نوشی گیلانی تتلیاں پکڑنے کو - از نوشی گیلانی

امیداورمحبت نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 12, 2006

  1. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    نوشی گیلانی

    تتلیاں پکڑنے کو۔ ۔ ۔ ۔ ۔“

    کتنا سہل جانا تھا
    خوشبوؤں کو چھو لینا
    بارشوں کے موسم میں شام کا ہرایک منظر
    گھر میں قید کر لینا
    روشنی ستاروں کی مٹھیوں میں بھر لینا

    کتنا سہل جانا تھا
    خوشبوؤں کو چھو لینا
    جگنوؤں کی باتوں سے پھول جیسے آنگن میں
    روشنی سی کرلینا
    اس کی یاد کا چہرہ خوابناک آنکھوں کی
    جھیل کے گلابوں پر دیر تک سجا رکھنا

    کتنا سہل جانا تھا

    اے نظر کی خوش فہمی ! اس طرح نہیں ہوتا
    “تتلیاں پکڑنے کو دور جانا پڑتا ہے“
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. فرذوق احمد

    فرذوق احمد محفلین

    مراسلے:
    2,617
    بہت ہی اچھی غزل ہے آپی جی
     
  3. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    نظم پسند کرنے کا شکریہ -
     
  4. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,483
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت عمدہ نظم ہے۔

    میں ناراضی میں بھی اچھی شاعری پر داد دینا نہیں بھولتا
     
  5. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    آہاں۔ ۔ ۔ ۔ انسان کو اپنی اچھی عادتیں ترک بھی نہیں کرنی چاہیے۔ ۔ ۔
     
  6. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    بہت عمدہ امید صاحبہ۔ آپ تو چھپی رستمہ نکلیں(مذاق)مزید کا انتظار رہے گا۔
    بے بی ہاتھی
     
  7. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    قیصرانی،
    اب میں جواب میں کیا کہوں۔ ۔ ۔
     
  8. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,483
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    جواب میں یہ کہو کہ سارے جوہر ایک دم کہاں نمایاں ہوتے ہیں :)
     
  9. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,847
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold

    کتنا سہل جانا تھا
    خوشبوؤں کو چھو لینا
    بارشوں کے موسم میں، شام کا ہر اک منظر
    گھر میں قید کر لینا
    روشنی ستاروں کی، مٹھیوں میں بھر لینا
    کتنا سہل جانا تھا
    خوشبوؤں کو چھو لینا
    جگنوؤں کی باتوں سے، پھول جیسے آنگن میں
    روشنی سی کر لینا
    اس کی یاد کا چہرہ، خواب ناک آنکھوں کی
    جھیل کے گلابوں پر، دیر تک سجا رکھنا
    کتنا سہل جانا تھا

    اے نظر کی خوش فہمی! اس طرح نہیں ہوتا
    "تتلیاں پکڑنے کو دور جانا پڑتا ہے"
     
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    "تتلیاں پکڑنے کو دور جانا پڑتا ہے"

    بہت خوب۔
     
  11. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    عمدہ انتخاب شیئر کرنے پر شکریہ!
     
  12. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
  13. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,613
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت بہت خوب ۔۔۔۔
     
  14. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,847
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ پسندیدگی کا!
     
  15. منیر انور

    منیر انور محفلین

    مراسلے:
    94
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کتنا دور برادر؟ :act-up:
     
  16. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,335
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شاعروں کو تو ایسی بات نہیں پوچھنی چاہیے کہ کتنا دور جانا پڑتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. منیر انور

    منیر انور محفلین

    مراسلے:
    94
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بات تو سچ ہے آپ کی ۔۔ حالت اضطرار میں پوچھ بیٹھا شاید
     

اس صفحے کی تشہیر