ارکین ِ محفل کی خدمت میں ’’ معذرت ‘‘ نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
زیک صاحب نے ’’ وعدہ ‘‘ تو خیر نہیں کیا ، مگر ’’ تیرے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا ‘‘ کیوں لگ رہا ہے سب کو۔

محمود بھائی ۔۔۔۔۔ کبھی ہم بھی خوبصورت تھے ۔۔۔۔۔ اب ڈھیٹ ہوگئے ہیں ۔ :grin:
یہاں‌ تو یہ نیشب وفراز چلتے ہی رہتے ہیں ۔ ہمیں دیکھیئے کہ ہم کتنی بار ۔۔۔۔۔

بے آبرو ہوکر اس کوچے سے نکلے
مگر لوٹ کر گھر پھر بدھو آئے ;)

آپ اور چند دوستوں کی وجہ سے یہاں رونق لگی رہتی ہے ۔ جو اس محفل کی اصل خوبصورتی ہے ۔ ورنہ یہاں اکثر فورمز پر زیادہ تر وزیٹر آکر اس ویب کے اصل مقاصد " اردو کی ترقی و اشاعت وغیرہ " سے مستفید ہوکر خاموشی سے نکل جاتے ہیں ۔
 

مغزل

محفلین
م م م اب نہیں جائیں گے
یہ کس اساس پر کہا خوشی بہن ، کوئی وجہ تو ہوگی نا۔:yawn:
( فی الحال فیصلہ اٹل ہے جانے کا ، بس کچھ کام سے رکا ہوں ، )
گڑیا رانی ، سہیلی بھی نہ رہی اور پہیلی بھی ۔:nailbiting:
جیتی رہو بھیا کی جان ۔
ویسے فہیم سے بات ہوئی تھی اسے معلوم ہے کہ کیا بات ہے، سو پہیلی نہیں رہی ۔
 

ملائکہ

محفلین
گڑیا رانی ، سہیلی بھی نہ رہی اور پہیلی بھی ۔:nailbiting:
جیتی رہو بھیا کی جان ۔
ویسے فہیم سے بات ہوئی تھی اسے معلوم ہے کہ کیا بات ہے، سو پہیلی نہیں رہی ۔

مجھے کوئی نہیں بتا رہا میں بھی ناراض ہوں جا رہی ہوں محفل سے بس بائے بائے:brokenheart: :brokenheart:














































































:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: اتنی آسانی سے جان نہیں چھوٹنے کی
 

تعبیر

محفلین
میں تو اتنا کہونگی کہ لڑائیاں،ناراضگیاں ہر گھر اور ہر رشتے میں ہوتی ہیں لیکن ہم گھر چھوڑ کر تو نہیں چلے جاتے نا
اور محفل بھی تو ہمارا ایک گھر ہی ہے پھر اس کے ساتھ ایسا سوتیلانہ سلوک کیوں
 

ابوشامل

محفلین
قبلہ ، بس یوں جان لیں‌کہ اب جی نہیں لگتا ، یہاں ، پھر ہم میں برداشت بھی ختم ہوگئی ہے ۔ کیا کریں ، :brokenheart:
آپ کیسے ہو ، کندھے کا درد کم ہوا، کوئی ملاقات کا عندیہ دیجیے ، سال بھر سے زائد ہوگیا ہے ملے ہوئے ۔ کیوں :sad2:
( کم از کم عمار کے ساتھ نہیں ، آپ الطاف حسین کا بھی کہیں گےمیں مان لوں‌گا مگر۔۔۔) :feelingbeatup:


( شمشاد صاحب شاید میری مدد کرنے سے احتراز برت رہے ہیں )
قبلہ میری طبیعت الحمد للہ ٹھیک ہے۔ آپ جب کہیے ملاقات کر لیتے ہیں۔ بس بذریعہ دن اور وقت بتا دیجیے۔ ہفتہ یا اتوار مناسب رہے گا۔
 

مغزل

محفلین
قبلہ میری طبیعت الحمد للہ ٹھیک ہے۔ آپ جب کہیے ملاقات کر لیتے ہیں۔ بس بذریعہ دن اور وقت بتا دیجیے۔ ہفتہ یا اتوار مناسب رہے گا۔

ہفتہ اور اتوار دونوں دن ہی مناسب ہیں ،میں فون کرکے آپ سے وقت لے لوں گا، بڑی محبت صاحب
 

مغزل

محفلین
میں تو اتنا کہونگی کہ لڑائیاں،ناراضگیاں ہر گھر اور ہر رشتے میں ہوتی ہیں لیکن ہم گھر چھوڑ کر تو نہیں چلے جاتے نا ، اور محفل بھی تو ہمارا ایک گھر ہی ہے پھر اس کے ساتھ ایسا سوتیلانہ سلوک کیوں

ادی معاملہ بھی یہی ہے کہ میں نے فورم کو محض دل لگی ، وقت گزاری کا زریعہ نہیں بنایا ، یہ میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے ،( سو تیلا سلوک اسے نہیں‌کہتے ) ۔۔ اور یہی شاید میر ی غلطی اور کمزوری ہے ، میں اپنی اسی کمزوری کو دور کرنے کی وجہ سے ۔۔۔ یہ سب خرافات بک رہا ہوں۔ لیکن کیا کروں ۔ ان دنوں ذہن میں خناس بھر ہی گیا ہے تو اس کا تدارک کرنا ہی پڑے گا، یا تو میں سب کی بات مان لوں اور نہ جاؤں یا پھر کبھی مجھ پر ایسا وقت پڑے کہ مجھے رخصت دی جائے تو مجھے روکنے والا میرا مقدمہ لڑنے والا بھی کوئی ہو۔ میرے ان گیارہ بارہ ہزار مراسلو ں میں سے تین مراسلے ایسے رہے جس سے ایک رکن کو تکلیف پہنچی ( یہ الگ بات کہ میرا مقصد نہ تھا)‌۔۔ باقی شاید ہی کوئی کہہ سکے کہ میں نے اسے تکلیف دی ہے ۔۔ ( اگر ہے کسی کو تو اسی لیے یہ لڑی بنائی تھی) کہ سرخرو جاسکوں ، بہر حال سب نے ایک دن جانا ہے ،۔۔ جیسے سرمد چلاگیا ، ۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top