سیما علی

لائبریرین
صد متفق
دریں اثناء بارھواں "کھلاڑی" غالباً افتخار عارف صاحب کی ڈانٹ پھٹکار ، لعنت و ملامت معہ ہوٹنگ سے نبرد آزما ہو ۔ :)
افتخار عارف کی ’بارہواں کھلاڑی‘ نظم ہماری بے حد پسندیدہ ہے اور عصرِ رواں میں سیاسی سٹیج پر بارہویں کھلاڑی کا سوانگ مولانا فضل الرحمٰن ۔۔۔۔۔
ایک نعرہ تحسین
اس کے نام پر ہوجائے
سب کھلاڑیوں کے ساتھ
وہ بھی معتبر ہوجائے
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
افتخار عارف کی ’بارہواں کھلاڑی‘ نظم ہماری بے حد پسندیدہ ہے اور عصرِ رواں میں سیاسی سٹیج پر بارہویں کھلاڑی کا سوانگ مولانا فضل الرحمٰن ۔۔۔۔۔
ایک نعرہ تحسین
اس کے نام پر ہوجائے
سب کھلاڑیوں کے ساتھ
وہ بھی معتر ہوجائے
میں اپنا اس مراسلے سے قبل کیا گیا مراسلہ واپس لیتا ہوں۔ جہاں میں نے خود کو بارھواں کھلاڑی کہا ہے۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میں اپنا اس مراسلے سے قبل کیا گیا مراسلہ واپس لیتا ہوں۔ جہاں میں نے خود کو بارھواں کھلاڑی کہا ہے۔۔۔

افتخار عارف صاحب نے مذکورہ نظم میں خود کو بارہواں کھلاڑی کہا ہے اوریہی اس نظم کا کلائمیکس ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
نہیں! مجھے کہا ہے۔۔ میں نہیں مانتا۔۔۔ میں نہیں جانتا۔۔۔۔
افتخار عارف صاحب جیسے بارہواں کھلاڑی سو مرتبہ بنیں۔۔۔
مجھے تو بس صرف یہ خبر ہے
وہ میرے مولا کی خوشبوؤں میں رچا بسا تھا
وہ ان کے دامان عاطفت میں پلا بڑھا تھا
اور اس کے دن رات میرے آقا کے چشم و ابرو و جنبش لب کے منتظر تھے
 
اکمل زیدی

محفلین
عمدہ۔۔۔۔۔
بھائی صاحب ہمارے یک حرفی یا دو حرفی تحسینی کلمات پر اکتفا کرنے سے اسے ہماری داد میں کنجوسی مت سمجھیئے گا آپ یہاں کے نین ہیں تو ہم بھی آپ کے فین ہیں دراصل باقی لوگ اتنی عمدگی سے تعریف و تحسین کردیتے ہیں کہ گنجائش ہی نہیں چھوڑتے۔۔۔:D کہ ہمیں تو بس اپنی پڑھنے کی سند دینا مقصود ہوتا ہے۔۔۔ویسے آپس کی بات ہے سرگوشی اتنی لمبی نہیں ہوتی مگر ہم نے یہیں کثر نکالنے کی ٹھانی ہوئی تھی۔۔:lol:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
قومی دانشوری کے اسرار فاش کرنے کی پاداش میں آپ مسنگ پرسن کی فہرست میں آنے کو تیار رہیں ۔
ماورائے محفل تعطل کے سلسلے میں ممکنہ نیک تمنائیں ۔
عنقریب کارندے آنکھوں پر پٹی باندھنے پہنچا ہی چاہتے ہوں گے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ تو پھر حبیب جالب ہوئے۔
یا خاکم بدہن، شہباز شریف :)

افتخار عارف کی جگہ لینے آئے تو مولانا فضل الرحمٰن آڑے آ گئے۔
اب آپ حبیب جالب دکھا کر شہباز شریف سامنے کر رہے ہیں۔

لگتا ہے کہ آہستہ آہستہ تبصرہ جات میں "ایک صحتمندانہ مباحثہ" جنم لے رہا ہے۔ :)

بارھواں کھلاڑی تیرھواں ہو چکاہے۔۔۔ :devil3:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عمدہ۔۔۔۔۔
بھائی صاحب ہمارے یک حرفی یا دو حرفی تحسینی کلمات پر اکتفا کرنے سے اسے ہماری داد میں کنجوسی مت سمجھیئے گا آپ یہاں کے نین ہیں تو ہم بھی آپ کے فین ہیں دراصل باقی لوگ اتنی عمدگی سے تعریف و تحسین کردیتے ہیں کہ گنجائش ہی نہیں چھوڑتے۔۔۔:D کہ ہمیں تو بس اپنی پڑھنے کی سند دینا مقصود ہوتا ہے۔۔۔ویسے آپس کی بات ہے سرگوشی اتنی لمبی نہیں ہوتی مگر ہم نے یہیں کثر نکالنے کی ٹھانی ہوئی تھی۔۔:lol:
بہت شکریہ اکمل بھائی
سرگوشیوں کے سلسلے بڑی دور تک گئے ہیں۔۔۔ :devil:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
قومی دانشوری کے اسرار فاش کرنے کی پاداش میں آپ مسنگ پرسن کی فہرست میں آنے کو تیار رہیں ۔
ماورائے محفل تعطل کے سلسلے میں ممکنہ نیک تمنائیں ۔
عنقریب کارندے آنکھوں پر پٹی باندھنے پہنچا ہی چاہتے ہوں گے ۔
بلیک کلر میں ویگو باہر پھر رہا ہے۔۔۔ شمالی علاقہ جات کی سیر۔۔۔ :devil3:
 
فاخر رضا

محفلین
اقربا پروری بھی ہو سکتی ہے۔۔۔
بھیا میں تو دو دفعہ پڑھ چکا ہوں مگر مجال ہے کہ کچھ سمجھ آیا ہو
ہمیں تو اردو کے ٹیچر کلاس میں شعر کا پہلے ترجمہ لکھواتے تھے پھر تشریح
تمثیل کا تو کبھی مطلب بھی سمجھ نہیں آیا
فوجی حکومتوں میں اور کیا توقع رکھتے ہیں آپ اردو کی ترقی کی بابت
 
وہ ترجمہ لکھوانے کی وجہ یہ ہوتی تھی کہ استاد کو ہمارا لکھا ترجمہ پسند نہ آتا تھا۔۔۔ :)
 
Top