مبارکباد الف عین صاحب اور حسن علوی کو سالگرہ مبارک

زین

لائبریرین
آج محفل کے قابل محترم اور بزرگ رکن جناب اعجاز صاحب (الف عین ) کی 59 ویں سالگرہ اور ایک اور بہت ہی پیارے رکن ‏حسن علوی ‏بھائی کی بھی آج 24 ویں سالگرہ ہے ۔


میری طرف سے الف عین صاحب اور حسن علوی بھائی کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔

دعا ہے کہ اللہ پاک آپ دونوں‌ دنیا و آخرت میں کامیابی عطاء فرمائے ۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم حسن علوی جی
سدا خوش رہیں آمین
آنے والے سال رحمتوں برکتوں سے بھرے رہیں آمین
Slide1%20(Medium).JPG
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جناب الف عین جی
ماشااللہ
اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی رحمتوں اور برکتوں کے زیر سایہ رکھے آمین
Slide2%20(Medium).JPG
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔ اس دفعہ تو آپ سالگرہ امریکہ میں منا رہے ہیں۔
 

ناعمہ

محفلین
میری طرف سے بھی‌آپ کو بہتتتتت بہتتتتتتتت سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ کرے آپ صحت و تندرستی کی ہزاروں سالگرہ دیکھیں۔آمین۔
 

الف عین

لائبریرین
پہلے تو زین کا شکریہ ادا کروں کہ سالگرہ کا یہ تانا بانا کھولا۔ بہت شکریہ تمہاری دعاؤں کا۔۔۔
اور حسن۔۔۔ تم میں اور ہم میں پینتیس برس کا بعد ہے۔ مبارک ہو تمہاری سالگرہ بھی۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو حسن علوی اور اعجاز صاحب آپ دونوں کو۔ آپ دونوں مزید کئی سو سال اس محفل میں پوسٹنگ کرتے رہیں۔ :)
 
Top