امن کی فاختہ!

فرقان احمد

محفلین
faktha-660x330.jpg

یہ اپنی نوعیت کی انوکھی لڑی ہے۔ اردو محفل میں معزز اراکین کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ عام طور پر ماحول خوشگوار رہتا ہے تاہم بسا اوقات محفلین آپس میں الجھ پڑتے ہیں جو کہ کچھ ایسی بھی غیر فطری بات نہیں ہے۔ جذبات کی شدت کے باعث ایسی کیفیت بھی پیدا ہو جاتی ہے کہ خون کھولنے لگ جاتا ہے ، یعنی کہ فشارِ خون کی سطح بلند ہو جاتی ہے۔ یہ وہ مرحلہء سخت ہے جب صلح صفائی کے لیے انتظامیہ کو مداخلت کرنا پڑتی ہے۔ تاہم، یہ بھی ممکن ہے کہ بروقت مداخلت نہ کی جا سکے۔ اس لیے ہم اس نئی لڑی کا 'اجرا' کر رہے ہیں تاکہ محفلین اپنے مسائل خود ہی نپٹا لیں۔ ہمارے خیال میں یہ زیادہ بہتر طریقہء کار ہے۔

نوٹ: اس لڑی میں شمولیت اختیار کرنے والی شخصیت پر لازم ہو گا کہ وہ بغض، کینہ، حسد اور اس طرح کے منفی جذبات سے اپنا دامن چھڑا کر یہاں تبصرہ کرے۔ اپنے دل اور نیت کو صاف رکھے یعنی محض صلح صفائی کے ارادے سے امن کی وادی میں قدم رکھے۔


ہم محفلین سے امید رکھتے ہیں کہ وہ امن کی فاختہ کو روٹھنے نہیں دیں گے۔ :)

اس لڑی میں یوں تو کوئی بھی رکن تبصرہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے تاہم نوک جھونک کے بعد صلح کی غرض سے تشریف لانے والے محفلین کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جو صلح میں پہل کرے گا، اسے یقینی طور پر زیادہ پذیرائی ملے گی۔٭

٭ براہ مہربانی اکاؤنٹ اور منتظمین سے متعلقہ امور کو اس لڑی میں زیربحث نہ لایا جائے۔
 
کل ہی ایک ویڈیو فیس بک پر نظر سے گزری تھی، اب مل نہیں رہی۔
اس میں دو گاڑی والے روڈ پر ایک دوسرے سے لڑنے کے لیے نکلتے ہیں، ایک دو دفعہ دھکے دیتے ہیں۔ پھر ایک بندہ اپنی گاڑی کی ڈگی سے punching bag نکالتا ہے، اور اسے دو تین لگاتا ہے، دوسرے بندے کو بھی آفر کرتا ہے، وہ بھی دو تین لگاتا ہے۔ دونوں ہاتھ ملاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔
 

ضیاء حیدری

محفلین
:)

(اس لڑی میں یوں تو کوئی بھی تبصرہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے تاہم نوک جھونک کے بعد صلح کی غرض سے تشریف لانے والے محفلین کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جو صلح میں پہل کرے گا، اسے یقینی طور پر زیادہ پذیرائی ملے گی)
نوک جھونک اور نورا کشتی کیا فرق ہوتا ہے ان دونوں میں، آپ کی شرایط دلچسپ ہیں۔
نوک جھونک اور نورا کشتی کیا فرق ہوتا ہے ان دونوں میں، آپ کی شرایط دلچسپ ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
موضوع کیا ہے؟
پذیرائی کس بات پر؟
صاحب! تبصرہ کرنا لازم نہ ہے۔ :)
موضوع سے زیادہ مقصد اہم ہے۔ ہماری دانست میں یہ اردو محفل کا گوشہء عافیت ہے اور بس! وقت کے ساتھ ساتھ اس کی افادیت سامنے آئے گی۔ امید تو یہی ہے! انتظار فرمائیے۔ :)
 

عثمان

محفلین
صاحب! تبصرہ کرنا لازم نہ ہے۔ :)
موضوع سے زیادہ مقصد اہم ہے۔ ہماری دانست میں یہ اردو محفل کا گوشہء عافیت ہے اور بس! وقت کے ساتھ ساتھ اس کی افادیت سامنے آئے گی۔ امید تو یہی ہے! انتظار فرمائیے۔ :)
آپ شائد موضوع سے مبرا گپ شپ پر مبنی دھاگہ کھولنا چا رہے ہیں جہاں لڑائی جھگڑوں اور مباحث سے ہٹ کر بات چیت ہو۔
لیکن اس کے لیے تو پورا ایک زمرہ مختص ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
آپ شائد موضوع سے مبرا گپ شپ پر مبنی دھاگہ کھولنا چا رہے ہیں جہاں لڑائی جھگڑوں اور مباحث سے ہٹ کر بات چیت ہو۔
لیکن اس کے لیے تو پورا ایک زمرہ مختص ہے۔
ایسا نہیں ہے محترم! :)
ویسے اس محفل میں میری کئی افراد سے نہیں بنتی۔ آپ کے خیال میں مجھے کیا کرنا چاہیے۔
آپ اُن سے بنا کر نہ رکھیں، اگر آپ کا من نہ چاہ رہا ہو۔ :) یہ لڑی اُن محفلین کے لیے ہے جو نوک جھونک کے بعد بھی بوجوہ آپس میں بنا کر رکھنا چاہتے ہیں۔ بقول زیک آپ فوری طور پر اس لڑی کو نظرانداز کریں۔ :)
 

عثمان

محفلین
آپ اُن سے نہ بنائیں۔ :) یہ لڑی اُن احباب کے لیے ہے جو کسی وجہ سے آپس میں بنا کر رکھنا چاہتے ہیں۔
ارے میں کب ان سے بنانے کا پوچھ رہا ہوں۔
ویسے یہ بنا کر اسی لڑی میں رکھنا ہے یا باہر بھی۔
بقول زیک آپ فوری طور پر اس لڑی کو نظرانداز کریں۔ :)
تمام لڑیوں سے میری بنتی ہے۔ مسئلہ لڑیوں کے مبصرین سے ہے۔
 
Top