بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

غ۔ن۔غ

محفلین
یہی محسوس ہو جیسے کئی صدیاں گزاری ہیں
فقط اک پل کی فرقت میں اذیت ہو تو ایسی ہو

مجھے کانٹا چبھے اور اسکی آنکھوں سے لہو ٹپکے
تعلق ہو تو ایسا ہو،محبت ہو تو ایسی ہو
 

نورمحمد

محفلین
اظہار ندامت ہو بھی چکا' تم ہنس بھی چکے ہم رو بھی چکے
اب آؤ گلے لگ جاؤ ذرا' یا اور ابھی تڑ پانا ہے
 

مغزل

محفلین
یارب یہ طلسمِ شبِ مہتاب نہ ٹوٹے
میں جاگ بھی جاؤں تو مرا خواب نہ ٹوٹے
اعجاز رحمانی
 

مغزل

محفلین
ٹ سے نہیں ے سے لکھنا تھا سرکار۔۔۔

رہروِ راہ ِ محبت کی خدا خیر کرے
جانے کس موڑ مڑا ہے مرا آنے والا
فی البدیہہ: :angel:
 

مغزل

محفلین
یہ لوگ کس لیے میرا سراغ چاہتے ہیں ؟؟؟؟؟؟
انہیں خبر ہی نہیں میں ہوں تیری ذات میں گم
م۔م۔مغل (فی البدیہہ)
 

محمد امین

لائبریرین
آج کی رات کٹے گی کیوں کر، ساز نہ جام نہ تو مہمان
صبح تلک کیا جانیے کیا ہو، آنکھ لگے یا جائے جان

(اسرار ناروی المعروف ابنِ صفی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
یہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے
(ساحر لدھیانوی)
 

شمشاد

لائبریرین
اسے اک خوبصورت موڑ‌دے کر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بنجائیں ہم دونوں
(ساحر لدھیانوی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top