اعجاز اختر انکل

قیصرانی

لائبریرین
ان سے بات ہوئی ہے ابھی، کافی بزی تھے۔ ان کے بہنوئی آئے ہوئے تھے امریکہ سے

سب کو سلام دے رہے تھے
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ قیصرانی صاحب، امید ہے اعجاز صاحب محفل پر بھی جلد تشریف لے آئیں گے کہ ہم سب ان کو 'مِس' کر رہے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز انکل ، کچھ دیر پہلے جویریہ سے م س ن پر بات ہوئی ۔ جویریہ نے بتایا کہ ان کے انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہت کم ہے اس وقت اور وہ پوسٹ نہیں کر پا رہی ہیں سو یہ پوسٹ جویریہ کی جانب سے ہے۔

----------------------------------------------------





بابا جانی میں آپ کو بہت مِس کر رہی ہوں

جوجو



 

شمشاد

لائبریرین
تم اکیلی ہی مِس نہیں کر رہی، اور بھی بہت سارے اراکین مِس کر رہے ہیں جن میں میں بھی شامل ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
میں بھی بہت یاد کر رہی ہوں آپکو انکل ۔ ۔۔
بس اب آپکو آنا چاہئیے ۔ جیسے ہی آپکو فرُصت ملے آجائیے ۔
 

جیہ

لائبریرین
تم اکیلی ہی مِس نہیں کر رہی، اور بھی بہت سارے اراکین مِس کر رہے ہیں جن میں میں بھی شامل ہوں۔

شمشاد بھائی میں واقعی ان کو مس کر رہی ہوں۔ آپ سب کی طرح۔
بابا جانی گلالئ کی نظم "میری امی" بھی اصلاح کے لیے پڑی ہے، آپ جلد آکر اسے دیکھ لیں
 

سارہ خان

محفلین
استاد محترم کی واقعی بہت کمی محسوس ہو رہی ہے محفل پر ۔۔۔ امید ہے کہ وہ جلد محفل پر واپس آئیں گے ۔۔۔:(
 

تیلے شاہ

محفلین
استاد محترم کی واقعی بہت کمی محسوس ہو رہی ہے محفل پر ۔۔۔ امید ہے کہ وہ جلد محفل پر واپس آئیں گے ۔۔۔:(
سارہ کو تو اتنی کمی محسوس ہورہی ہے کے صبح سے 5 انڈے اور 4 پراٹھے کھا چکی ہے مگر کمی ہے کے پوری ہی نہیں ہوتی
 
واقعی کافی دیر ہو گئی اعجاز صاحب کو گئے ہوئے ، اتنے دن وہ لگایا نہیں کرتے عموما۔

خاص طور پر طلسم ہوشربا پر ان کے تبصرے اور تجزیے لازم ہیں اور ان کی خوش گپیاں بھی یاد آ‌رہی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا اعجاز اختر صاحب سے رابطہ رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ وہ جلد محفل فورم پر واپس آئیں گے۔ ;)
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ سب کا مجھے یاد کرنے کا۔۔ میں بھولا نہیں تھا کسی کو بھی۔ یہاں بطور مہمان جھانکتا رہتا تھا۔۔
 

جیہ

لائبریرین
ارے بابا جانی نئے روپ میں :)

خوش آمدید بابا جانی۔ آخر ہم آپ کو واپس لے ہی آئے

مگر یہ نک کیوں بدل گیا ہے۔ اور وہ شریر مسکراہٹ والی تصویر کیوں نہیں لگی ہے
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد بھائی میں واقعی ان کو مس کر رہی ہوں۔ آپ سب کی طرح۔
بابا جانی گلالئ کی نظم "میری امی" بھی اصلاح کے لیے پڑی ہے، آپ جلد آکر اسے دیکھ لیں
یہ کون سی نظم ہے جوجو؟ اصلاحِ سخن والے فورم میں تو ملی نہیں۔ ربط دو ذرا۔
 
Top