تعارف بقلم خود۔ محمد خلیل الرحمٰن

تا دیر پڑھتے رہے اور سر دھنتے رہے
ایک ضرب المثل کبھی سنی تھی
باپ پر پوت پتا پر گھوڑا، بہت نہیں تو تھوڑا تھوڑا
ماشااللہ کیا خوب تعارف لکھا :)
شاد و آباد رہیں
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ آپ کا تعارف پڑھ کر نہایت اچھا لگا۔ مجھ سا نالائق جو ساری زندگی امتحانوں میں فیل ہوتا اور پڑھائی سے بھاگتا رہا ہو، یہ سمجھنے سے پوری طرح قاصر ہے کہ آپ جیسے لوگ کس طرح مشکل مشکل چیزوں کو پہلے سمجھتے ہیں، پھر یاد کرتے ہیں اور پھر امتحان میں ٹھیک ٹھیک لکھ بھی لیتے ہیں۔ میٹرک تو میں نے جیسے تیسے کر لیا تھا، لیکن ایف ایس سی میں جو درگت بنی تھی، اس کی تلخی آج تک محسوس ہوتی ہے۔ فزکس کے پرچے میں یہ لکھ کر منہ لٹکائے واپس آ گیا تھا (یہ تو میں ہی جانتا ہوں دل پر کیا گزری تھی!):

یہ پرچہ دیتے ہوئے آج اپنا حال تو لکھ​
جواب گر نہیں لکھتا نہ لکھ، سوال تو لکھ​

آپ کی کامیاب زندگی کی داستان سن کر جی بہت خوش ہوا۔ دعا ہے کہ ہر کسی کو آپ جیسی اچھی اور کامیاب زندگی گزارنا نصیب ہو۔ کاش آپ کامیابی کے رازوں سے بھی پردہ اٹھاتے۔ میری تو اب پڑھائی لکھائی کی عمر گزر گئی، مگر مجھ ایسے بہت سے نالائقوں کا بھلا ہو جاتا۔​
 
KwULv.png
 
ہائیں:eek::eek::eek:
میں نے پورا دھاگہ "ریٹ" کر ڈالا اور آپ کو خوش آمدید نہیں کہا:nailbiting:
چلیں دیر آید درست آید کے مصداق اب آپ کو :welcome: کہہ دیتا ہوں:)
ویسے آپ کا تعارف بہت مزے کا تھا:biggrin:
 
ہائیں:eek::eek::eek:
میں نے پورا دھاگہ "ریٹ" کر ڈالا اور آپ کو خوش آمدید نہیں کہا:nailbiting:
چلیں دیر آید درست آید کے مصداق اب آپ کو :welcome: کہہ دیتا ہوں:)
ویسے آپ کا تعارف بہت مزے کا تھا:biggrin:
جزاک اللہ محسن وقار علی بھائی خوش آمدید کہنے کا اور ساتھ ہی تعارف پسند کرنے کا۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
نہایت حزم واحتیاط کے ساتھ تحریر کیا گیا ایک جامع ادبی تعارف جو زبان و ادب سے آپ کے گہرے لگائو کی صحیح عکاسی تو کرتا ہے،لیکن آپ کی شخصیت کی پرتیں
نہیں کھولتا، اُمید ہے کبھی اس سے بھی تفصیلی تعارف پیش کر کے یہ کمی بھی پوری کر دیں گے۔
 
20اپریل دو ہزار گیارہ کو پوسٹ کی گئی یہ تحریر ہے اور میری نظر آج پڑی ۔اہاہا کیا خوب لکھا ہے ہمارے چاچو نے ۔سچی بڑا مزا آیا ۔
ایک ایک جملہ دلچسپ اور مزیدار ۔کتنی راوی ہے چاچو آپ کی تحریر ہم لوگ کب ایسا لکھ سکیں گے ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اب گویا ایک ہی چوائس باقی رہ گئی تھی۔ شیخ صاحب کی دم سے بندھے ہوئے دائود کالج پہنچے اور الیکٹرانکس میں سند یافتہ انجینئر بن کر نکلے۔
8. http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?33199-How-to-become-a-successful-American-President
خلیل بھائی ہم نوالہ نہیں تو ہم پیالہ ضرور نکل آئے۔93سے 97 تک ہم بھی اسی پیالے کی سرمستی سے وابستہ رہے۔بہت خوشی ہوئی ۔آداب
 
Top