جشن آزادی کے مبارک موقع پر ایک ’’ وال پیپر ‘‘ اردو دوستوں کی نذر

مغزل

محفلین
دوستو ، ساتھیو۔
اگست کا مہینہ آنے کو ہے ۔ اس کے استقبال میں اور جشن آزادی کے مبارک موقع پر
ایک ’’ وال پیپر ‘‘ اردو دوستوں کی نذر کررہا ہوں ۔۔ اسے ڈاؤن لوڈ کیجئے اور اپنے
کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ کی زینت بنائیے ۔۔
آپ نے بھی بنائے ہوں تو یہاں شیئر کیجئے ۔۔
بہت شکریہ

مغزل

محفلین
نبیل صاحب اگر اجازت دیں تو میرے ذہن میں ایک تجویز ہے کہ میں بزم کی لوح بنا دیتا ہوں
اسی حوالے سے ۔۔ آپ فورم کے حاشیے (باڈر) کو بھی ایسا ہی سبز کردیں تو فورم کی شبیہ خوبصورت لگے گی۔
 
الف عین

لائبریرین
محمود تم یار پھر اردو اور پاکستان کو خلط ملط کر رہے ہو۔۔
اس وال پیپر کو بے شک پاکستانیوں کی نذر کرو، لیکن اردو محفل سے ہم ہندوستانیوں کو کیوں دیس نکالا دے رہے ہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، یہ محفل بلاتفریق ملک و مذہب سب کے لیے ہے جو اردو سے محبت رکھتے ہیں۔ اس میں ہندوستانی اور پاکستانی سب شامل ہیں۔ ہم نے اسے کبھی کسی مخصوص‌علاقے یا مذہب کا تشخص دینے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی انشاءاللہ کریں گے۔
 
حسن علوی

محفلین
بہت خوب مغل صاحب۔ بہت بہترین کاوش ھے ماشاءاللہ۔
گر اجازت ہو تو ڈاؤن لوڈ کیئے لیں کہ اپنی سکرین پر سجائے لیں گے؟
 
خاور بلال

محفلین
محمود تم یار پھر اردو اور پاکستان کو خلط ملط کر رہے ہو۔۔
اس وال پیپر کو بے شک پاکستانیوں کی نذر کرو، لیکن اردو محفل سے ہم ہندوستانیوں کو کیوں دیس نکالا دے رہے ہو۔
ارے اعجاز صاحب یہ وال پیپر تو انہوں‌ نے پاکستان کے یوم آزادی کے تناظر میں بنایا ہے، اردو کے تناظر میں نہیں۔ اردو کے لے ہندوستانیوں کی خدمات کو کون نظر انداز کرسکتا ہے
 
عندلیب

محفلین
ارے اعجاز صاحب یہ وال پیپر تو انہوں‌ نے پاکستان کے یوم آزادی کے تناظر میں بنایا ہے، اردو کے تناظر میں نہیں۔ اردو کے لے ہندوستانیوں کی خدمات کو کون نظر انداز کرسکتا ہے
مگر انہوں نے یہ بھی لکھا تھا :
ایک ’’ وال پیپر ‘‘ اردو دوستوں کی نذر کررہا ہوں ۔۔ اسے ڈاؤن لوڈ کیجئے اور اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ کی زینت بنائیے ۔۔
اسی لئے تو الف عین انکل نے کہا ہے کہ اردو دوست کسی ایک ملک میں مقیم نہیں ہیں۔ اور ظاہر ہے تمام ملک والے کسی ایک ملک کا پرچم کیوں کر اپنے ڈیسک ٹاپ کی زینت بنائیں گے؟
نبیل صاحب اگر اجازت دیں تو میرے ذہن میں ایک تجویز ہے کہ میں بزم کی لوح بنا دیتا ہوں
اسی حوالے سے ۔۔ آپ فورم کے حاشیے (باڈر) کو بھی ایسا ہی سبز کردیں تو فورم کی شبیہ خوبصورت لگے گی۔
سبز رنگ ہندوستان کے پرچم میں بھی شامل ہے۔ کوئی بات نہیں فورم کے حاشیے پر 14۔اگست کو لگا دیں لیکن میری پھر دوسری خواہش یہ رہے گی کہ 15۔اگست کو فورم کا بارڈر زعفرانی رنگ کا کر دیں (زعفرانی رنگ انڈین فلیگ میں ٹاپ پر آتا ہے) :) :)
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ عندلیب۔ حالاں کہ مجھ پر احباب اکثر یہی الزام دیتے ہیں کہ میں ہندوستان پاکستان کرتا رہتا ہوں۔
لیکن اردو سے کسی بھی ملک کی آزادی کا کیا رشتہ۔ نہ 14 نہ 15 اگست کو کسی ملک کا مخصوص پرچم یا رنگ استعمال کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔
وال پیپر کی حد تک بات دوسری تھی، لیکن جب محمود مغل نے اردو محفل کا بینر بھی اسی کے مطابق بنانے کی بات کی تو میں یہ بات لکھنے کو مجبور ہو گیا۔
 
مغل صاحب آپ دو وال پیپر بنائیں ایک پاکستان کے لئے اور دوسرا ہندوستان کے لئے تاکہ سارے راضی ہو جائیں کیا خیال ہے یا دین اکبری کی طرح دونوں کو راضی کرلیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے اعجاز بھائی کی بات سے پورا اتفاق ہے۔ اردو محفل نہ پاکستان کی ہے اور نہ ہی ہندوستان کی۔
ہمیں ان کی بات کا احترام کرنا ہی چاہیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شکریہ عندلیب۔ حالاں کہ مجھ پر احباب اکثر یہی الزام دیتے ہیں کہ میں ہندوستان پاکستان کرتا رہتا ہوں۔
لیکن اردو سے کسی بھی ملک کی آزادی کا کیا رشتہ۔ نہ 14 نہ 15 اگست کو کسی ملک کا مخصوص پرچم یا رنگ استعمال کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔
وال پیپر کی حد تک بات دوسری تھی، لیکن جب محمود مغل نے اردو محفل کا بینر بھی اسی کے مطابق بنانے کی بات کی تو میں یہ بات لکھنے کو مجبور ہو گیا۔

اعجاز صاحب!

آپ کی بات بجا ہے یہ محفل اردو کی ہے اور اردو سے محبت کرنے والوں کی ہے چاہے وہ کہیں بھی مقیم ہوں اور اُن کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔ سو اسے کسی ایک ملک سے مخصوص کرنا مناسب نہیں ہے۔ رہی بات وال پیپرز وغیرہ کی تو کوئی بھی کسی بھی ملک کے رہنے والوں کو اس طرح کے کارڈز (وال پیپرز ) اور تہنیتی پیغام بھیجنا چاہے تو اُس میں کوئی حرج نہیں ہے بس محفل اور محفل کی انتظامیہ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اور صرف اردو جو ہم سب کی یکجائی اور محبت کی وجہ ہے کو ہی مدِ نظر رکھنا چاہیے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب بہت پیارا ہے

ارے بھائی یہ کیا ممالک کی باتیں لے کر بیٹھ گے ہیں ایسا کرے جس جس ملک کا یومِ آزادی ہے وہ سب ایسا وال پیپر بنا لیے اور اپنے اپنے کمپوٹر پر لگا لے کیسا رہے گا
اردو ہے جس کا نام ہم جانتے ہیں‌داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

تو پھر کیا مسئلہ ہے
 
Top