خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جانشینِ جوہرِ آئینہ ہے خارِ چمن
صاف ہے ازبسکہ عکسِ گل سے گلزارِ چمن

جانشینِ جوہرِ آئینہ ہے خارِ چمن

ہے نزاکت بس کہ فصلِ گل میں معمارِ چمن

قالبِ گل میں ڈھلی ہے خشتِ دیوارِ چمن

برشگالِ گریۂ عشاق دیکھا چاہیے

کھل گئی مانندِ گل سو جا سے دیوارِ چمن٭

تیری آرائش کا استقبال کرتی ہے بہار

جوہرِ آئینہ ہے یاں نقشِ احضارِ چمن

بس کہ پائی یار کی رنگیں ادائی سے شکست

ہے کلاہِ نازِ گل بر طاقِ دیوارِ چمن

الفتِ گل سے غلط ہے دعوئِ وارستگی

سرو ہے باوصفِ آزدی گرفتارِ چمن

وقت ہے گر بلبلِ مسکیں زلیخائی کرے

یوسفِ گل جلوہ فرما ہے بہ بازارِ چمن

وحشت افزا گریہ ہا موقوفِ فصل گل اسد

چشمِ دریاریز ہے میزابِ سرکارِ چمن
 
فاتح

لائبریرین
غالب کی خوبصورت غزل شیئر کرنے پر شکریہ!

ایک گزارش کرنا چاہوں گا کہ ایک کی بجائے دو پیراگراف کا اضافہ "وکی فارمیٹنگ" کی مجبوری ہے لیکن جب وہاں سے کسی غزل کو کاپی کریں تو شعر کے دو مصرعوں کے درمیان سے اضافی پیراگراف ہٹا دیا کریں۔ شکریہ!
 
فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ وارث صاحب یہ غزل بھی آپ نے میرے نام لگا دی لیکن یہ غزل میں نے نہیں شیر کی یہ فوٹو ٹیک صاحب کی مہربانی ہے لیکن میں حیران ہوں کہ یہ غزل دیوان میں ایسے نہیں ہے اسکے کچھ شعر ہی دیوان میں ملے - بہر حال شکریہ فوٹو ٹیک!
 
فرخ صاحب! یہ غزل دیوان غالب (نسخۂ حمیدیہ) کے ضمیمۂ دوم میں شامل ہے اور ہماری "اردو لائبریری پر اس کا ربط یہ ہے۔

ویسے اب آپ بھی لائبریری کے رکن ہیں اور حقوق کے اعتبار سے غالب کے کلام کی بھی اصلاح کر سکتے ہیں۔:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ وارث صاحب یہ غزل بھی آپ نے میرے نام لگا دی لیکن یہ غزل میں نے نہیں شیر کی یہ فوٹو ٹیک صاحب کی مہربانی ہے لیکن میں حیران ہوں کہ یہ غزل دیوان میں ایسے نہیں ہے اسکے کچھ شعر ہی دیوان میں ملے - بہر حال شکریہ فوٹو ٹیک!

حضور آپ کی ایک نگاہ نے ہم پر دو دو معذرتیں واجب کردیں۔ ;)

پہلی آپ سے کہ غالب کی غزل آپ کے نام لگا دی اور دوسری خرم صاحب سے کہ ان کی غزل بھی آپ کے نام لگا دی۔ یہ خرم صاحب کی غزل اسطرح ہوئی کہ یہاں پر پسندیدہ کلام پر بھی ایسے ہی داد ملتی ہے جیسے آپ کی اپنی غزل ہو۔ :)

نشاندہی کیلیے بہت شکریہ آپ کا اور اپنی کم نگاہی کیلیے آپ دونوں حضرات سے پھر معذرت خواہ ہوں۔
 
Top