ایک جملہ کے لطائف

سید عاطف علی

لائبریرین
دنیا کے سرد ترین علاقوں میں اپنے کاموں میں تن دہی کے ساتھ مشغول افراد کو دیکھیں اور ہمارے سردی کے لطیفے دیکھیں ۔ رونا آجائے گا لطیفوں پر۔
ارے بھئی کوئی واقعی رونے نہ لگ جائے یہ بھی ایک لطیفہ ہی ہے کہ ہم اسی میں خوش ہیں ۔
 
زیک

مسافر

کوئی یہ بھی بتا دے کہ آخر کتنی سردی پڑ گئی پاکستان میں کہ اتنے لطیفہ نما آ رہے ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی یہ بھی بتا دے کہ آخر کتنی سردی پڑ گئی پاکستان میں کہ اتنے لطیفہ نما آ رہے ہیں
یاد رہے کہ میں نے تو یہ تبصرہ یا مراسلہ بھی گزشتہ ہفتے کی کراچی کی سردی کے پس منظر میں لکھا تھا جو آٹھ دس سیلسیئس کے آس پاس ہی تھا ۔ :)
ویسے کراچی والوں کے لیے یہی بہت ہے ۔(لطائف کے لیے بھی اور محسوس کرنے کے لیے بھی )۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اللہ اللہ۔
یہ ایک نیا پہلو سامنے آگیا ہے، کیونکہ قبل از ویاہ کا تعلق یا رشتہ 'معیار سگیت' پر پورا نہیں اتر پاتا۔
چلیں آج یہ معمہ بھی حل ہو گیا کہ پچھلے بیس سال سے میں اپنے آپ کو "سرکاری طور پر" بوڑھا بوڑھا سا کیوں محسوس کر رہا ہوں۔ :)
 
Top