ایک جملہ کے لطائف

جاسمن

لائبریرین
کبھی کچن میں کھڑے ہو کے بیوی سے اونچی آواز میں بات مت کریں کیونکہ بارڈر پہ کھڑا سپاہی اور کچن میں کھڑی بیوی اسلحے سے لیس ہوتے ہیں۔:D
 
جاسمن

لائبریرین
عالمی یوم خواتین کا موقع پر ان بھائیوں کو بھی سیلوٹ جنہوں نے سوشل میڈیا کی سائٹوں پر زنانہ اکاؤنٹ بنا رکھیں ہیں ۔
سوری عدنان۔
موبائل سے محفل پہ آتے ہیں تو کبھی کبھی غلطی سے ایسا ہو جاتا ہے۔ جیسے یہاں ناپسندیدہ کی ریٹنگ نادانستگی میں دب گئی۔
 
‏مادام نورجہاں مرحومہ کا معروف پنجابی گانا "جدوں ہولی جئی لینا اے میرا ناں، میں تھاں مر جانی آں " سن کر ایک شوہر پچھلے بیس سال سے اپنی بیگم کا نام انتہائی آہستگی سے لے رہے ہیں لیکن تاحال مطلوبہ نتیجہ حاصل نہیں کر سکے ۔
 
محمد وارث

لگتا ہے آپ سے ٹائپنگ کی غلطی ہوئی ہے نقیبی صاحب ہمیشہ کی طرح۔ آپ نے دس سال لکھنا تھا۔ :)
 
Top