ایشیا کپ ۲۰۱۲

شمشاد

لائبریرین
آج ایشیا کپ کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ پچاس اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 262 اسکور بنائے تھے۔
یونس خان، مصباح الحق اور آفریدی ناکام ترین بلے باز رہے۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 1۔48 اوور میں 241 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔

اسطرح پاکستان نے یہ میچ 21 اسکور سے جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہندوستان اور سری لنکا ڈھاکہ میں مدمقابل ہیں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

ہندوستان نے مقررہ پچاس اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ۳۰۴ اسکور بنائے ہیں۔

گھمبیر نے ۱۰۰ اور کھوہلی نے ۱۰۸ اسکور بنائے جبکہ دھونی ۲۶ گیندوں پر ۴۶ اسکور اور رانیا ۱۷ گیندوں پر ۳۰ اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ابھی کھانے کا وقفہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پانچویں اوور میں سری لنکا کی پہلی وکٹ (دلشان) گر گئی۔

۱۔۴ اوور
۳۱ اسکور
ایک آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
جے وردھنے کی اننگ کا خاتمہ، ۵۹ گیندوں پر ۷۸ اسکور بنائے۔

۱۹ اوور
۱۲۴ اسکور
۲ آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا

۳۳ اوور

۱۸۸ اسکور

۳ آؤٹ

پاور پلے میں کسر پوری کر لیں تو میچ آسانی سے جیت سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا کے صرف دو بلے باز کریز پر ٹک سکے، باقی تو، تُو چل میں آیا، پر عمل کرتے ہوئے میچ ہار کر واپس پویلین چلے گے۔

1۔45 اوور میں پوری ٹیم 245 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان کو 50 اسکور سے فتح ملی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایشیا کپ کا تیسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 15 مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب سری لنکا والوں کی شرارت ہے۔ اچھا بھلا کھیلتے کھیلتے ایکدم لائن ہی لگ گئی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آج ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ کھیلا جا رہا ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت 13اوورز اور 4 گیندوں کا کھیل مکمل ہو چکا ہے ۔ سری لنکا کا اسکور 60 ہے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
 
Top