تعارف السلام علیکم میں اعجاز

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
میرا اصل نام اعجاز ہیں

گھر میں پیار سے اعجاز ہی کہتے ہیں

لاہور میں رہتا ہو

ایک نیٹ کیفے میں جوب کرتا ہو
ہمممممممممم میٹرک میں پڑہتا ہوں
اور کیا لکھوں میرا خیال بس ٹھیک ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اعجاز اور خوش آمدید۔ ہم بھی آپ کو پیار سے اعجاز ہی کہیں گے۔ :p
 
خوش آمدید اعجاز ، بڑی خوشی ہوئی آپ کا نام جان کر ویسے فرذوق کون ہے :lol:

کچھ اپنی دلچسپیوں کے بارے میں بھی بتائیں نہ آپ۔
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم سب بھائیوں کو
میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہو کہ آپ نے مجھے خوش آمدید کہا مگر ایک گزارش ہیں کے پلیز مجھے فرزوق نام سے ہی پکارا جائے پلیز مہربانی ہو گی آپ سب کی ،اور ہاں یہ فرزوق کون ہیں یہ کوئی نہیں ہیں بس مجھے یہ نام بہت پسند ہیں اسی لیے میں چاہتا ہو کے مجھے اسی نام سے جانا جائے مگر ایسا تو تب ہیں نہ جب آپ سب کہیں گے
 

الف عین

لائبریرین
آپ وہی اعجاز ہیں جو دوسری فورمس میں اسی نام سے شامل ہیں؟
اگر ہاں تو میں نے کل ہی آپ کی ایک پوسٹ دیکھی تھی۔ میرے محبوب تجھے میری محبت کی قسم۔
بھئی یہ فلمی گیت فلم ’میرے محبوب‘ کا ہے اور شاعر ہیں شکیل بدایونی۔ ساحر نہیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے۔
دوبارہ خوش آمدید
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
شکریہ سر مگر میں نے صر توکا ہی لگایا تھا مجھے نہیں پتا تھا کے یہ گیت شکیل بدیونوی کا ہیں باقی بتا نے کے لیے شکریہ
مجھے وہ گانا بہت پسند ہیں
 
فرزوق صاحب انٹرنیٹ پر پہلے اردو فورم پر میں بھی آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ اور امید رکھتا ہوں کہ یہاں اعتماد اور محبت کی جو فضا قائم ہے اسے قائم رکھنے میں آپ ہماری معاونت کریں گے ۔
 
فرزوق صاحب خوش آمدید ۔ اردو محفل میں آپ کے تعارف سے معلوم ہوا کہ آپ کو میری طرح پرانے گیتوں سے لگاؤ ہے ۔ بتائیے پرانے گلو کاروں میں کس کو آپ زیادہ پسند کرتے ہیں ؟ بہرحال میری پسند تو لتا منگیشکر ہیں ۔ میں آج کل ان کے ایک گیت ( یہ دل اور ان کی نگاہوں کے سائے ) کی تلاش میں ہوں ۔ کیا آپ کے پاس یہ موجود ہے ؟
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم فیصل اور قریشی بھائی
فیصل بھائی میں آپ کی بات کی مکمل پابندی کروں گا اور کسی بھی رکن کو شکایت کا موقع نہیں دو گا
اور قریشی بھائی آپ کو خوش آمدید اگر آپ فلم کا نام بتا دیتے تو میں ضرور گانا ڈھونڈنے میں آُ پ کی مدد کرتا مگر آپ پھر بھی اس سائیڈ کو چیک کر لے ہو سکتا ہیں آپ کو مل جائے www.mag4you.com اور مجھے محمد رفیع ،لتا۔غلام علی خان صاحب ،مہدی حسن خان صاحب ۔اور حسین بخش گلو ۔امانت علی خان صاحب ۔اسد امانت علی خان بہت پسند ہیں اور بھی بہت سے ہیں مگر زیادہ کلاسیکل موسیقی سے تعلق رکھنے والے اچھے لگتے ہیں
اور فیصل بھائی آپ کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا
 

تیشہ

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
فرزوق صاحب خوش آمدید ۔ اردو محفل میں آپ کے تعارف سے معلوم ہوا کہ آپ کو میری طرح پرانے گیتوں سے لگاؤ ہے ۔ بتائیے پرانے گلو کاروں میں کس کو آپ زیادہ پسند کرتے ہیں ؟ بہرحال میری پسند تو لتا منگیشکر ہیں ۔ میں آج کل ان کے ایک گیت ( یہ دل اور ان کی نگاہوں کے سائے ) کی تلاش میں ہوں ۔ کیا آپ کے پاس یہ موجود ہے ؟



جی یہ میرے پاس ہے ، لتا کا ، مجھے بھی پرانوں سے ہی لگاؤ ہے ،
 
Top