تعارف بقلم خود۔ محمد خلیل الرحمٰن

الحمد للہ محفل میں ہمارا پہلا سال مکمل ہونے کو ہے، صرف ڈیڑھ گھنٹا باقی ہے۔
ان تمام محفلین کا شکریہ جنہوں نے ہمارے مراسلوں کو پسند کیا یا اپنا قیمتی وقت لگا کر ہمارے مراسلوں پر اپنی قیمتی آرا ارسال کیں۔اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آپ کا یہ ہمت بندھانا ہمارے لیے تحریک ثابت ہوا اور ہم مزید لکھ سکنے کے قابل ہوئے۔
 
محمد امین

لائبریرین
خلیل بھائی آپ کی تحاریر پہلے بھی پڑھی تھیں ۔۔تعارف دوبارہ پڑھا مزید لطف آیا :) ۔۔۔ آپکی تحریر میں بہت روانی ہے ماشاءاللہ :) امید ہے آپ سے سیکھنے کو ملتا رہے گا
 
مغزل

محفلین
جنابِ عالی م۔م۔مغل بھائی! انتظار کی گھڑیاں ہم سے کاٹی نہ جائیں گی۔ نہ آپ کو کبھی فرصت کے لمحات میسر آئیں گے اور نہ ہمارے گھرکبھی برقی رو کی فراوانی ہوگی لیکن وقت تو آپ کو خود نکالنا پڑے گا۔
وعدہ ٗ فردا کا منتظر۔ احقر
خلیل بھائی اب اور بھی مسئلہ ہو گیا ہے محمود بھائی کو کہ ان کر سڑک پر حادثہ پیش آ گیا ہے، جس کی وجہ سے صاحب فراش ہیں۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ جلد صحتیاب ہوں اور اردو محفل میں واپس آئیں۔
اللہ محمود بھائی کو صحتَ کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ حادثے کا سن کر تو دل دھک سے رہ گیا ہے۔ اللہ انھیں اور سب محفلین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔+مین
ہرخاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فدوی نے اپنا نک khazeena سے تبدیل کرواکر محمد خلیل الرحمٰن کروالیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آوے۔

ہم روح سفرہیں ہمیں ناموں سے بھی پہچان:)
کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ:ROFLMAO:
آداب خلیل صاحب یہ عذر گزرا کہ آپ سے شرفِ نیاز ہی نہ حاصل ہو پایا اور مشاعرہ کے سلسلے میں مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،​
ایک تو آپ کا عرفی حوالہ تبدیل ہوگیا ، دوم یہ کہ رسید پیش کرنے کے بعد حادثہ کی نذر ہوگیا تھا، سو لڑی بھی محو ہوگئی۔ آپ سے تعارف حاصل ہوا۔​
حافظ سمیع اللہ بھائی سے ملاقات میں آپ کا ذکرِ خیر رہا ملاقات کا اشتیاق اسی دن سے دل میں ملول دیوارِ گریہ کناں کے سائے میں ہے ۔۔​
امید ہے یہ شرف بھی مصافحہ نواز ہوجائے ۔۔ باصرہ نوازی تو بہر کیف حاصل ہے ، دلنوازی کا اسیر ہوچلا ہوں​
دل اسیرِ خلیل ہوگیا ہے​
خوب اپنا قبیل ہوگیا ہے​
معذرت اے کہ ہوگئی تاخیر​
پر یہ دل تو قتیل ہوگیا ہے​
 
اجی حضرت! @م- م- مغل بھائی ابھی ہم آلکسی میں زین بھائی ، محمد امین بھائی ، سعود ابن سعید بھائی اور محمدیاسرعلی بھائی کے محبت ناموں کا جواب بھی نہیں دے پائے تھے کہ آپ نے تو گویا محبت کا ایٹم بم ماردیا ہے ، اب ہمیں کچھ نوری سال عنایت فرمائیے تاکہ ہم LHC Large Hadrons Collider کی عمیق گہرائیوں سے آپ کے شایانِ شان کچھ ’’ جوہرِ نایاب‘‘ تلاش کرکے لاسکیں،
باوجودیکہ ہم اپنے مصنوعی اظہارئیے میں آپ کا سا جذب، خلوص اور خوبصورت پیرایہ بیان ہرگز نہ لاپائیں گے۔
زبانِ یارِ من اردو و من اردو نمی دانم​
چہ خوش بودی اگر بودی زبانِ خوش دہانِ من​
 
مغزل

محفلین
اجی حضرت! م۔م۔مغل بھائی ابھی ہم آلکسی میں زین بھائی ، محمد امین بھائی ، سعود ابن سعید بھائی اور محمدیاسرعلی بھائی کے محبت ناموں کا جواب بھی نہیں دے پائے تھے کہ آپ نے تو گویا محبت کا ایٹم بم ماردیا ہے ، اب ہمیں کچھ نوری سال عنایت فرمائیے تاکہ ہم LHC Large Hadrons Collider کی عمیق گہرائیوں سے آپ کے شایانِ شان کچھ ’’ جوہرِ نایاب‘‘ تلاش کرکے لاسکیں،
باوجودیکہ ہم اپنے مصنوعی اظہارئیے میں آپ کا سا جذب، خلوص اور خوبصورت پیرایہ بیان ہرگز نہ لاپائیں گے۔
زبانِ یارِ من اردو و من اردو نمی دانم​
چہ خوش بودی اگر بودی زبانِ خوش دہانِ من​
کوئی بتلاؤ ہم بتاویں کیا ، شانِ بیدل مراد گوہرِ یار ، کب نصیباں میں رنگ بھر دیوے ، کب اسیرِ خلیل و دیدہ ودل ، کب ہو پوری یہ آرزو اے دوست ، کب ملاقات ہو خدا معلوم
قبلہ ِ جاں من کہ ہیچ مداں پہلے ہی اسیریابی کا شرف پاچکا ، اب کیا پابہ سلاسل کیجے گا۔ ؟؟ آپ زین امین سعود و یاسر ہر دو احباب کے محبت ناموں کا کچھ کیجے ہم لغات سے استفادہ
کرنے میں مشغول رہتے ہیں ۔ کہ کم از کم ہماری لغتِ ذاتی اس کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے کہ مراسلہ میں چپہ چپہ پر پھیلی کائنات میں عیاں اور پنہاں محبتوں کا حق ادا کرسکیں !!!!!
:angel: بسیار ممنو ن آغا جانی
 
آپ کی تحاریر بہت عمدہ ہیں۔ :)
جزاک اللہ بھائی زین

خلیل بھائی آپ کی تحاریر پہلے بھی پڑھی تھیں ۔۔تعارف دوبارہ پڑھا مزید لطف آیا :) ۔۔۔ آپکی تحریر میں بہت روانی ہے ماشاءاللہ :) امید ہے آپ سے سیکھنے کو ملتا رہے گا
محمد امین بھائی، پسندیدگی کا شکریہ۔ جزاک اللہ الخیر

اللہ خیر کرے ہم نے آپ کے تعارف کے دھاگے میں خوش آمدید نہیں کہا۔ :)
اجی حضرت سعود ابن سعید بھائی! ہمارے لیے تو آپ کی ایک نگاہِ غلط انداز بھی کافی ہے۔ جزاک اللہ آپ نے یاد رکھا، ہماری عید ہوگئی۔

خلیل بھائی آپ کے بارے میں پڑھ کے بہت اچھا لگا آپ کے لکھنے کا انداز ہم کو بہت پسند آیا۔
محمدیاسرعلی بھائی آپ محفلین نے پسند کیا ہماری محنت وصول ہوگئی۔
 
مغزل

محفلین
اچھا کیا سرکارِ من کہ رخِ خلیل محفل میں رعنا کیا ۔ وگرنہ ہم تو فیضیا ب ہوئے تھے محفلین محروم تھے ۔جز اک اللہ
 
دل اسیرِ خلیل ہوگیا ہے​
خوب اپنا قبیل ہوگیا ہے​
معذرت اے کہ ہوگئی تاخیر​
پر یہ دل تو قتیل ہوگیا ہے​

۔
کوئی بتلاؤ ہم بتاویں کیا ، شانِ بیدل مراد گوہرِ یار ، کب نصیباں میں رنگ بھر دیوے ، کب اسیرِ خلیل و دیدہ ودل ، کب ہو پوری یہ آرزو اے دوست ، کب ملاقات ہو خدا معلوم
قبلہ ِ جاں من کہ ہیچ مداں پہلے ہی اسیریابی کا شرف پاچکا ، اب کیا پابہ سلاسل کیجے گا۔ ؟؟ آپ زین امین سعود و یاسر ہر دو احباب کے محبت ناموں کا کچھ کیجے ہم لغات سے استفادہ
کرنے میں مشغول رہتے ہیں ۔ کہ کم از کم ہماری لغتِ ذاتی اس کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے کہ مراسلہ میں چپہ چپہ پر پھیلی کائنات میں عیاں اور پنہاں محبتوں کا حق ادا کرسکیں !!!!!
:angel: بسیار ممنو ن آغا جانی

مغزل بھائی!
آپ کی محبتوں و عنایتوں کا کیونکر اور کس زبان سے شکریہ ادا کریں۔ زبان آپ کے گھر کی لونڈی۔ الفاظ آپ کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے رہتے ہیں۔ اس قدر خوبصورت زبان میں نظم ونثر کا اہتمام آپ ہی کو زیبا ہے۔ آپ سے ملنے سے پہلے جو اشتیاق تھا وہ آپ سے ملاقات کے بعدآپ کی محبت میں تبدیل ہوگیا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
سالہا سال پہلے دسویں جماعت میں، چھوٹے بھائی محمد حفیظ الرحمٰن نے ( یہ دیکھ کر کہ ہم نے اپنے تمام ہم جماعتوں کے لیے ٹائٹل دینے کے لیے قطعات لکھے تھے) ہم سے ہمارے اپنے ٹائٹل کے بارے میں پوچھا تو ہم نے معذوری ظاہر کی، کہ اپنے منہ کیا میاں مٹھو بنتے، تب ہی بھائی نے ہمارے لیے ایک فی البدیہہ قطعہ لکھا جو درجِ ذیل ہے

شاعرِ اسکول ہیں یہ ، نام ان کا ہے خلیل​
سوتے سوتے میں بھی اکثر شعر فرماتے ہیں یہ​
شاعری کا بھوت ان پر جب بھی ہوجائے سوار​
اچھے اچھے شاعروں کو مات کرجاتے ہیں یہ​
آپ کے ممنونِ احسان ہیں کہ ہم جیسے ہیچمدان کے لیے آپ کے دلِ میں اتنی محبت ہے۔ جزاک اللہ الخیر​
 
قبلہ محمد خلیل الرحمٰن آداب
محض آپ کی چشمِ عنایت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم۔۔
آپ کی محبتوں کا اسیر ہوں خدا تعالیٰ برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین
بھائی صاحب کو میری جانب سے ہدیۂ تبریک، گر قبول افتد زہے عز و شرف
 
یوسف-2

محفلین
ماہنامہ تعمیرِ افکار کراچی پاکستان کی اشاعتِ خاص بیاد مولانا محمد اسماعیل آزاد ناشر زوار اکیڈمی پبلی کیشنز شمارہ نمبر ۱۰۴ جنوری ْ۔فروری ۲۰۱۱ئ چھپ چکا ہے اور ایک دو دن میں فضلی سنز اردو بازار کراچی سے مل سکتا ہے۔ اس اشاعتِ خاص کا بڑا حصہ راقم الحروف کے طویل مضمون ( ۱۴۰ صفحات) داستانِ آزاد۔ نذرِ عقیدت اباجان( مولانا محمد اسماعیل آزاد) پر مشتمل ہے۔
ہم جلد از جلد اسے ورڈ فارمیٹ پر منتقل کرکے قارئینِ محفل کے لیے پیش کریں گے اور ساتھ ہی استادِ محترم کی خدمت میں پیش کریں گے تاکہ وہ اسے حسبِ وعدہ برقی فارمیٹ میں شایع کریں۔ شکریہ۔

محمد خلیل الرحمٰن بھائی ! ماشا ء اللہ بہت خوب
دیکھئے ہم نے آپ کو محفلین کے اژدہام میں آپ کو ”تلاش“ کر ہی لیا۔ تعارف پڑھ کر تو ”شرمندہ“ سا ہو گیا کہ آپ سے آپ کا تعارف نامہ کی تلاش کے درخواست والے مراسلہ میں یہ آپ سے کیا کہہ بیٹھا کہ ۔۔۔آپ کہیں چھپتے وپتے بھی ہیں یا محض (جملہ کچھ اور تھا، لیکن مطلب تو یہی نکلتا ہے نا :D ) آپ تو چھُپتے کم اور چھَپتے زیادہ ہیں اور لڑکپن کیا بچپن ہی سے چھَپ رہے ہیں۔ ماشا ء اللہ۔ چھَپتا تو میں بھی رہا ہوں، لیکن ہاتھی اور چوہے والے مکالمہ کی رعایت سے یہی کہہ سکتا ہوں کہ بچپن سے ذرا کمزار شمزور رہا ہوں۔ اس لئے قلم بہت زیادہ نہیں ”اُٹھا سکا“ :D تین ساڑھے تین عشروں میں صرف ایک ادبی کتاب ”یوسف کا بکا جانا“ منظر عام پر آ سکی ہے۔ (دینی تالیفی کتب اس کے علاوہ ہیں)، باقی تحریروں کو ”مشقِ سخن“ سمجھتے ہوئے نذر ردی کی نذر کر تا رہا ہوں ،جس فائدہ قارئین کے علاوہ اہل خانہ ہی کو ہوا ہوگا کہ مجھے تو میری ہی ردی (تحریروں) کے پیسے بھی نہیں ملے :D
آپ سے مل کر بہٹ خوشی ہوئی اور یہ جان کر بھی کہ آپ تو میرے ہی شہر کے باسی (تازہ کی ضد نہیں :D ) ہیں۔ گو کہ میں اپنے ہی شہر میں کم کم رہتا ہوں۔ تلاشِ معاش میں شہر شہر در بدر پھرتا رہتا ہوں۔ انشا ء اللہ آپ سے مکالمہ رہے گا۔
 
Top