1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $418.00
    اعلان ختم کریں

فانی جانتا ہوں کہ مرا دل مرے پہلو میں نہیں ۔ فانی بدایونی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 25, 2013

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,553
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    جانتا ہوں کہ مرا دل مرے پہلو میں نہیں
    پھر کہاں ہے جو ترے حلقۂ گیسو میں نہیں
    ایک تم ہو تمہارے ہیں پرائے دل بھی
    ایک میں ہوں کہ مرا دل مرے قابو میں نہیں
    دور صیّاد، چمن پاس، قفس سے باہر
    ہائے وہ طاقتِ پرواز کہ بازو میں نہیں
    دیکھتے ہیں تمہیں جاتے ہوئے اور جیتے ہیں
    تم بھی قابو میں نہیں، موت بھی قابو میں نہیں
    حیف جس کے لیے پہلو میں نہ رکھا دل کو
    کیا قیامت ہے کہ فانی وہی پہلو میں نہیں
    (فانی بدایونی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 3
  2. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    اب سب کہ دل میرے قابو میں ہیں:devil::devil:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,553
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    میں نے سوچا کہ دستخط کا شعر تو تم نے بدلنا ہی ہے تو کیوں نہ پوری غزل ہی تمہیں بھیج دی جائے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,553
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
  5. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    دیکھتے ہیں تمہیں جاتے ہوئے اور جیتے ہیں
    تم بھی قابو میں نہیں، موت بھی قابو میں نہیں
    واہ کیا مضمون باندھا ہے
    کیا کہنے :)
    شریکِ محفل کرنے کا شکریہ​
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    پر کوئی اچھا سا دستخط بھی ملے پھر نا۔۔۔۔۔
     
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,553
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے​
    وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے :)
     
  8. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    نہیں یہ بیکار ہے:p
     
  9. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,553
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ہا ہا۔ میرے کہنے کا مقصد تھا کہ اسی فورم میں سے ہی دستخط کا شعر مل سکتا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    اوہو۔۔۔ سوری سوری میرے پاس ابھی اتنا وقت ہی نہیں ہے تو اسی کو رہنے دیں :heehee::headphone::chill:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,608
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm



    [​IMG]
    غزل

    جانتا ہُوں کہ مِرا دل مِرے پہلو میں نہیں
    پھر کہاں ہے جو تِرے حلقۂ گیسو میں نہیں

    ایک تم ہو، تمھارے ہیں پرائے دِل بھی
    ایک میں ہُوں، کہ مِرا دِل مِرے قابُو میں نہیں

    دُور صیّاد، چمن پاس، قفس سے باہر !
    ہائے وہ طاقتِ پرواز، کہ بازو میں نہیں

    دیکھتے ہیں تمھیں جاتے ہُوئے اور جِیتے ہیں
    تم بھی قابُو میں نہیں، موت بھی قابُو میں نہیں

    حیف! جس کے لِیے پہلوُ میں نہ رکھّا دِل کو
    کیا قیامت ہے کہ فانی وہی پہلوُ میں نہیں

    فانی بدایونی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,553
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold

اس صفحے کی تشہیر