ارکین ِ محفل کی خدمت میں ’’ معذرت ‘‘ نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
ارکین ِ محفل کی خدمت میں ’’ معذرت ‘‘ نامہ

سب سے پہلے تو شمشاد بھائی و دیگر منتظمین سے گزارش کرنی تھی کہ کیا کسی صورت میرے مراسلے مجھے کسی ایک جگہ محفوظ مل سکتے ہیں ، میں انہیں ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کرنا چاہتا ہوں ، ممکن ہو تو بتا دیجیے گا،

محفل کے دوستو !

میرے اس بزم میں تقریباً دو سال ہونے کو ہیں اور لگ بھگ گیارہ ہزار مراسلے موجود ہیں ، اختلاف ہونا اپنی جگہ مگر میری کسی بھی بات سے کسی دوست ، بہن ، بھائی ، بزرگ کو تکلیف پہنچی ہو تو یہاں اس لڑی میں وضاحت فرمادیں ، تاکہ میں فرداً فرداً سبھی احباب سے معافی مانگ سکوں ،۔

امیدہے آپ سبھی دو ست کرم فرمائیں گے ۔

والسلام
 

مغزل

محفلین
بس جی ، یہاں سے دانہ پانی ختم ہونے لگا ہے ، پیشتر اس کے کہ نان نفقہ بند ہو، جانے کی تیاری کر رہا ہوں ، فاتح بھائی انسانی زندگی جذبات سے ہی عبارت ہے ، وگرنہ پتھر کے خدا ہوتے ، بہر کیف میں دوستوں سے ایک بار پھر اس طرف زحمت دینے لگا ہوں ، والسلام
 

عسکری

معطل
یہ کیا بات ہوئی ایسا نہیں کہتے بڑے بھائی کوئی دانہ پانی ختم نہیں ہو رہا آرام کریں ایک ہفتہ لاگ ان نا ہوں تو سب نیا لگے گا اور یہ الفاظ دوبار نا لکھیں کہ اپ جا رہے ہیں ہمیں چھوڑ کو مجھے برا لگے گا:(
 
مغل بھائی اگرچہ کچھ ذاتی اور کچھ دیگر وجوہات کی بنا میں کچھ زیادہ فعال نہیں‌ہو پا رہا ہوں لیکن پھر بھی روز ایک چکر لگا ہی لیتا ہوں، اور آپ سے گزارش ہے کہ محفل کی رونقوں میں‌کمی نہ کیجئے گا، یہ آپ جیسے ہی احباب کی کاوشیں ہیں‌کہ یہاں‌پر صحت مندانہ تنقید اور رائے پڑھنے کو مل جاتی ہے، اسلئے آپ سے نظر ثانی کی درخواست کروں گا۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
مغل بھائی یہ کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟ خدارا یہ ظلم مت کیجئے گا ہم تو یہان آتے ہی آپ جیسے لوگون کی وجہ سے ہیں لہذا اپنا فیصلہ واپس لیجئے اور جس کسی نے بھی آپ سے زیادتی کی ہے اس سے میرے اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے درگزر کیجئے ۔ ۔ ۔ ۔
 

arifkarim

معطل
کوئی بات نہیں۔ یہ دنیا اور فارمز آنے جانے کی جگہیں ہیں۔ ایک دن آئے تو دوسرے دن غائب۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا ہوا قبلہ؟

اس خاکسار سے کوئی غلطی گستاخی ہوئی ہے تو شرمسار ہے اور دست بدستہ معافی کا خواستگار ہے!
 

arifkarim

معطل
کیا ہوا قبلہ؟

اس خاکسار سے کوئی غلطی گستاخی ہوئی ہے تو شرمسار ہے اور دست بدستہ معافی کا خواستگار ہے!

جناب کسی سے کوئی غلطی نہیں ہے۔ یہ پبلک فارم ایک ورچؤل ری ایلٹی ہے۔ یہاں پر جو کچھ بھی ہوتا ہے، اسکا اثر عام انسانی زندگی پر نہیں پڑنا چاہئے۔ :coffee:
 

علی ذاکر

محفلین
مغل بھائ کیسی بات کر رہے ہیں آخر کیا ہوا ہے جو آپ محفل چھوڑ رہے ہیں آپ سے تو محفل میں رونق ہے خدارا یہ ظلم نہ کیجئے گا التجاء ہے آپ سے محفل نہ چھوڑیئے گا !

مع السلام
 

شکاری

محفلین
مغل برادر کچھ وجہ بھی بتائیں محفل چھوڑنے کی اگرچہ میں خود بھی ایک عرصے بعد آیا ہوں اور آتے ہی آپ کا تھریڈ سب سے پہلے کھولا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظل الٰہی ایسی کیا گستاخی ہو گئی جو یہ ظلم کر رہے ہیں؟
کچھ ارشاد فرمائیں تاکہ اس گستاخ کو ہاتھی کے پیروں تلے روند دیئے جانے سزا دی جا سکے۔
 

شاہ حسین

محفلین
جناب مغل صاحب ۔ پر نا کرے خدا کہ یوں !

آپ جیسے صاحب علم لوگوں کی وجہ سے اس بزم میں گرمی ہے خدا نہ کرے آپ کا ساتھ چھوٹے تو یہ محفل کی لئے ناقابل تلافی نقصان ہو گا ۔

آپ اپنا مدعا کم سے کم انتظامیہ کے گوش گزار کریں انشاءاللہ مجھے امید ہے کم از کم اس محفل پر آپ کو انصاف ضرور ملے گا ۔
میں نے بھی بہت سے فورم سے منسلک رہا ہوں پر جتنا میں اس محفل پر سمجھتا ہوں ہر طبقہ فکر کو آزادی اور محبت میسر ہے وہ ایک مثالی فورم بنانے کے لئے بے مثل ہے ۔
آپ جو آپ میں خود محفل ہیں ہم ایک عضو کے جدا ہونے کا ناقابل تلافی نقصان نہیں اٹھا سکتے ۔
انشاءاللہ آپ کی محبت آپ کو اس محفل سے دور نہ جانے دے گی ۔
 

بلال

محفلین
م م مغل بھائی یہ کیا بات کر دی آپ نے؟؟؟ اگر مجھ سے انجانے میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں حضور۔۔۔ باقی یقینا آپ نے کسی کا نہ سہی لیکن میرا دل دکھایا ہے اور اس پر میں‌آپ کو معاف نہیں کرتا بلکہ سزا دیتا ہوں۔ سزا یہ کہ آپ محفل سے نہ جائیں۔ دل اس دھاگے کی پہلی پوسٹ پڑھ کر دکھا ہے۔ حضرت ہم تو آپ سے اردو سیکھنے والے تھے اور آپ ہیں کہ جا رہے ہیں۔ اگر آپ مان دعوہ پر کچھ یقین رکھتے ہیں تو پھر یہ ناچیز جس کی آپ سے کوئی خاص سلام دعا تو نہیں لیکن آپ کی اردو سے متاثر آپ کا مدعا، بڑے مان دعوہ سے کہتا ہے جناب آپ نہیں جا سکتے۔۔۔ ہمارے لئے آپ کو یہاں رہنا ہو گا۔۔۔ باقی کسی گستاخ نے کوئی گستاخی کی ہے تو بتائیں ہم سب مل کر اس کو ٹھیک کرتے ہیں (اگر ہم میں اتنی جرات ہوئی تو)
یقین جانیئے آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی یہ بزم آباد ہے اور ہم یہاں سے تھوڑا تھوڑا کر کے ڈھیروں علم حاصل کر چکے ہیں۔ صرف آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top