تعارف بقلم خود۔ محمد خلیل الرحمٰن

شمشاد

لائبریرین
تیر کی ذرا سی دائیں سے بائیں کی جنبش کیا سے کیا گُل کھلا دیتی ہے۔

یوسف بھائی بہت شکریہ کہ آپ مجھے سمجھتے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین

آپ کو سمجھنا کون سا مشکل کام ہے۔ جو آپ کو بھی نہ سمجھ سکے، اُس سے بڑا ”ناسمجھ اور اناڑی“ اور کون ہوگا :D
(نوٹ: روئے سخن محفلین کی طرف ہے، بھابھی کی طرف ہرگزنہیں :D )
 
ندیم حفی

محفلین
جناب خلیل صاحب یہ کیا کیا آپ نے، تشنگی بڑھا ڈالی۔۔ اب اگر آپ کی تحاریر کا چسکہ پڑ گیا تو اس کے ذمہ دار فقط آپ ہوں گے۔

دل چاہ رہا ہے کہ آپ کو خلیل زر گر کا لقب دیا جائے کیونکہ آپ کا تعارف بلا شبہ خوبصورت نگینوں جیسے الفاظ کی آرائش سے مزین ہے ۔
 
آداب عرض ہے جناب۔
جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے​
 
یوسف-2

محفلین
جناب خلیل صاحب یہ کیا کیا آپ نے، تشنگی بڑھا ڈالی۔۔ اب اگر آپ کی تحاریر کا چسکہ پڑ گیا تو اس کے ذمہ دار فقط آپ ہوں گے۔

دل چاہ رہا ہے کہ آپ کو خلیل زر گر کا لقب دیا جائے کیونکہ آپ کا تعارف بلا شبہ خوبصورت نگینوں جیسے الفاظ کی آرائش سے مزین ہے ۔
ندیم حفی برادر !آج کل مارکیٹنگ کا دَور ہے اور بھائی محمد خلیل الرحمٰن کو تو یہ سبق انجیبئرنگ کے دوران ضرور پڑھایا گیا ہوگا کہ پہلے اپنی پروڈکٹ کا لوگوں کو ”عادی“ بناؤ، پھر دیکھنا وہ کیسے ہر قیمت پر آپ کی پروڈکٹ خریدنے کو تیار ہوتے ہیں۔ آپ بھی ان کے مجموعہ ہائے کلام و دیوان وغیرہ کی خریداری کے لئے بجٹ ابھی سے بنانا شروع کردیں۔ :D
 
انتہا

لیجیے ہم فہرست بنانا شروع کرتے ہیں
۱۔ یوسف ثانی بھائی
ندیم حفی بھائی
محمد بلال اعظم بھائی
انتہا بھائی
ویسے اس کا نام کیا ہونا چاہیے؟ میرے ذہن میں دو نام ہیں:
1۔ فسانہء خلیل
2۔ خلیلیات
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی
خوش آمدید
بلا شک تعارف آپ اپنا ہوا بہار کی ہوتی ہے ۔
تحریر تو کہہ رہی ہے کہ جس کے قلم سے بکھری ہوں ۔
وہ اسم بامسمی ہے ۔۔۔ خلیل الرحمن
اسم با مسمی ہونا ۔۔۔۔ یہ بھی خالص توفیق الہی پر منحصر ہے ۔
اک وہ خلیل خاں تھے جو فاختہ اڑاتے تھے ۔ وہ اس امن کے پیغامبر تھے ۔
جس سے دکھی انسانیت سکھ پاتی ہے ۔
آپ اپنے لفظوں کو بصورت فاختہ کچھ ایسے اڑاتے ہیں کہ لبوں پہ مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں ۔
آپ کے والد مرحوم (اللہ تعالی انہیں جنت عالیہ میں بسیرا عطا فرمائے آمین ) کے بارے مختصر ذکر پڑھ کر تشنگی بڑھ گئی ۔
لائن میں لگنا اور پھر دوا کو زمین پر الٹا دینا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسے فقیر منش درویش کے بارے مزید کچھ تحریر فرمائیں ۔
جزاک اللہ خیراء
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اب تو ہم ہیں اور ہماری عزیز ترین سہیلی ردی کی ٹوکری ہے۔جو کچھ لکھتے ہیں ، اس کی نذر کردیتے ہیں۔

لگتا ہے کہ ایڈیٹری کا نشہ خوب چڑھا ہوا ہے، بس اتنا فرق ہے کہ ایڈیٹر دوسروں کی تحریریں ردی کی ٹوکری میں پھینکتا ہے اور آپ اپنی۔

ویسے کتاب کونسے پبلشر کے پاس لیکر گئے تھے۔

بقل خود پڑھ کے کافی مزہ آیا۔
 
یوسف-2

محفلین
اب تو ہم ہیں اور ہماری عزیز ترین سہیلی ردی کی ٹوکری ہے۔جو کچھ لکھتے ہیں ، اس کی نذر کردیتے ہیں۔

لگتا ہے کہ ایڈیٹری کا نشہ خوب چڑھا ہوا ہے، بس اتنا فرق ہے کہ ایڈیٹر دوسروں کی تحریریں ردی کی ٹوکری میں پھینکتا ہے اور آپ اپنی۔

ویسے کتاب کونسے پبلشر کے پاس لیکر گئے تھے۔

بقلم خود پڑھ کے کافی مزہ آیا۔
پبلشر سے پہلے کتاب کو حسب دستور (یہ نئے ادیبوں کا گھریلو دستور ہے :D ) ” ہوم اسپانسر“ کے پاس لے کر گئے کہ بھاگوان! ذرا کتاب دیکھ لو، اگر پسند آئے تو حسب ضرورت جہیز کے زیورات عطا کردو تاکہ پبلشر کو کتاب اور چھپائی کے اخراجات دے کر” سُر خ رُو“ ہو سکوں ۔۔۔ آگے جو کچھ ہوا گو کہ اس کے نتیجہ میں بھی ان کا چہرہ ، سُرخ ہی ہوا لیکن ”اسٹوری کا اینڈ“ یہ نکلا کہ مزید جو کچھ لکھتے رہے، (دوسری) عزیز ترین سہیلی ردی کی ٹوکری کی نذر کرتے رہے۔ :D
 
السلام علیکم
محترم محمد خلیل الرحمٰن بھائی
خوش آمدید
بلا شک تعارف آپ اپنا ہوا بہار کی ہوتی ہے ۔
تحریر تو کہہ رہی ہے کہ جس کے قلم سے بکھری ہوں ۔
وہ اسم بامسمی ہے ۔۔۔ خلیل الرحمن
اسم با مسمی ہونا ۔۔۔ ۔ یہ بھی خالص توفیق الہی پر منحصر ہے ۔
اک وہ خلیل خاں تھے جو فاختہ اڑاتے تھے ۔ وہ اس امن کے پیغامبر تھے ۔
جس سے دکھی انسانیت سکھ پاتی ہے ۔
آپ اپنے لفظوں کو بصورت فاختہ کچھ ایسے اڑاتے ہیں کہ لبوں پہ مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں ۔
آپ کے والد مرحوم (اللہ تعالی انہیں جنت عالیہ میں بسیرا عطا فرمائے آمین ) کے بارے مختصر ذکر پڑھ کر تشنگی بڑھ گئی ۔
لائن میں لگنا اور پھر دوا کو زمین پر الٹا دینا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
ایسے فقیر منش درویش کے بارے مزید کچھ تحریر فرمائیں ۔
جزاک اللہ خیراء
جزاک اللہ جناب
والد صاحب کے حالات زندگی یہاں ملاحظہ فرمائیے
 
اپنے کرم فرماؤں سے گزارش ہے کہ روابط محفوظ کرنے کا نظام کی سہولت میسر آجانے کے بعد ہم نے اپنی تمام قلمی کاوشوں کو اپنے پروفائل کے صفحےپر محفوظ کردہ روابط یا بُک مارک کے ٹیب کے نیچے چھپادیا ہے، لہٰذا جو کوئی ہماری نگارشات کو پڑھنے کی نیت کرے، اسے چاہیے کہ اس سہولت سے جلد از جلد فائدہ اُٹھائے۔

نوٹ: یہ سہولت مہمانانِ گرامی کو تا حال میسّر نہیں ہے لہٰذا انہیں چاہیئے کہ رجسڑ ہوکر اس سہولت کے مزے اُڑائیں۔
 
Top