مبارکباد الف عین صاحب اور حسن علوی کو سالگرہ مبارک

سارہ خان

محفلین
سالگرہ مبارک ہو استاد محترم۔۔ خوش رہیں ہمیشہ ۔۔۔ :smile:

bdayballoncardmk2.gif
 

الف عین

لائبریرین
خرم (اور دیگر شاگردبھی) شکریہ۔ اب سٹھیانے لگا ہوں، اس لئے تیار رہو میری اس ’ترقی‘ سے۔
 

الف عین

لائبریرین
زینب اور فاطمہ۔۔ شکریہ۔۔
فرخ شکریہ۔۔۔ اور مزید سو سال۔۔۔۔ کتنے سو سال سے پوسٹ کر رہا ہوں بھائی۔ اور سو سال کی مدت تمہارے یہاں کم ہےکیا۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ سارہ۔ میں تو خوش ہی رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔
شکریہ شگف۔ تمہارے لئے بھی دعائیں۔ اور فرحت کے لئے بھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری جانب سے بھی محترم اعجاز اختر صاحب کو اور چھوٹے بھائی حسن علوی کو سالگرہ کی بہت مبارکباد۔
اللہ تعالی آپ کو صحت مند اور توانا رکھیں اور آپ اسی طرح ہمارے درمیان خوشیاں بانٹتے رہیں۔ آمین۔
 

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم

کل کی غیر حاضری کے بعد آج محفل میں حاضری ہوئی تو یہ دھاگہ اور اس میں تمام احباب کا پیار پا کر دلی مسرت ہوئی۔ اسکے لیئے میں تمام اراکین کا نہایت ممنون و مشکور ہوں۔
زین، الف نظامی صاحب، نایاب جی، ماوراء، شمشاد بھائی، محمد صابر، انکل اعجاز، محمد وارث بھائی، محسن حجازی، طالوت، خرم شہزاد، زینب، فرخ بھائی، ایف-قدوسی، سارہ، خاور چوھدری، محمد احمد، شاکر، شگفتہ آپی، فرحت آپی اور نبیل بھائی آپ تمام احباب کا بہت بہت شکریہ۔
 
استاد محترم! جنم دن بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ پاک آپ کو صحت عطا فرمائے۔ آمین

حسن! مبارک ہو۔ چوبیسیوں سالگرہ ہے؟ کوئی کیک شیک کاٹا کہ نہیں؟ کیسے منائی؟
 

حسن علوی

محفلین
شکریہ عمار! جی ہاں زندگی کے چوبیس سال گزار بیٹھا ہوں اور نجانے کتنے باقی ہیں۔ سالگرہ منانے کی عمر تو بہت پیچھے چھوڑ آئے ہم اب تو بس باقی دنوں کی طرح یہ بھی بیت جاتا ھے۔ ہاں کل آفس میں کچھ احباب نے کچھ اہتمام کر لیا مجھے بتائے بغیر (سرپرائز) اور بس وہیں پر کیک لے آئے تو کاٹنا پڑا۔
 

تیشہ

محفلین
حسن ،،،
سالگرہ مبارک ہو بہت ،۔ ۔
birthday4.gif



b-day_teddy_flws.gif


:birthdaycake: ،

انکل جی ، آپکو بھی سالگرہ کی مبارکباد :birthdaycake: اللہ لمبی عمر دے ، صحت وسلامتی، آمین،
حسن آپکے لئے بھی بہت سی دعائیں
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی

سالگرہ مبارک۔
اللہ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔

حسن علوی صاحب

آپ کو بھی سالگرہ مبارک

اللہ آپ دونوں کو ہر ہر گام خوشیاں دے۔
 
Top