بابِ رُفتگی

نیرنگ خیال نے 'ذکر اردو محفل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 20, 2013

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    سوچ میں ہوں۔ سامنے اردو محفل کھلی ہے۔ کیا لکھوں۔۔ کیسے لکھوں۔۔۔ الفاظ ختم ہوگئے ہیں۔ زیادہ تو کبھی بھی نہیں تھے۔ پر آج تو لگتا ہے کہ سارے اچھے اچھے حرو ف روٹھ گئے ہیں۔ میں تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ پر کوئی ایسا لفظ نہیں ذہن میں جو تعریف کا حق ادا کردے۔ کوئی ایسا جملہ نہیں بن پا رہا۔ جو کما حقہ ہو نہ سہی کچھ حق ہی ادا کردے۔۔۔ ہاتھ کی بورڈ پر ٹکے ہیں۔ لفظ انگلیوں کے نیچے سے پھسلتے جاتے ہیں۔ جیسے مچھلی ہو کوئی۔ کسی پر ہاتھ نہیں جم رہا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ جب ہم کسی کی تعریف کرنا چاہ رہے ہوں تو الفاظ کیوں کھو جاتے ہیں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ اگر میں ابھی کسی کی برائی کرنے یا لکھنے کا ارادہ کروں تو سب حروف ،الفاظ اور جملے میرے گرد کہکشاں بنا دیں گے۔ لیکن اب اچھا لکھنا چاہتا ہوں تو سارے یوں روٹھ کر دور جا کھڑے ہوئے ہیں۔ جیسے کبھی مجھے جانتے ہی نہیں۔۔ پہچانتے ہیں نہیں۔۔۔ میں ان سب کو سمجھا رہا ہوں کہ دیکھو میں تمہارا اپنا ہوں۔ ہماری دوستی تو برسوں پرانی ہے۔ نہ تم میرے لیے نئے ہو۔ نہ میں تمہارے لیے اجنبی۔ تو آج صرف آج ہی کے دن کیوں یہ برتاؤ۔۔ کیا کسی نے پابندی لگا دی ہے کہ اب اس حقیر کے ذہن کا رخ نہیں کرنا۔ اگر ایسا ہے تو بتاؤ۔ میں اسکو بھی منانے کی کوشش کروں گا۔ کہ ان کو اجازت دے دو۔ یہ سب کے سب میرے ذہن میں آجائیں۔ سارے خوبصورت الفاظ، سارے خوبصورت خیال اب میرے ذہن کا رخ کر لیں۔ خیالات کا دھارا جملوں کی صورت میرے قلم پر رواں ہوجائے۔ اور میں بس لکھتا جاؤں۔۔ لکھتا جاؤں۔۔۔ ہر وہ بات جو میں کہنا چاہتا ہوں۔ ہر وہ احسان جو مجھ پر ہوا اس کا تذکرہ کروں۔ اک اک احسان کا شکریہ ادا کروں۔۔ بس اب روا ں ہو جاؤ سب حروف۔۔۔۔ الفاظ چننے میں میری مدد کرو۔۔ پھر ان کی مدد لے کر ہم جملے بنائیں گے۔ جو قرطاس پر جذبات کا شاید کوئی اک آدھا عکس بنانے میں کامیاب ہوجائیں۔

    آپ سب سوچ رہے ہونگے کہ کیا تعریف، الفاظ، جملوں کی رٹ لگا رکھی ہے۔ شاید بہک گیا ہے۔ یا پھر یاواگوئی کر کے کسی قسم کی "بے پرکی" اڑانا چاہ رہا ہے۔ حالانکہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔ اس کو کس نے مشورہ دے دیا ۔۔۔ میاں جو کام کر نہیں سکتے اس کو چھیڑنا ضروری ہے کیا۔۔ لیکن میں کیا کروں۔۔۔ چلیں آپ کو اک کہانی سناتا ہوں۔۔۔

    سال پہلے جی بالکل اک سال پہلے اسی تاریخ کو اردو محفل پر اک لڑکے نے رکنیت لے لی۔۔۔ اب لڑکا ہی کہوں گا ناں۔۔ ۔سمجھا کریں۔۔ سہما سہما ، ڈرا ڈرا وہ لڑکا؛ پہلی بار ہی کسی اردو فورم پر رکنیت لی تھی اس نے۔ بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ پہلی بار ہی فیس بک اورٹیکنالوجیز کے فورم کو چھوڑ کر کسی فورم پر رکنیت لی تھی۔ نہ اردو زبان آتی تھی۔ اور نہ لکھنا بولنا۔۔۔ تھوڑے دن تک توخاموش پڑا اک طرف محفل کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کرتا رہا۔۔ پھر جی میں کیا آئی۔۔ کہ اک نظم پسندیدہ کلام کے زمرے میں پوسٹ کر ڈالی۔ لیکن دو باتیں ہوئیں۔۔۔ اک تو یہ کہ محمداحمد صاحب نے فورا کہا کہ یہ نظم میں پہلے بھی پوسٹ کر چکا ہوں۔۔ آپ کو زحمت کی ضرورت نہ تھی۔۔ اور دوسرا شمشاد بھائی نے کہا کہ میاں۔۔۔۔ کون ہو۔۔ کدھر منہ اٹھا کر ٹامک ٹوئیاں مارتے پھرتے ہو۔۔۔ چلو شاباش وہاں کھڑے ہوجاؤ سٹیج پر۔۔ اور سب کو اونچی آواز میں اپنا تعارف کراؤ۔۔۔ میں پریشان ہوگیا۔۔ فورا اجازت طلب کی کل پر اٹھا رکھیے۔۔ کچھ تیاری کر لوں تو شاید امتحاں بھی پاس کرنے میں کامیاب ہوجاؤں۔ ہمیشہ رعایتی نمبروں سے پاس ہونے والے طلباء کا ایسے موقعوں پر ذہنی کیفیت کا اندازہ آپ لگا ہی سکتے ہیں۔ وہی حال میرا تھا۔ خیر کچھ ہمت جمع کی۔ جو منہ میں آیا بولتا رہا۔۔۔ اور اسکو تعارف کا نام دے دیا۔۔ لیکن یہ معلوم نہ تھا کہ محفلین کی محبتوں کا دامن میری سوچ سے زیادہ وسیع ہے۔ سب نے اتنی محبت سے ان ٹوٹے پھوٹے فقروں اور بےربط جملوں کو شرف قبولیت بخشا۔ کہ دل خوش ہوگیا۔ میرا ڈر اور خوف اترنے لگا۔۔۔۔

    تبصرہ جات اور مختلف موضوعات پر دھاگوں کے ذریعے محفل میں گھل مل گیا۔ محفلین کا ظرف دیکھیں کہ انہوں نے مجھے کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ میں تو نیا آیا ہوں۔ باقی پرانوں کو مجھ پر فوقیت ہے۔ بلکہ ہر کسی نے ہر انداز میں یوں حوصلہ افزائی کی کہ میں خود کو اسی خاندان کا حصہ سمجھنے لگا۔یہ الگ بات کہ رہا جزو ناقص کی مانند۔۔

    خیر یہ پہلی تحریر سے لے کر اب تک کی کہانی تو آپ سب کے سامنے ہی ہے۔ میں جو مرضی جیسا مرضی لکھ دوں۔۔ آپ کی محبت اور شفقت ہمیشہ سے ساتھ ساتھ ہے۔ ہر قدم پر ملنے والی حوصلہ افزائی مجھے کچھ اور بہتر لکھنے پر مہمیز کرتی رہی۔ یہ الگ بات کہ اس میں کامیابی ہوئی یا نہیں۔ ۔۔
    لیکن اس سال کے گزرنے کا پتا نہ چلا۔۔۔۔ یعنی صورتحال یوں کہ اگر کبھی ہفتہ دو ہفتہ محفل سے غیر حاضری رہی تو یوں لگا جیسے مدتیں بیت گئیں۔۔ اور اگر موجود ہوں تو دن گزرنے کا احساس تک نہیں۔۔۔
    مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیں
    مگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں

    علم و ادب کے اس سمندر میں غرق ہونے میں بہت لطف آیا۔۔۔ ادب دوستی تو سدا سے واجبی سی تھی۔ کوئی خاص دعوا نہ تھا کبھی اور نہ ہے۔ لیکن محفل کے ادب دوست ماحول میں یہ بات ضرور سمجھ میں آگئی کہ یہاں تشنہ کوئی نہیں رہ سکتا۔۔۔ یہ اک ایسا سمندر ہے کہ ہر کوئی اپنے ظرف کے مطابق اس میں سے بھرتا چلا جاتا ہے۔۔۔ بقول شاعر
    مجھے روکے گا تو اے ناخدا! غرق ہونے سے
    کہ جن کو ڈوبنا ہو، ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں
    اس بات سے بھی خود کو علم دوست ثابت کرنا مقصود نہیں۔۔۔

    محفل کا تذکرہ ہو۔۔ اور محفل کو سجانے والے محفلین کا تذکرہ نہ ہو۔ تو یہ ممکن ہی نہیں۔۔۔۔ کوئی گھر بھلا مکینوں کے بھی گھر بن پاتا ہے۔ مکین ہی تو اسکو گھر بناتے ہیں۔۔ وگرنہ تو وہ صرف دیواروں کا ڈھانچہ ہے۔۔۔ اور کچھ نہیں۔۔۔ لہذا محفل کی خوبصورت کو سجانے بسانے والے محفلین۔۔ جنہوں نے اس کے درودیوار کو ہمہ جہت موضوعات سے رنگین اور دیدہ زیب بنا رکھا ہے۔ ان کا تذکرہ بھی ضروری ہے۔ ان کی خدمات کو سراہنا بھی ضروری ہے۔ اب جب کہ میں تبصرہ کرنے بیٹھوں گا تو ظاہر ہے کہ بہت سے اراکین کے نام ذہن سے محو ہیں۔ کچھ کو دوران تحریر ہوسکتا ہے میں بھول جاؤں۔۔۔تو میں فرداً فرداً سب کا تذکرہ نہیں کرتا۔ یہی کہوں گا کہ محفلین چاہے بزرگوں کی صورت شفقت کرتے پائے جائیں۔ یا احباب کی صورت کاٹ دار جملے اچھالتے ملیں۔ یا پھر بلیوں کی صورت شوخیاں بکھیریں۔ اور یا پھر سنجیدہ افراد کی صورت محو گفتگو نظر آئیں۔ ان سب کا میرے سیکھنے کے عمل میں بہت بڑا حصہ ہے۔ جس کے لیے میں انکا دل سے شکر گزار ہوں۔

    الغرض اب کیا لکھوں۔ کس طرح سے محفل کا شکریہ ادا کروں کہ ممنون ہونے کا حق ادا ہوجائے۔ ویسے تو احسان کا بدلہ سوائے احسان کے اور کچھ نہیں ہوتا۔ لیکن محفل سے جو معلومات ملی ہیں۔ جو لکھنا سیکھا ہے۔ جو بولنا سیکھا ہے۔ اس حاصل کردہ علم کے عشر عشیر کا بھی بدلہ نہیں چکایا جا سکتا۔ اور نہ ہی میں یہ بار اپنے سر سے اتارنا چاہوں گا۔ لیکن اگر سال رفتہ کے دوران اگر کسی بھی رکن کو مجھ سے شکوہ و شکایت ہے تو وہ اب برداشت ہی کرے۔۔ کہ اگر میں ظاہراً معافی مانگ بھی لوں۔۔ تو بھی وہ حرکتیں میں مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا۔۔۔۔ :p

    محفل پر اک سال گزر گیا ہے۔ وقت پر لگا کر اڑ گیا ہے۔ محفل اور محفلین کی محبتوں کا اسیر ہوں۔ بہت کچھ سیکھا۔۔۔ کتنا کچھ۔۔۔ الفاظ سے بیاں کرنا ممکن نہیں۔۔۔ خیالات کو تحریر میں ڈھالنا سیکھا۔ الغرض جو کچھ بھی گزشتہ اک سال میں پڑھا، سیکھا، جانچا اور جانا سب محفل کے طفیل ہی ہے۔ میری بہت سی دعائیں ہیں محفل اور اہل محفل کے لیے۔
    دائم آباد رہے گی دنیا (محفل)
    ہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہوگا
     
    • زبردست زبردست × 38
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • دوستانہ دوستانہ × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    :) :) :) اردو محفل پر ایک سال شاندار موجودگی پر مبارکباد قبول فرمائیں! :) :) :)
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    جی ضرور ہم نے پتا نہیں کیا کیا بونگیاں مار دیں ہیں۔۔۔۔ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا لکھیں۔۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  4. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    اے لو۔۔۔
    میں سمجھا آپ بھی جا رہے ہیں۔
    کورٹ مارشل ہوجائے گا آپ کا۔۔۔۔
    ہمیشہ کی طرح کلاسک۔۔:bighug:
     
    • متفق متفق × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یہ دوستانہ ریٹنگ بھی ایسا سایہ ہے جس کے نیچے پرمزاح، پسند سب کچھ سما جاتا ہے۔۔۔ :)
    ہم نے کہاں جانا ہے انیس بھائی۔۔۔ بس جو سال گزارا ہے اس کو بیان کرنے کی اک حقیر سی کوشش کی ہے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  6. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,413
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    اللہ تعالیٰ آپ کو ہنستا مسکراتا .............اور یونہی مسکراہٹیں بکھیرتا رکھے .............اور محفل بھی یونہی سدا بسی رہے............علم و محبت کے موتی لٹاتی رہے چہار سو...........................:rainbow:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    واہ ، جیتے رہو کیا شاندار ریکارڈ ہے
    شمولیت جون 20, 2012
    پیغامات 7,388
    تمغے کے پوائنٹ 113
    موصول شدہ مثبت ریٹنگز 18,032
    Neutral ratings received: 42
    0 Negative ratings received:
    زبردست ،
     
    • زبردست زبردست × 5
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,409
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اس میں تو کوئی شبہ نہیں ہےکہ محفل بہت اچھی اور محفلین بھی بہت اچھے ہیں لیکن اگر آپ کی بات کی جائے تو آپ بھی کسی سے کم نہیں ہیں ورنہ ایک سال میں اس طرح محفل کا جزو لاینفک بن جانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

    اگر دوست ہنسیں نہیں تو بتاؤں کہ عنوان دیکھ کر ہم بھی یہی سمجھے تھے کہ آپ بھی "رختِ سفر" باندھ رہے ہیں۔ لیکن اللہ بھلا کرے اُن لوگوں کا جنہوں نے آن لائن لغت مہیا کی ہوئی ہے ورنہ تو لڑائی ہی ہوجاتی آج آپ سے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  9. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,856
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    دل سے لکھی تحریر پڑھتے ہی پتا چل جاتا ہے
    لیکن میں پھر بھی جذباتی نہیں ہوا :p
    کیونکہ یہ تجربات ہی انسانی سوچ و حرکات میں مثبت یا منفی تبدیلی باعث بنتے ہیں
    اور یہاں محفل پر فائدہ یہ ہے کہ آپ کو ہر طبقہ فکر کے احباب میسر ہیں
    اور وژن بڑھ جاتا ہے اس طرح
    اور تبدیلی یہ آتی ہے کہ ایک بندہ بیچارہ 3Gیا 2G ٹیکنالوجی کے بجائے ادب میں گُھس جاتا ہے
    اور آہستہ سےگِھس جاتا ہے:D
    بہت مبارک ہو تم کو یہاں محفل پر ایک سال ہوگیا
    اللہ ایسے کئی سال یہاں گزارنے کی توفیق دے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت تشکر چیمہ صاحب۔۔۔ :) اور آمین :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ سر۔۔۔ ویسے یہ معلومات میرے علم میں بھی ابھی آئی ہیں۔۔۔ ورنہ یہ چیزیں اکثر نظر انداز ہوجاتی ہیں۔۔۔ :) یہ تو سب محفلین کی محبت ہے۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ احمد بھائی۔۔۔ اور ہمیں بھی آنلائن لغت نے بچا لیا ہے۔۔۔۔ :p وگرنہ یہ مراسلہ تو جا رہا تھا باروں بار لاہور۔۔۔۔ :biggrin:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  13. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ باباجی۔۔۔۔ لگتا ہے 2G یا 3G کی دنیا میں واپس جانا پڑے گا گھسنے سے بچنے کے لیے۔۔۔۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    فراز بھائی بھی آہستہ آہستہ فلسفی ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔:biggrin:
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    باباجی اک بہت بڑا شاپر ہیں۔۔۔۔ جس میں فلسفہ اور اس جیسی دیگر اجناس انہوں نے ڈال رکھی ہیں۔۔۔ :laughing:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    یعنی کہ عمروعیار کی زنبیل۔۔۔:laugh:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,856
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    نیرنگ خیال لفظوں کا ماہر کھلاڑی ہے
    اس اچھے الفاظ میں مجھے کوڑا کرکٹ جمع کرنے والا کہا ہے :):p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  18. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,856
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    یار جب انسان کے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو اور سوچنے کا وقت ہو
    اور کچھ چاہنے کے باوجود بھی نہ کچھ ہوسکے اور انسان آخر میں ہتھیار ڈال دے تو فلسفہ وجود میں آتا ہے
    یعنی حضرت فلسفہ بھی کچھ نہ ہونے سے وجود میں آتے ہیں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  19. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    روغن عیاری نکال لینا ہے فراز بھائی نے۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  20. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یعنی آپ فلسفہ اور اس جیسی دیگر اجناس کو کوڑے پر محمول کرتے ہیں۔۔۔۔ :shock:
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر