ایشیا کپ ۲۰۱۲

شمشاد

لائبریرین
آخری اوور میں 9 اسکور کی ضرورت ہے۔

49ویں اوور میں عمرگل کی ایک نو بال پرچار اسکور فالتو میں گئے جو نقصان دہ ثابت ہوئے۔
 

میر انیس

لائبریرین
سب کو مبارک ہو پاکستان ایشین چیمپیئن بن گیا ۔ کافی عرصہ بعد ہمیں خوشی ملی پھر ایک کپ پاکستان میں آگیا
 

شمشاد

لائبریرین
بنگالی باقاعدہ آنسوؤں سے رو رہے ہیں۔

پاکستان کو کامیابی ملی بھلے ہی دو اسکور سے۔

بنگلہ دیش کو اپنا آخری اوور خاصہ مہنگا پڑا جس میں انہوں نے 19 اسکور دیئے تھے۔
 

میر انیس

لائبریرین
مبارک ہو چاچو :)
ناعمہ کہہ رہی ہے میں نے آپ کو کہا تھا ناں سب سے پہلے پاکستان ۔
ناعمہ بہنا سے کہو کہ اللہ کا شکر ادا کریں ایشیا کپ جاتے جاتے رہ گیا ہے۔ یہ بات ماننی چاہئے کہ مقابلہ تو دلِ ناتواں( بنگلہ دیش) نے خوب کیا
 

فہیم

لائبریرین
ہاں بنگلہ دیش کی عوام اور کھلاڑی سب بہت افسردہ ہیں :(
ویل ڈن بنگلہ دیش
ا چھا کھیل پیش کیا تم لوگوں نے :)

یہاں زیادہ مزہ یوں آیا کہ آفس میں تھے
اور پورا پریس ہی جو جو لوگ موجود تھے سب آفس میں ہی امڈ آئے تھے۔
ایک ایک بال پر سانس اوپر نیچے چل رہی تھی :)
 

شمشاد

لائبریرین
جس انداز میں دونوں ٹیموں نے آخری اوور کھیلے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کھلاڑی کسی بھی قسم کے جوئے میں ملوث نہیں تھے۔
 
Top