بہت ہی حیرت کی بات ہے

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
قیصرانی ، سب سے پہلے تو مبارکباد کے مستحق ہو کہ اتنی فکر انگیز پوسٹ کی تم نے اور یوں سب کو بات کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔ میں بھی کچھ جلدی میں پاکستان آیا اور پھر اتنی باقاعدگی سے محفل پر نہیں آسکا جس باقاعدگی سے آتا تھا مگر کوشش میں ہوں ہمہ تن اور تمہاری اس پوسٹ‌ سے جذبے پھر سے جوان ہوتے محسوس ہورہے ہیں۔

نیٹ پر دوستی کے متعلق بھی خیالات پڑھے ، میں سمجھتا ہوں کہ جب تعلق ہو تو سچا ہو ، نیٹ اور کوئی اور دنیا کی تخصیص کیسی ۔ بیوفائی ، دھوکا اور جھوٹ کیا اصلی دنیا میں کم ہے میںنے تو حقیقی زندگی میں زیادہ دیکھا ہے کیوں کہ آپ کے منہ پر آپ کو برا کوئی کم ہی کہتا ہے جب کہ نیٹ‌پر عموما لوگوں کو جذبات کا اظہار زیادہ کرتے پایا ہے ۔ باقی اچھے برے لوگ ہر جگہ ہر قوم اور ہر زمانے میں ہوتے ہیں ، اس وجہ سے نہ آپ لوگوں سے ملنا اور اعتبار کرنا چھوڑ سکتے ہیں اور نہ دوست بنانا۔ قیصرانی نے بہت اچھی مثالیں دی ہیں حادثات کی مگر حادثوں کے باوجود ہم زندگی کے معمولات ترک نہیں کرتے۔

مجھے محفل اور اس کے ممبران بہت یاد آتے ہیں آجکل اور میں جلد ہی زیادہ باقاعدہ ہو جاؤں گا۔
بہت شکریہ محب کہ تم نے وقت نکالا۔ معمولاتٍ‌ زندگی جیسے بھی ہوں، ہمیں کم از کم ایک دوسرے کے لیے تو ٹائم نکالنا چاہیئے ناں

تمھاری طرح میں بھی اس محفل کو اپنے گھر کی طرح سمجھتا ہوں۔ اگر کوئی دوست ناراض ہے تو کیوں؟ اس کی ناراضگی صرف اس کا ذاتی مسئلہ نہیں‌ ہے۔ یہ پورے گھر یعنی محفل کا مسئلہ ہے۔

ہم لوگ ایک ٹیم کی صورت میں ہیں۔ محفل پر الگ ٹیم اور اس ٹیم کے اندر لائبریری والی ایک اور ٹیم۔ تو ہم لوگ جیسے ایک جائنٹ فیملی سسٹم کے اندر ایک خاندان کی مانند ہیں۔ اگر ہم ایک دوسرے کی فکر نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ باہر سے توکوئی ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے سے رہا ناں
 

قیصرانی

لائبریرین
راجا نعیم نے کہا:
اردو محفل کے دو “ش“ شمیل قریشی اور شمشاد کا بھی پتہ کرو وہ کہاں غائب ہیں۔
شمشاد بھائی تو 5 ہفتے کی چھٹی لے کر گئے تھے پاکستان۔ شمیل بھیا سے رابطہ نہیں‌ ہو پا رہا۔ کیونکہ ان سے واحد رابطے کا ذریعہ انٹرنیٹ ہے۔ ویسے کوشش جاری ہے۔ آپ بھی ایک آدھ ذپ کر دو۔ ویسے ان کے نئی اردو سائٹ کا کام اور پھر امتحانات کی تیاری اور پھر بارشیں مل جل کر ان کی غیر حاضری کی ان کہی داستان سنا رہی ہیں۔ البتہ جس دن وہ ہوتے ہیں تو ننھے منے پیغامات کی بہار لگ جاتی ہے
 

تیلے شاہ

محفلین
رضوان نے کہا:
بھائی قیصرانی اور تمام اہلِ محفل کو سلام
بھائی جس بندہ کو بھی ایک دفعہ محفل کی چاٹ لگ جائے وہ اگر محفل پر کسی مجبوری یا کسی اور وجہ سے نہ بھی آئے تو بھی کسک رہتی ہے۔ اب کیا کریں
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا
ہاں اس بات کا مجھے انتہائی افسوس ہے کہ ساتھیوں کو وقت پر مطلع نہ کرسکا لیکن جیسے میرے ساتھ ہوا ایسے ہی یقیناً محب، شمشاد، جیہ، سارا خان وغیرہ کے ساتھ بھی ہو رہا ہوگا۔ یعنی اہلِ خاندان کے ساتھ مصروفیت اور پھر نِٹ کی بیوفائیاں۔
محب پاکستان آئے ہوئے ہوں گے۔ شمشاد بھائی سے میری بات ہوئی تھی وہ ایک اہم خاندانی تقریب میں مصروف تھے مجھے بھی انہوں نے مدعو کیا لیکن اپنے ایک خاندانی المیہ کی وجہ سے میں گاؤں چلا گیا اور پھر ان سے بات بھی نہیں ہوسکی۔ جس کا مجھے اب تک افسوس ہے۔ خیر یار زندہ صحبت باقی۔۔۔۔
تیلے شاہ اور قیصرانی جمعرات کو میرا بیٹا ڈیرہ اسماعیل خان سے سوہن حلوہ لایا اور وہ دیکھتے ہی میرے ذہن میں کس کا خیال آیا آپ دونوں کی باتوں کا۔

جیتے رہو دوستو سدا خوش رہو
:eek:
تو پھر جلدی سے بتائیں کے کس دوکان کا ہے اور کیسا لگا

8)
 

تیلے شاہ

محفلین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

جاوید بھائی میرا تجربہ بہت کم ہے نیٹ کے دوستوں کے بارے میں مگر کچھ ایسے تجربے ہوچکے ہیں کے
اب دل نہیں کرتا کسی پر اعتبار کرنے کو
تیلے شاہ بھائی، یہ بات توآپ کی ٹھیک ہے لیکن میں نے آپ کوبتایاہے کہ ہرکوئی بھی ایسانہیں ہوتاکہ اس سے دوستی کی جائے اورہرکوئی ایسابھی نہیں ہوتاکہ اس کواگنورکیاجائے ۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے بندہ چاہتاہے کہ بات کرے لیکن وہ بات نہیں کرتے اورکچھ ایسے ہوتے ہیں کہ جن سے بات نہیں کرنے کوبھی جی نہیں چاہتاتوبھی وہ بات کرتے ہیں۔
تواس میں صرف ایک بات ہے جوآپ اسکونصحیت سمجھ لیں یاکہ ایک مشورہ کہ جن سے آپ محبت کرتے ہیں وہ اگرناراض ہوبھی جائے توکچھ نہیں، ہاں اگرجوآپ سے محبت کرتاہے آپ سے بات کامتمنی ہے اسکوناراض نہ کیجئے گا۔ بس اصل بات یہی ہے کہ ہم اپنی میں کے پیچھے ہی پڑے رہتے ہیں اوراسکوبھی اگنورکرجاتے ہیں جوہم پرجان چھڑکتاہے۔ توبھائی، سب سے دوستی رکھیں لیکن ایک خاص حد تک اس سے آگے نہ خودجائیں اسکو جانے دیں توپھرہی دوستی رہتی ہے اس کے آگے توپھروہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ اورہی بن جاتی ہے۔
خوش رہیں اورخوش رکھیں۔

والسلام
جاویداقبال
میں ایک بات کا قائل ہوں اور وہ کے دوستی کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے
اگرحد ہوتی ہے تو وہ دوستی نہیں سمجھوتہ ہوتا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
راجا نعیم نے کہا:
اردو محفل کے دو “ش“ شمیل قریشی اور شمشاد کا بھی پتہ کرو وہ کہاں غائب ہیں۔
شمیل بھیا آج آن لائن تھے، لیکن کوئی پیغام نہیں لکھا اور نہ ہی پی ایم کا رپلائی دیا۔ امید ہے کہ جلد ہی دوبار ایکشن میں نظر آئیں گے، انشاء‌اللہ
 

رضوان

محفلین
تیلے شاہ نے کہا:
تو پھر جلدی سے بتائیں کے کس دوکان کا ہے اور کیسا لگا

8)

بھائی حلوے کا ٹیسٹ؟ :? پھر وہ بھی سوہن حلوے کا
ایں چہ بو العجبی است
پلیٹ سے پیٹ تک کونسے مراحل طے ہوتے ہیں حلوہ تو بتا سکتا ہے میں نہیں۔ ہماری تو یہ کوشش ہوتی ہے کہ حلوے کو بھی چبانے کی تکلیف سے بچائیں اور جلد منزلِ مقصود پر پہنچائیں۔

دکان کا نام شاید قدیمی دکان تھا۔ لیکن بھائی تھا لاجواب
پردیسیوں کے لیے ناموں میں کیا رکھا ہے کہ سارا ملتان حافظ بن گیا ہے اس حلوے کے چکر میں اور سارے ہی اصلی حلوے والے حافظ ہیں۔
ح سے حافظ ح سے حلوہ
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل درست کہا رضوان بھائی۔ محفل آپ کے بنا بہت اداس ہے۔ پلیز کم از کم شمشاد بھائی کی واپسی تک ذرا زیادہ وقت دے دیا کریں‌ :D
 

تیلے شاہ

محفلین
بچہ ٹھیک کہہ رہا ہے رضوان بھائی
اور شمشاد بھائی سے مکہ لات اوہ میرا مطبل ہے ملاقات ہوئی کے نہیں
 

تفسیر

محفلین

:lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
میرا عزیز ترین دوست

ویسے تواس محفل میں میری بہت سی پیاری بہنیں اور عزیز دوست و احباب ہیں
مگر
ایک دوست ایسا ہے جو اگر اس محفل میں دس منٹ کے اندر اندر
نظر نہ آئے تو مجھے بہت تشویش ہوتی ہے کہ خدا نہ خواستہ وہ سو تو نہیں رہا ۔
یہ دوست انٹرنیٹ پر 24 گھنٹے موجود ہوتاہے۔
شاید اس کے پاس تمام ضروریات کی چیزیں ایک ہی کمرے میں ہیں
بوجھو تو جاننیں

:lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
 
Top