے نہیں
سید تفسیر احمد کور اعزازی سائٹ ایڈمن کا ٹائٹل
بہت بہت مبارک ہو تفسیر بھائی
واقعی محترم سید تفسیر صاحب ایک لائق تحسین شخصیت ہیں انہوں نے ایک بھترین انداز میں القلم کا انتظام سنبھالاہواہے
محترم سید تفسیر صاحب آپ کو یہ اعزاز مبارک ہو
اللہ کرے ہر محفل آپ کی محنتوں سے جگمگاتی رہے
 
Top