سب سے پہلے اردو محفل پہ ایک سال مکمل ہونے پر مبارک باد
congratulations0pi2.jpg
Congratulations6.jpg

ہمیشہ کی طرح آپ کسرِ نفسی سے کام لیتے ہوئے بہت کچھ کہہ گئے
ایک عمدہ کلاسیکل تحریر
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
واہ رے تیرا تجاہل عارفانہ!
قربان جاؤں تیری سادگی پر!
ایک ہزار سے زائد حروف پر مشتمل 425 سے زائد الفاظ لکھ کر جو
شخص اپنی تہی دامنی اور اپنے پاس حروف و الفاظ کے نہ ہونے کا ذکر کرتا ہو۔
ہائے وہ کس قدر تہی دامن ہوگا۔
واہ رے تیرا تجاہل عارفانہ!
قربان جاؤں تیری سادگی پر!
 
فاتح

لائبریرین
اس خوبصورت تحریر کی تخلیق اور محفل میں رکنیت کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت بہت مبارک۔ آپ کی پوسٹس لوگوں کو خوش بھی کرتی ہیں اور تحریریں سوچنے پر مجبور بھی۔ یوں ہی خوش خوش رہیں ہمیشہ :)۔
 
نیلم

محفلین
بہت مبارک ہو آپ کو ایک سال کے ہوگئے آپ ،
اب عقل بھی آنا شروع ہوجائے گی :rollingonthefloor:
(مزاح برطرف ،،لکھا بہت اچھا آپ نے )
 
محفل پر پہلی سالگرہ بہت ہت مبارک ہو نین بھائی۔
پہلی سالگرہ کا اعلان اتنی خوبصورت تحریر کے ساتھ کیا ہے۔ پڑھ کر مزہ آگیا۔اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
 
ایک سال فقط ایک سال !!!!!!!!!!!!!!!!!!!
میرے حساب سے کم از کم تین چار سال ہو گئے ہوں گے اور میری فطری لاپرواہی نے دیکھا نہ ہو گا کہ کتنی دیر سے نیرنگ خیال محفل کا رکن ہے اور محفل پر گلکاریاں اور پھول بوٹے بنانے میں مصروف ہے۔
ہمیشہ کی طرح اس پوسٹ میں بھی نیرنگ نے فنکاری سے ہی آغاز کیا اور پہلا طویل پیراگراف قحط الرجال کے رونے کی طرح قحط الفاظ کا رونا رونے میں لگا دیا۔ سیانے جانتے ہیں کہ پہلے پتھر کی طرح پہلا پیراگراف ہی مشکل ہوتا ہے اور اس میں اگر مظلومیت اور محرومی کا لبادہ اوڑھ کر قاری کی ہمدردیاں لوٹ لی جائیں تو پھر آگے مطلب کی بات کرنے میں حد درجہ آسانی رہتی ہے۔ خوبصورتی سے اپنے ایک سال کی روداد مزے لے لے کر سنائی اور آخر میں ایک بار پھر اختتامیہ کی اہمیت کو ایک ماہر کھلاڑی کی طرح محسوس کرتے ہوئے کلی سہرا محفل اور اس کے اراکین کے سر باندھ دیا جس پر محفلین کو سمجھ نہیں آ رہی کہ سہرا ایک اور امیدوار بیشمار۔

نیرنگ خیال کو میری طرف سے تمام تر چالاکیوں ، ہوشیاریوں ، عیاریوں ، دیدہ دلیریوں سے بھرپور پیغامات اور پرمغز تحریروں پر مبارکباد اور ایک شعر جو ایک واضح کاروباری پیغام ہے

گل پھینکے ہیں اورروں کی طرف بلکہ ثمر بھی
اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو نیرنگ بھائی !
:)

شکراً سر :)

میرے لئے اچنبھے کا باعث ہے کہ آپ محفل پر صرف ایک سال سے ہیں۔ اور اتنے مختصر عرصے میں اتنی ان پٹ قابل تحسین ہے۔
آپ کی تحریریں کافی دلچسپ ہوتی ہیں اور احباب محفل انہیں بے حد شوق سے پڑھتے ہیں جس کا ثبوت جوابات کی تعداد ہے۔ اعدادو شمار محترم زبیر صاحب نے دے دئیے ہیں۔ گذارش ہے کہ پنجابی کی طرف توجہ میں ذرا اضافہ کریں۔
دعاہے کہ اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی سے رکھے اور آپ اسی طرح محفل کی رونق بڑھاتے رہیں۔ جزاک اللہ!!

سرکار یہ تو آپ کی محبت ہے جو آپ نئے چہروں کو بھی یہ احساس نہیں ہونے دیتے کہ وہ کوئی نیا ہے۔ اور دامن محبت میں سمیٹ لیتے ہیں۔ تحریروں پر بھی محفلین ہی کا شکرگزار ہوں کہ ان کی محبت ہے۔ پنجابی کی طرف توجہ انشاءاللہ دینے کا ارادہ ہے۔ :)

نینی بھیاااااا
پہلے تو یہ بتائیں ناں کہ مجھے ٹیگ کیوں نہیں کیا ۔۔ اب اگر میں اس دھاگے کا مشکل سا نام دیکھ کر سکپ کر دیتی تو پھر۔۔ ایک تو اتنے مشکل نام رکھتے ہیں دھاگوں کہ اندر جانے سے ڈر لگتا ہے:cautious:

اور محفل پر ایک سال ہو گیا !۔۔۔ مجھے تو لگتا ہے دو تین سال سے آپ یہیں ہیں :)
بہت مبارک ہو بھیا آپ سے بات کرکے کبھی لگا ہی نہیں کہ آپ کوئی نئے ممبر ہیں مجھے تو پرانے (بہت زیادہ پرانے:p )لگتے ہیں :)

گڑیا ٹیگ تو کیا ہوگا۔۔۔ اب یاد نہیں۔۔۔۔ کیا نہیں ملا۔۔۔ :idontknow::cautious:
ہی ہی ہی پرانے چاولوں کی طرح۔۔۔۔ :laughing:

اردو محفل تو ہے اک ایسا چمن ۔۔۔ محترم خیال بھائی ۔۔۔ ۔۔ جہاں ہمہ قسم " طیوران علم " کھلی آزاد مجلسیں سجا کر اپنی اپنی بولیوں اور اپنے اپنے راگوں سے حاضرین محفل کو مست و بیخود کرتے ہیں ۔ اور ہنستے کھیلتے علم کو پھیلاتے ہیں ۔اور وقت مقررہ پر کسی بہانے اڑ جاتے ہیں ۔۔۔ ۔ مگر ان کی بولیاں سدا چہکتی رہتی ہیں محفل میں ۔۔۔ ۔
ان شاء اللہ ۔۔۔ ۔۔ دائم آباد رہے گی یہ محفل اردو ۔۔۔ ۔۔ ہم نہ ہوں گے مگر ہماری باتیں زندہ ہوں گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
خدا کرے سدا مہکتی چہکتی شادوآباد رہے یہ محفل اردو آمین

سچ کہا نایاب سائیں۔۔۔ :)

سوچ رہا ہوں کہ ذولقی کے لئے کیا لکھوں اسقدر خوبصورت الفاظ میں محفل پر گزرے سال کا احوال پڑھ کر لطف آ گیا :)
ایک سال میں سیمابی رفتار کا یہ عالم ہے تو آگے چل کر کیا کیا قیامتیں ڈھائیں گے
شاد و آباد رہیں

کیا وسیع دامن پایا ہے کہ احقر کے ٹوٹے پھوٹے جملوں کو بھی مسند پسندیدگی پر بٹھا دیا ہے۔۔۔ سرکار سب آپ کا حسن ظن ہے۔ :)

مجھے تو اتنے سال ہوگئے میں تو کچھ نہیں لکھا:p

لکھنا بھی نہ۔۔۔۔ :p

ارے واہ نینی بھیا ایک سال کے ہو گئے۔۔۔ ۔۔۔ ۔​
ویسے اگر بچہ تیز ہو تو ایک سال بعد کھڑا ہونا شروع ہو جاتا ۔۔۔ ۔۔ لیکن آپ نے تو محفل میں یوں قدم جما ئے ہیں کہ اب دوسرے سب بھاگیں گے ۔۔۔ ۔۔آپ کہیں نہیں جانے والے۔۔۔ ۔​
عنوان پڑھ کہ میں نے سوچا لو جی پتہ نہیں کیسی اوٹ پٹانگ تحریر لکھ ڈالی اب ہم سے داد طلب کر رہا ہے ۔۔۔ ۔ ہی ہی ہی ہی ۔۔۔ ۔:grin:
مبارک ہو بھائی جان۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔​

شکریہ بھلکڑ۔۔۔ ارے داد ہم نے طلب نہ کی تھی۔۔۔ وہ تو آپ نے خود دی۔۔ :)

بہت خوب بھائی۔
ایک سال میں خاصا دنگا مچا لیا آپ نے۔۔ یہ بات واقعی لائقِ ستائش ہے۔ اس طرح اول الذکر کو مچاتے رہیے۔
دو دن بعد ہمارا بھی سال پورا ہو جائے گا۔ پھر ہم بھی اب سوچتے ہیں کچھ اوچھا کر دیں! :)

آپ کے دنگے سے بہت کم ہے۔۔۔۔ بہت شکریہ سرکار :)

مینی مینی ہیپی کانگریجولیشنز خیال بھائی :) :)

شکریہ عینی مینی۔۔۔ :)

واؤوووووو ایک سال ہوگیا۔۔۔ بہہت بہت مبارک ہو۔۔۔ نیرنگ بھیا۔۔۔ ایک سال میں اتنی ساری باتیں :D میں تو سمجھی تھی دو تین سال تو ہو ہی گئے ہوں گےے۔۔۔ ۔۔
ویسے محفل پر آنے کے بعد یہ تو کنفرم ہو گیا ہے کے بھیا لوگ تو بہت بولتے ہیں۔۔۔ ۔:p

ہم تو لکھتے ہیں۔۔ بولتے نہیں۔۔۔ :)

نیرنگ بھیا لفظوں کا استعمال خوب کیا۔۔۔ ۔:)
بہت اچھا لگا پڑھ کے آپ کے محفل پر آمد کے بارے میں۔۔۔ ۔۔:battingeyelashes:
خدا آپ کو لمبی خوشیوں بھری زندی عطا کریں۔۔۔ ۔
اور آپ محفل پر اسی طرح مسکراہٹیں بکھرتے رہیں۔۔۔ آمین۔۔۔

شکریہ کہ آپ نے اس کو پسندیدگی سے سرفراز فرمایا۔۔۔ تشکر :)

سالگرہ مبارک ہو جناب۔

ابھی میچ دیکھ رہا ہوں، بعد میں واپس آتا ہوں۔

میچ کب ختم ہوگا۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سب سے پہلے اردو محفل پہ ایک سال مکمل ہونے پر مبارک باد

ہمیشہ کی طرح آپ کسرِ نفسی سے کام لیتے ہوئے بہت کچھ کہہ گئے
ایک عمدہ کلاسیکل تحریر

شکریہ جٹا۔۔۔ محبت ہے تمہاری جو ہماری حقیقت پسندی کو کسر نفسی پر محمول کرتے ہو۔ شکریہ :)

واہ رے تیرا تجاہل عارفانہ!
قربان جاؤں تیری سادگی پر!
ایک ہزار سے زائد حروف پر مشتمل 425 سے زائد الفاظ لکھ کر جو
شخص اپنی تہی دامنی اور اپنے پاس حروف و الفاظ کے نہ ہونے کا ذکر کرتا ہو۔
ہائے وہ کس قدر تہی دامن ہوگا۔
واہ رے تیرا تجاہل عارفانہ!
قربان جاؤں تیری سادگی پر!

استاد محترم۔۔۔ آپ سے تعریف و توصیف موصول ہوئی۔۔۔ خوشی دوچند ہوگئی۔۔ چند ٹوٹے پھوٹے جملے جوڑ لیتے ہیں۔۔۔ اور محفلین کے سامنے دھر دیتے ہیں۔۔۔ ارتقاء کا عمل جاری ہے لیکن ابھی تک طفل مکتب سے آگے کا درجہ حاصل نہیں کر پائے۔۔۔ آپ کی محبتوں کا تہہ دل سے شکریہ :)

اس خوبصورت تحریر کی تخلیق اور محفل میں رکنیت کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد

فاتح بھائی شکریہ :)

میری جانب سے بھی مبارکباد قبول کریں سال بخیر و خوبی پورے کرنے کا اور اس قدر عمدہ تحریر کے لئے بھی۔

شکریہ اصلاحی بھائی۔۔۔ :)

محفل میں پہلی سالگرہ مبارک ہو نیرنگ بھائی :)

آپ کا بھی شکرگزار ہوں سال بھر برداشت کیا آپ نے :)

کوئی حال نئیں یار ۔ میں سمجھا میری تعریف کے لیے الفاظ نہیں مل رہے:grin:

آپ کی تعریف کے لیے تو اتنے الفاظ ملتے ہیں کہ اس برق رفتاری سے لکھ نہیں پاتا جس برق رفتاری سے الفاظ ملتے ہیں۔۔۔۔ :p

بہت بہت مبارک۔ آپ کی پوسٹس لوگوں کو خوش بھی کرتی ہیں اور تحریریں سوچنے پر مجبور بھی۔ یوں ہی خوش خوش رہیں ہمیشہ :)۔

شکریہ گیانی صاحبہ۔۔۔ :)

مبارکاں جی مبارکاں۔۔۔ :)

خوش رہیں اور اسی طرح پھلتے "پھُولتے" رہیں۔۔۔ :)

آپ کا شکریہ سرکار :)

بہت مبارک ہو آپ کو ایک سال کے ہوگئے آپ ،
اب عقل بھی آنا شروع ہوجائے گی :rollingonthefloor:
(مزاح برطرف ،،لکھا بہت اچھا آپ نے )

آخری سطر بعد میں لکھی گئی ہے۔ اور اس کی چنداں ضرورت نہ تھی۔۔۔
آپ کا شکرگزار ہوں نیلم۔۔۔ اور آپ کی حکایتوں کا بھی۔۔۔ جن کا الٹ کر کر کے عقل آئی ہے۔۔۔ ان پر عمل کرتا تو احمق کہلاتا۔۔۔ :devil:

محفل پر پہلی سالگرہ بہت ہت مبارک ہو نین بھائی۔
پہلی سالگرہ کا اعلان اتنی خوبصورت تحریر کے ساتھ کیا ہے۔ پڑھ کر مزہ آگیا۔اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

آپ کا شکرگزار ہوں سرکار۔۔۔ :) آپ کی طرف سے بھی شرف قبولیت ملا اس تحریر کو۔۔۔ نشہ دو آتشہ ہوگیا۔ :)

ایک سال فقط ایک سال !!!!!!!!!!!!!!!!!!!
میرے حساب سے کم از کم تین چار سال ہو گئے ہوں گے اور میری فطری لاپرواہی نے دیکھا نہ ہو گا کہ کتنی دیر سے نیرنگ خیال محفل کا رکن ہے اور محفل پر گلکاریاں اور پھول بوٹے بنانے میں مصروف ہے۔
ہمیشہ کی طرح اس پوسٹ میں بھی نیرنگ نے فنکاری سے ہی آغاز کیا اور پہلا طویل پیراگراف قحط الرجال کے رونے کی طرح قحط الفاظ کا رونا رونے میں لگا دیا۔ سیانے جانتے ہیں کہ پہلے پتھر کی طرح پہلا پیراگراف ہی مشکل ہوتا ہے اور اس میں اگر مظلومیت اور محرومی کا لبادہ اوڑھ کر قاری کی ہمدردیاں لوٹ لی جائیں تو پھر آگے مطلب کی بات کرنے میں حد درجہ آسانی رہتی ہے۔ خوبصورتی سے اپنے ایک سال کی روداد مزے لے لے کر سنائی اور آخر میں ایک بار پھر اختتامیہ کی اہمیت کو ایک ماہر کھلاڑی کی طرح محسوس کرتے ہوئے کلی سہرا محفل اور اس کے اراکین کے سر باندھ دیا جس پر محفلین کو سمجھ نہیں آ رہی کہ سہرا ایک اور امیدوار بیشمار۔

نیرنگ خیال کو میری طرف سے تمام تر چالاکیوں ، ہوشیاریوں ، عیاریوں ، دیدہ دلیریوں سے بھرپور پیغامات اور پرمغز تحریروں پر مبارکباد اور ایک شعر جو ایک واضح کاروباری پیغام ہے

گل پھینکے ہیں اورروں کی طرف بلکہ ثمر بھی
اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی
محب بھائی بہت زیادہ شکرگزار ہوں۔۔۔ لیکن جو عیاری، چالاکی دیدہ دلیری اور ہوشیاری نطر میں آگئی تو تاڑنے والا اک کسر زیادہ ہوا ناں۔۔۔۔ :p
کاروباری شعر لاجواب ہے۔۔۔ :)

سالگرہ کی تو مبارک ہی ہو، پر یہ بتائیے کہ یہ واقعی آپ نے ہی ہمارے نین بھیا کے لئے لکھا ہے؟

ظاہر ہے سرکار۔۔۔ ویسے اس سے آگے بھی کچھ لکھا تھا۔۔۔ وہ کیوں نہیں پڑھا۔۔۔ :rollingonthefloor:

مبارک ہو مھفلل میں تمہاری سالگرہ

استاد محترم بہت بہت شکریہ :)
 
ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت تحریر ہے نیرنگ خیال :)
ڈھیروں داد تحریر کے لیے اور بےحد مبارکباد آپ کے یہاں ایک سالہ پرامن قیام پر ،قبول کیجئے :)
جیتے رہیے اسی طرح لکھتے رہیے اور رونقیں بکھیرتے رہیے۔ :)
 
زبیر مرزا

محفلین
وہ آیا اُس نے دیکھا اور فتح کرلیا یہی کہا جاسکتا ہے آپ کے بارے میں- مجھے جو بات لوگوں میں پسند ہے وہ عاجزی اور اخلاق
اورآپ میں یہ موجود ہیں - یہ محبتوں کے سلسلے جو آپ نے شروع کیے اپنی آمد کے ساتھ وہ آپ کی تحریروں میں چھلکتے نظرآتے ہیں
موضوع سنجیدہ ہو یا ہلکی پھلکی گفتگو آپ صف اول میں نظرآتے ہو - اپنی کیفیت کا اظہار بناء کسی خودنمائی کے بڑ مشکل کام ہے لکھنے والا
جب اپنی بات کرتا ہے تو مستند ہے میرا فرمایا ہوا کی ہواؤں میں معلق نظرآتا ہے لیکن آپ بڑی سادگی سے اپنی کفیات واحساسات کو بناء کسی تام جھام
کے بیان کردیتے ہو جو ہم سے نوآموز کے لیے سیکھنے اورلکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
 
Top