انگلستان کا دورہٴ پاکستان ۔ ستمبر 2022

فہیم

لائبریرین
باؤلنگ تو ویسے پاکستان کی بھی پوری نہیں ہے، اصل مسئلہ بیٹنگ کو لے کر ہو رہا ہے، خاص طور پر مڈل آرڈر۔ ٹی20 میں جو ہٹننگ بیٹسمین چاہئیں میرا خیال ہے کہ وہی پاکستان کے پاس نہیں ہیں، جس طرح عمران نذیر ہوا کرتے تھے، آسٹریلیا میں وارنر میکسویل اور مچل وغیرہ ہیں۔ یہ فارمیٹ ہی شاید پاکستانی بیٹسمین سمجھ نہیں پا رہے یا کوئی اس فارمیٹ کے مطابق بلے باز ہی نہیں آ رہا
مڈل آرڈر کا نمبر توبعد میں ہے پہلے تو اوپنر ہی ایسے نہیں اس فارمیٹ کے حساب سے جو پاور پلے کا فائدہ اٹھائیں۔
ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے رضوان اور بابر دونوں بس اپنے انفرادی ریکارڈ بہتر بناتے جارہے ہیں۔ آدھے سے زیادہ اوررز تو یہ دونوں کھیل جاتے ہیں۔
پھر نمبر تین اور چار پر ہر ٹیم اپنے پاور ہٹر کو رکھتی ہے۔ یہاں بھی ہمیں ابھی شان اور افتخار ملے ہوئے ہیں جو کہیں سے بھی پاور ہٹر تو نہیں ہیں۔
 
عظیم

محفلین

جی ہاں، ایک کمنٹیٹر نے ایشا کپ کے دوران سری لنکن بیٹنگ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسی طرح ہونا چاہیے جو کوئی بھی آئے ہٹننگ کرے اگر لگ گئیں تو پندرہ بیس بالوں پر تیس پینتیس اسکور ورنہ اؤٹ ہوتا ہے تو ہو جائے، شاید انڈیا کے خلاف جو لنکا نے چیس کیا تھا اس پر بات ہو رہی تھی، ہمارے یہاں واقعی ایسا لگتا ہے کہ اپنا ہی اسکور زیادہ کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان 7 ٹ20 میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یہ سیریز 3-3 سے برابر ہے۔ آج کا میچ فیصلہ کن ہو گا کہ سیریز کون جیتے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی آج کی ٹیم مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے : بابر اعظم
محمد رضوان
شان مسعود
افتخار احمد
خوشدل شاہ
آصف علی
محمد نواز
شاداب خان
محمد حسنین
محمد وسیم
حارث رؤف
 
فلک شیر

محفلین
پاکستان کی آج کی ٹیم مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے : بابر اعظم
محمد رضوان
شان مسعود
افتخار احمد
خوشدل شاہ
آصف علی
محمد نواز
شاداب خان
محمد حسنین
محمد وسیم
حارث رؤف
خوش دل شاہ : یہ بندہ خوش تو ہے، دل کا بھی اچھا ہے، شاہ تو ہے ہی، پر یہاں کیا کر رہا ہے :cool::unsure::laugh:
 
Top