ایشیا کپ ۲۰۱۲

شمشاد

لائبریرین
بڑی بات ہے کہ پاکستانی ٹیم نے پورے پچاس اوور کھیل لیے۔

سرفراز سب سے اچھا بلے باز رہا۔ کہاں تو 25 گیندوں پر 10 اسکور بنائے تھے اور کہاں 52 گیندوں پر 46 اسکور بنائے اور ناٹ آؤٹ رہا۔

آخری اوور بنگلہ دیش کو بہت مہنگا پڑا کہ 19 اسکور دیئے۔

امید تو نہیں تھی کہ دسویں وکٹ کی پارٹنرشپ 30 اسکور کر لے گی۔

236 کا اسکور بُرا نہیں تو اتنا اچھا بھی نہیں۔

اب پاکستانی گیند بازوں کا امتحان ہے۔
 

زین

لائبریرین
کیوں جیتنا چاہیے بنگلہ دیش کو، کہیں انہوں نے تمہیں پٹ سن پانچ سات گانٹھیں تو نہیں بھیج دیں۔
بھئی ہمارے کھلاڑی جس کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اس کے مقابلے میں مخالف ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے میری نیک خواہشات تو بنگالیوں کے ساتھ ہیں ۔
 

مقدس

لائبریرین
زین بھیا میری بھی۔۔ وہ اتنی محنت سے کھیل رہے ہیں۔۔ سچی میرا دل کر رہا ہے کہ یہ میچ بنگلہ دیش جیتے
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے لگتا ہے تم دونوں کو پٹ سن کی دو دو گھانٹھیں بنگلہ دیش والوں نے بھیجی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ raw jute کی ایک گانٹھ ہے۔

RAW_JUTE.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی۔

ویسے دنیا ٹی وی والے بزرگ کپتان کی خاصی کلاس لے رہے ہیں۔
 
Top