بہت ہی حیرت کی بات ہے

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، میرے ذہن “شریف“ میں کچھ سوالات ہیں۔۔۔

کیا کسی کو اندازہ ہے کہ فرزانہ صاحبہ کتنے دنوں‌سے نہیں‌ آرہیں؟ چوبیس جولائی کو ان کا آخری پیغام اس محفل پر تھا، جب حکیم صاحب کے درجات بلند ہوئے تھے۔ اب اس واقعے کو کل ایک ماہ اور ایک ہفتے سے زائد ہو چکا ہے۔ کیا کسی نے بھی انہیں مٍس نہیں کیا؟ یا انہیں یاد نہیں ‌کیا؟ کسی نے یہ سوچنے کی زحمت گوارا نہیں کی کہ ہماری ایک رکن جو اتنی اچھی ساتھی اور دوست ہیں، اتنی مشہور ہستی بھی ہیں، وہ اگر نہیں آرہیں تو کیوں‌نہیں آرہیں؟کیا میں ہی وہ واحد رکن ہوں‌ جو ان کی غیر موجودگی کو محسوس کرتا ہے؟ :roll:

اسی طرح محب کو خاموش ہوئے کتنے دن ہو چکے ہیں، کوئی شاید نہ جانتا ہو۔ میں کیلکولیٹ کر رہا ہوں۔ پر کیا صرف میں ہی کیلکولیٹ کر رہا ہوں؟ کیا کسی کو اس بات سے غرض نہیں ہے کہ ہمارا وہ دوست جو ہر وقت نہ صرف خود چہکتا تھا، بلکہ دوسروں‌کو بھی چہکنے پر مجبور کرتا تھا، وہ کیوں‌ چپ ہے؟ جس کے دم قدم سے لائبریری کی رونقیں تھیں، وہ خود بے رونق ہو چکا ہے؟

سارہ خان بہت دن سے غائب تھیں، کسی نے جھوٹے منہ نہیں‌ پوچھا۔ آج باجو نے بتایا کہ ان کے پی سی کا مسئلہ تھا۔ شاید وہ بھی کوئی اہم ہستی نہیں تھیں

جیہ کتنے دن سے غائب تھیں، کیا کسی نے احساس کیا؟ وہ بیمار تھیں، لیکن کسی کو کوئی پتہ نہیں

ماوراء‌ کو چپ یا سنجیدہ ہوئے کتنا عرصہ ہو چکا ہے؟ اس کا کسی کو کوئی اندازہ؟

کچھ عرصہ پہلے تک فرزوق بھائی ایک دم غائب ہو گئے تھے، کیا کسی کو اس کی فکر ہوئی؟ اگر وہ آئے تو کسی نے ان سے جھوٹے منہ ہی پوچھا کہ بھی کیا ہوا، کہاں گم ہیں؟

ڈاکٹر عباس drabbas بھائی کئی دنوں سے غائب تھے، کسی کو ان کی کمی یا ان کے معصوم پیغامات کی کمی محسوس ہوئی؟ شاید نہیں

رضوان بھائی کی شان میں‌کچھ کہنے کے الفاظ نہیں ہیں‌میرے پاس

پر میں یہ سب باتیں‌کیوں کر رہا ہوں۔ جبکہ کسی نے اس کو سننا یا پڑھنا ہی نہیں؟ شاید خود کلامی میری عادت بن گئی ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بالکل صحیح ہے یہ بات اور ابھی اس فہرست میں کچھ اور نام بھی آتے ہیں ۔۔۔

لیکن سوالات کے جوابات ۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
اس فہرست میں کچھ اور نام بھی آتے ہیں ۔۔۔

لیکن سوالات کے جوابات ۔۔۔
نام تو بہت ہیں باس صاحبہ لیکن یہ وہ تھے، جن کے بغیر ہماری محفل کے روز مرہ شیڈول کو نامکمل اور ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ میرے سامنے تو یہی ممبران زیادہ ایکٹیو رہے ہیں۔ اسی طرح‌ اگر آپ کے علم میں‌ جو نام ہیں، ان کے نام بھی لکھ دیں

نوٹ: شمشاد بھائی اور نبیل بھائی کا میں نے اس لیے نہیں لکھا کہ وہ بتا کر گئے ہیں
 
تفسیر

محفلین
.
جویریہ تو سخت بیماری کی وجہ سے ای میل استعمال نہیں کررہی تھیں۔ اور جب ہمارا contact ہوا وہ بہترہوچکی تھیں۔ میرے پاس کمپیوٹر کے علاوہ contact کا کوئ دوسرا ذریعہ نہیں تھا۔

مگر آپ بجا فرماتے ہیں۔ مگر اس کا تو حل نہیں ہے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی منصور(قیصرانی) بھائی، ہم سب کوان دوستوں کاخیال رکھناچاہیے کہ یہ کیوں نہیں آرہے ہیں اورمحب بھائی بھی کافی دن سے نظرنہیں آئے ہیں۔ آپ نے واقعی ایک ایسے مسئلے کی طرف توجہ مرکوزفرمائی ہے۔واقعی ہمارے یہ مفیدممبرزہیں ہمیں سوچناچاہیے کہ یہ کیوں نہیں آرہے ہیں ۔میری تواللہ تعالی سے دلی دعاہے کہ تمام ممبرزٹھیک ٹھاک ہوں(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، سوال یہ نہیں‌ ہے کہ ہم انہیں‌کیسے واپس لا سکتے ہیں؟ سوال یہ ہے کیا ہم نے ان کی غیر موجودگی کو محسوس کیا؟ اگر کوئی ممبر جو روز اس محفل پر کئی گھنٹے رہتے ہیں، ان کی باتوں‌ سے ہم محظوظ ہوتے ہیں، ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں تو وہی ممبر جب کچھ دن غائب ہو جائے، کیا کسی کو ایک یا دو پوسٹ کرنے کی ہمت ہوتی ہے کہ وہ ممبر کیوں‌ نہیں‌ آرہا؟

ہر بندہ لازمی نہیں کہ دوسرے ممبر سے ذاتی رابطے میں‌ ہو۔ پر بات یہ ہے کہ اکثر ممبرز کسی نہ کسی طرح دوسرے ممبرز سے رابطے میں رہتے ہیں۔ جب کسی کی گمشدگی کا پیغام ان کی نظر سے گزرے گا، تو ہوسکتا ہے کہ ہمیں ان کے بارے میں‌کچھ معلومات مل جائے؟

اب ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ اگر میں ایک ایکٹو ممبر ہوں اور میں 1 ہفتے کے لیے نہیں‌ آتا، اور واپسی پر اس امید سے سارے پیغامات پڑھوں، کہ شاید کسی نے میری کمی کو محسوس کیا ہو۔ اور ایک ہفتے کے ڈیڑھ دو ہزار پیغامات پڑھ کر بھی مجھے پتہ چلے کہ نہیں جی، کسی نے مجھے یاد نہیں‌کیا۔ کیا میرا دل چاہے گا کہ میں دوبارہ سے اس محفل پر اسی جذبے سے واپس آؤں؟
 
تیلے شاہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
پیارے دوستو، میرے ذہن “شریف“ میں کچھ سوالات ہیں۔۔۔

کیا کسی کو اندازہ ہے کہ فرزانہ صاحبہ کتنے دنوں‌سے نہیں‌ آرہیں؟ چوبیس جولائی کو ان کا آخری پیغام اس محفل پر تھا، جب حکیم صاحب کے درجات بلند ہوئے تھے۔ اب اس واقعے کو کل ایک ماہ اور ایک ہفتے سے زائد ہو چکا ہے۔ کیا کسی نے بھی انہیں مٍس نہیں کیا؟ یا انہیں یاد نہیں ‌کیا؟ کسی نے یہ سوچنے کی زحمت گوارا نہیں کی کہ ہماری ایک رکن جو اتنی اچھی ساتھی اور دوست ہیں، اتنی مشہور ہستی بھی ہیں، وہ اگر نہیں آرہیں تو کیوں‌نہیں آرہیں؟کیا میں ہی وہ واحد رکن ہوں‌ جو ان کی غیر موجودگی کو محسوس کرتا ہے؟ :roll:

اسی طرح محب کو خاموش ہوئے کتنے دن ہو چکے ہیں، کوئی شاید نہ جانتا ہو۔ میں کیلکولیٹ کر رہا ہوں۔ پر کیا صرف میں ہی کیلکولیٹ کر رہا ہوں؟ کیا کسی کو اس بات سے غرض نہیں ہے کہ ہمارا وہ دوست جو ہر وقت نہ صرف خود چہکتا تھا، بلکہ دوسروں‌کو بھی چہکنے پر مجبور کرتا تھا، وہ کیوں‌ چپ ہے؟ جس کے دم قدم سے لائبریری کی رونقیں تھیں، وہ خود بے رونق ہو چکا ہے؟

سارہ خان بہت دن سے غائب تھیں، کسی نے جھوٹے منہ نہیں‌ پوچھا۔ آج باجو نے بتایا کہ ان کے پی سی کا مسئلہ تھا۔ شاید وہ بھی کوئی اہم ہستی نہیں تھیں

جیہ کتنے دن سے غائب تھیں، کیا کسی نے احساس کیا؟ وہ بیمار تھیں، لیکن کسی کو کوئی پتہ نہیں

ماوراء‌ کو چپ یا سنجیدہ ہوئے کتنا عرصہ ہو چکا ہے؟ اس کا کسی کو کوئی اندازہ؟

کچھ عرصہ پہلے تک فرزوق بھائی ایک دم غائب ہو گئے تھے، کیا کسی کو اس کی فکر ہوئی؟ اگر وہ آئے تو کسی نے ان سے جھوٹے منہ ہی پوچھا کہ بھی کیا ہوا، کہاں گم ہیں؟

ڈاکٹر عباس drabbas بھائی کئی دنوں سے غائب تھے، کسی کو ان کی کمی یا ان کے معصوم پیغامات کی کمی محسوس ہوئی؟ شاید نہیں

رضوان بھائی کی شان میں‌کچھ کہنے کے الفاظ نہیں ہیں‌میرے پاس

پر میں یہ سب باتیں‌کیوں کر رہا ہوں۔ جبکہ کسی نے اس کو سننا یا پڑھنا ہی نہیں؟ شاید خود کلامی میری عادت بن گئی ہے
دُنیا اسی کا نام ہے پیارے
:?
 
تیلے شاہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
پیارے دوستو، سوال یہ نہیں‌ ہے کہ ہم انہیں‌کیسے واپس لا سکتے ہیں؟ سوال یہ ہے کیا ہم نے ان کی غیر موجودگی کو محسوس کیا؟ اگر کوئی ممبر جو روز اس محفل پر کئی گھنٹے رہتے ہیں، ان کی باتوں‌ سے ہم محظوظ ہوتے ہیں، ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں تو وہی ممبر جب کچھ دن غائب ہو جائے، کیا کسی کو ایک یا دو پوسٹ کرنے کی ہمت ہوتی ہے کہ وہ ممبر کیوں‌ نہیں‌ آرہا؟

ہر بندہ لازمی نہیں کہ دوسرے ممبر سے ذاتی رابطے میں‌ ہو۔ پر بات یہ ہے کہ اکثر ممبرز کسی نہ کسی طرح دوسرے ممبرز سے رابطے میں رہتے ہیں۔ جب کسی کی گمشدگی کا پیغام ان کی نظر سے گزرے گا، تو ہوسکتا ہے کہ ہمیں ان کے بارے میں‌کچھ معلومات مل جائے؟

اب ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ اگر میں ایک ایکٹو ممبر ہوں اور میں 1 ہفتے کے لیے نہیں‌ آتا، اور واپسی پر اس امید سے سارے پیغامات پڑھوں، کہ شاید کسی نے میری کمی کو محسوس کیا ہو۔ اور ایک ہفتے کے ڈیڑھ دو ہزار پیغامات پڑھ کر بھی مجھے پتہ چلے کہ نہیں جی، کسی نے مجھے یاد نہیں‌کیا۔ کیا میرا دل چاہے گا کہ میں دوبارہ سے اس محفل پر اسی جذبے سے واپس آؤں؟
قیصرانی بھائی ایک نصیحت اپنے پلے باندھ لو دینا میں خوش رہنا ہے تو کبھی کسی سے امید مت لگاؤ
اور نیٹ کے دوستوں سے تو بالکل ہی نہیں اور یہ بات میں تجربے سے کہہ رہا ہوں
فکر نہ فاقہ عیش کر کاکا
:wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
تیلے بھیا، آپ کی اس بات کو میں دل و جان سے مانتا ہوں۔ لیکن میرے سارے دوست، جو اس محفل پر آتے ہیں، ان سب کو یہ بات سمجھانا مشکل ہے۔

اگر کوئی غلط کام کرے، تو مجھے توکوئی حق نہیں ملتا کہ میں بھی غلط کام شروع کر دوں
 
تیشہ

محفلین
چھوٹے بھیا ، پہلے آپ بتائیے فرزانہ کی آج یاد آئی ۔ اتنے دنوں سے آپ کو بھی خیال نہیں آیا نہ کہ کیوں نہیں آخر آرہیں ؟ :?
میرا تو خیر سبھی سے ٹیلی فونک رابطے ہیں ۔۔ آپ سب کے پاس بھی تو ای ۔ میل ذپ ۔۔ تو ہیں نہ ؟ تو پھر کیوں اک خیر خبر لینے نہیں ہوتی ؟ :lol:
کدھر گیا پہلا جیسا جوش و خروش ؟ یاد کریں ؟ جب فرزانہ تین دن غائیب تھیں ؟ تو کیا حال ہوا تھا ؟ اور اب یہ عالم ہے بندہ مہینوں غائیب رہتا ہے اور اتنی بے حسی کاہلی کہ پوچھنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی جاتی ۔ ؟ :?
 
قیصرانی

لائبریرین
باجو میں نے یہ دیکھا ہے کہ ہر بار جب میں نے فرزانہ صاحبہ کی غیر موجودگی کا کہا، تو سب کو یاد آگیا۔ اس بار یہ سوچا کہ شاید کسی کو بغیر یاد دلائے یاد آجائے۔ ابھی تک تو کسی کو یاد نہیں‌ آیا۔ میں نے اسی دوران کئی پوسٹس میں لکھا بھی تھا، پر کسی نے توجہ نہیں‌ دی۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
محسوس تو کرتے ہیں میرے خیال میں۔ لیکن یہ خیال نہیں آتا کہ یہاں ایک پیغام دیں۔ ذ پ کا خیال مجھے بھی آیا لیکن پھر سوچا کہ جب یہ لوگ یہاں آ ہی نہیں رہے ہیں تو شاید نیٹ سے بھی ان کا ربط نہیں ہوگا۔ پھر ذ پ کا فائدہ؟
جوجو کو میل کیا تھا میں نے اور اس کا جواب جب ملا تو وہ یہاں واپس بھی آگئ تھی۔
 
حجاب

محفلین
قیصرانی محسوس تو سب ہی کرتے ہوں گے کہ کون غائب ہے،میں تو ضرور چیک کرتی ہوں کون حاضر ہے کون غیر حاضر،مگر رابطہ کیسے ہو کہ پوچھا جائے ایسا کریں ایک نیا دھاگہ شروع کریں مس یو کا تاکہ اگر کوئی محفل سے غائب ہوا تو اُس دھاگے پر لکھا جاسکے ۔
ویسے تیلے شاہ نے ٹھیک کہا ہے نیٹ کے دوست کبھی اصلی دوست جیسے نہیں ہوتے سب کو بس اپنی غرض ہوتی ہے یہ میرا نیٹ کا 5 سالہ تجربہ ہے۔ :(
 
قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
قیصرانی محسوس تو سب ہی کرتے ہوں گے کہ کون غائب ہے
اس محفل پر کئی ایسے پیغامات موجود ہیں، جن میں‌ میں نے کسی خاص رکن کا پوچھا، تو ناگواری سے مجھے یہ بتایا گیا، کہ شور مت مچاؤ، وہ ممبر آجائے گا۔۔۔

میں نیٹ کی دنیا کو حقیقی تو نہیں سمجھتا، لیکن یہ بھی نہیں سمجھتا کہ یہاں ہر بندہ اور ہر تعلق ایک جھوٹ ہی ہے۔ اگر میں کسی سے محفل پر رہمنائی حاصل کرتا ہوں، کسی کی شاعری کو داد دیتا ہوں، اور کل کو وہی بندہ نہ آئے، کیا میں اندر سے مطمئن ہوں‌گا کہ اس کے نہ آنے پر میں کچھ نہ کہوں؟

بہت بار ایسا ہوا کہ میں نے نوٹ کیا ہے ممبرز آئے، خفیہ رہتے ہوئے انہوں نے پیغامات پڑھے اور ایک دو جوابات لکھے اور چلے گئے۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس ٹائم نہیں ہوتا؟ اگر ایسا ہوتا تو وہ آن لائن آنے کی ہی زحمت نہ کرتے
 
تیشہ

محفلین
:lol: اوہو ، ادھر کیا شور ڈلا ؟ ممبرز آجائیں گے فرزانہ بچاری کی طبعیت بہت خراب ہے ۔ :( کل خراب طبعیت میں ہی لائیو شو کیا ۔
اور میں نے ابھی کہا ہے کہ یہاں چکر لگا لیا کریں ۔ ٹھیک ہوئی تو ضرور ادھر جھانک لیں گیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
باجو آپ کا شکریہ۔ مجھے معلوم ہے کہ فرزانہ صاحبہ کی طبیعت کیسی ہے۔ میں ایک مجموعی احساس کی بات کر رہا ہوں۔ اگر میں ایک نسبتاً نیا ممبر ہو کر یہ سب محسوس کر رہا ہوں تو آپ لوگ تو پرانے ہیں
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
اس محفل پر کئی ایسے پیغامات موجود ہیں، جن میں‌ میں نے کسی خاص رکن کا پوچھا، تو ناگواری سے مجھے یہ بتایا گیا، کہ شور مت مچاؤ، وہ ممبر آجائے گا۔۔۔

میں نیٹ کی دنیا کو حقیقی تو نہیں سمجھتا، لیکن یہ بھی نہیں سمجھتا کہ یہاں ہر بندہ اور ہر تعلق ایک جھوٹ ہی ہے۔ اگر میں کسی سے محفل پر رہمنائی حاصل کرتا ہوں، کسی کی شاعری کو داد دیتا ہوں، اور کل کو وہی بندہ نہ آئے، کیا میں اندر سے مطمئن ہوں‌گا کہ اس کے نہ آنے پر میں کچھ نہ کہوں؟
بہت بار ایسا ہوا کہ میں نے نوٹ کیا ہے ممبرز آئے، خفیہ رہتے ہوئے انہوں نے پیغامات پڑھے اور ایک دو جوابات لکھے اور چلے گئے۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس ٹائم نہیں ہوتا؟ اگر ایسا ہوتا تو وہ آن لائن آنے کی ہی زحمت نہ کرتے

بات توآپ کی ٹھیک ہے منصور(قیصرانی) بھائی، کہ ہم جن کوداددیتے ہیں یاجن کی تحریریں پڑھتے ہیں اگروہ محفل پرنہ آئیں توبندہ محسوس توضرورکرتاہے اوراس کوبیان کرنے کااندازسب کاالگ ہوتاہے جیسے کسی نے دل میں یادکرلیاکسی نے اس ممبرکوزپ کردی کسی کے پاس فون ہے توفون وغیرہ کرکے خریت دریافت کرلی اوراگرکسی کے پاس کچھ بھی نہیں تووہ خاموش ہوجاتاہے کہ جب وہ ممبردوبارہ آن لائن ہوگاتواس سے بات ہوجائے گي۔
رہی تیلے بھیا، کی بات کہ نیٹ پرسب ایسے ہی ہوتے ہیں توبات آپ کی بھی کسی حدتک ٹھیک ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ پانچوں انگلیاں برابرنہیں ہوتیں توہرکوئی نیٹ پرایسابھی نہیں ہوتاکہ بس وقت گزارااورچلاگیانہیں ایسی بھی بات نہیں اوریہ محفل توہماری اس جماعت کی طرح ہے جس کے ممبرزایک دوسرے کے غم و خوشی میں برابرشریک ہوتے ہیں خوشی کوانجوائے کرتے ہیں اورغم میں اس کادردبانٹتے ہیں تواگرہم یہاں بھی دوسرے نیٹ فرینڈزکی طرح برتاؤ کریں گے تودکھ توہوتاہے ناں بھائی، اوردکھ یاناراضی بھی اس سے ہوتے ہیں جس پرآپ کومان ہوتاہے ۔

والسلام
جاویداقبال
 
حجاب

محفلین
قیصرانی یہ ضروری تو نہیں ہوتا ناں کہ محفل پر لاگ اِن ہوکے لکھا بھی جائے ،کبھی کبھی دل نہیں بھی چاہ رہا ہوتا ،میرے ساتھ تو ہوتا ہے ایسا میں آتی ہوں ایک یا دو پوسٹ کی اور کبھی وہ بھی نہیں کی،بس پڑھنے کے بعد لاگ آؤٹ تو سب کو جب سہولت ہوتی ہوگی تب ہی لکھتے ہوں گے سب کیوں ٹھیک :)
آپ سب کی پرواہ کرتے ہیں بہت اچھی عادت ہے :)
 
تیلے شاہ

محفلین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
اس محفل پر کئی ایسے پیغامات موجود ہیں، جن میں‌ میں نے کسی خاص رکن کا پوچھا، تو ناگواری سے مجھے یہ بتایا گیا، کہ شور مت مچاؤ، وہ ممبر آجائے گا۔۔۔

میں نیٹ کی دنیا کو حقیقی تو نہیں سمجھتا، لیکن یہ بھی نہیں سمجھتا کہ یہاں ہر بندہ اور ہر تعلق ایک جھوٹ ہی ہے۔ اگر میں کسی سے محفل پر رہمنائی حاصل کرتا ہوں، کسی کی شاعری کو داد دیتا ہوں، اور کل کو وہی بندہ نہ آئے، کیا میں اندر سے مطمئن ہوں‌گا کہ اس کے نہ آنے پر میں کچھ نہ کہوں؟
بہت بار ایسا ہوا کہ میں نے نوٹ کیا ہے ممبرز آئے، خفیہ رہتے ہوئے انہوں نے پیغامات پڑھے اور ایک دو جوابات لکھے اور چلے گئے۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس ٹائم نہیں ہوتا؟ اگر ایسا ہوتا تو وہ آن لائن آنے کی ہی زحمت نہ کرتے

بات توآپ کی ٹھیک ہے منصور(قیصرانی) بھائی، کہ ہم جن کوداددیتے ہیں یاجن کی تحریریں پڑھتے ہیں اگروہ محفل پرنہ آئیں توبندہ محسوس توضرورکرتاہے اوراس کوبیان کرنے کااندازسب کاالگ ہوتاہے جیسے کسی نے دل میں یادکرلیاکسی نے اس ممبرکوزپ کردی کسی کے پاس فون ہے توفون وغیرہ کرکے خریت دریافت کرلی اوراگرکسی کے پاس کچھ بھی نہیں تووہ خاموش ہوجاتاہے کہ جب وہ ممبردوبارہ آن لائن ہوگاتواس سے بات ہوجائے گي۔
رہی تیلے بھیا، کی بات کہ نیٹ پرسب ایسے ہی ہوتے ہیں توبات آپ کی بھی کسی حدتک ٹھیک ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ پانچوں انگلیاں برابرنہیں ہوتیں توہرکوئی نیٹ پرایسابھی نہیں ہوتاکہ بس وقت گزارااورچلاگیانہیں ایسی بھی بات نہیں اوریہ محفل توہماری اس جماعت کی طرح ہے جس کے ممبرزایک دوسرے کے غم و خوشی میں برابرشریک ہوتے ہیں خوشی کوانجوائے کرتے ہیں اورغم میں اس کادردبانٹتے ہیں تواگرہم یہاں بھی دوسرے نیٹ فرینڈزکی طرح برتاؤ کریں گے تودکھ توہوتاہے ناں بھائی، اوردکھ یاناراضی بھی اس سے ہوتے ہیں جس پرآپ کومان ہوتاہے ۔

والسلام
جاویداقبال
جاوید بھائی میرا تجربہ بہت کم ہے نیٹ کے دوستوں کے بارے میں مگر کچھ ایسے تجربے ہوچکے ہیں کے
اب دل نہیں کرتا کسی پر اعتبار کرنے کو
8)
 
Top