اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

علی وقار

محفلین
سالانہ اخراجات میں جو ہم سے ہو سکتا ہے، ہم کرنے کو تیار ہیں، اگر یہی مسئلہ ہو تو۔۔۔۔
سالانہ اخراجات کا تو مسئلہ اردو محفل کے لیے ہے نہیں۔ اصل ایشو یہ ہے کہ سالانہ اخراجات کس مقصد کے لیے کیے جائیں؟ آج فورم پر نت نئی لڑیاں بن رہی ہوں، مراسلات کی بہار دیکھنے کو مل رہی ہو تو پھر یہ نوبت ہی کیوں آنی تھی؟ محفل میں کئی ماہ سے، بلکہ کئی سال سے سناٹا طاری ہے۔
 
علی وقار

محفلین
گزشتہ چھ ماہ میں اردو محفل میں آٹھ نئے ممبرز بنے ہیں، اور اُن نئے ممبران کے مراسلات کی کُل تعداد صفر ہے۔ میرا خیال ہے کہ اعداد و شمار خود اس شاندار پلیٹ فارم کے زوال کی داستان سُنا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اردو محفل اپنی نوعیت کا بے مثل فورم ہے تاہم اس مہیب سناٹے کا کیا علاج!

اس فورم کے ذریعے جو کچھ ہونا تھا، وہ ہو چکا۔ شاید، مزید کچھ کہنے سننے لکھنے کو ہے ہی نہیں۔

ازراہِ تفنن: شاید ہم ایسے چند فعال اراکین کو دیکھ کر انتظامیہ اُکتا گئی ہے، اور شاید ہم خود بھی۔ :)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
الفاظ کم اور جذبات زیادہ کی کیفیت میں کیا لکھے کوئی مگر ان بچھڑتے لمحوں کو محفوظ کرنا بھی ضروری ہے جو شاید ٹکڑوں میں ہی ممکن ہو پائے
ہم سب کی کیفیت کچھ ایسی ہی ہے پر آپ کے جذبات یقینا سمجھنا بہت مشکل ہے۔بالکل حق بات آپکی انسیت وابستگی اس درست فیصلے کو کیسےقبول کرے۔۔
اک جنوں تھا کہ آباد ہو شہر جاں اور آباد جب شہر جاں ہو گیا
ہیں یہ سرگوشیاں در بہ در کو بہ کو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
 
رانا

محفلین
یہ اعلان کل پڑھا تھا کافی دکھ ہوا۔ لیکن انجام کیونکہ پہلے سے علم تھا اس لئے شاک والی کیفیت تو نہ ہوئی۔ کیونکہ گذشتہ چھ سات سال سے اندازہ ہورہا تھا کہ محفل پر اب وہ گہما گہمی ختم ہوتی جارہی ہے اور اسکی وجہ ظاہر تھی کہ سوشل میڈیا کے اس تیز ترین دور میں ایک فورم کے اپنے آپ کو زندہ رکھنا ناممکنات میں سے ہی تھا۔یہ دور ایسا ہے جس میں انفارمیشن کی ایسی بھرمار ہے کہ کسی کے پاس وقت ہی نہیں کہ ہر طرف کماحقہ توجہ دے سکے۔یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب جیسی مقبول سائٹ کو بھی شارٹس متعارف کرانے پڑے۔ جب انفارمیشن کی طوفانی بارش ہو تو شارٹس جیسے حل ہی بچتے ہیں کہ سب کو حصہ رسدی کچھ نہ کچھ وقت صارف کا مل سکے۔

میرا محفل سے رابطہ کوئی پندرہ سولہ سال سے ہے اور اتنے عرصے میں اتنا لگاؤ اس سے ہوگیا ہے کہ دو تین ویب سائٹس جن کو میں روزانہ کھولتا ہوں ان میں محفل بھی شامل ہے حالانکہ مجھے علم ہوتا ہے کہ اب محفل پر کلک کرنے سے کچھ نیا ملنا مشکل ہے کیونکہ فعال محفلین ہی نہیں رہے۔ لیکن اس کے باوجود کلک کرتا ضرور ہوں، اسے ایک جذباتی لگاؤ نہ کہئے تو کیا کہا جائے۔

اب کیا کرنا ہے۔۔۔
1) ایک تو اگر ممکن ہو تو منتظمین کوئی ایسی اے پی آئی وغیرہ اگر مہیا کرسکیں کہ جس کے ذریعے ہر محفلین اپنا شامل کردہ مواد ڈاؤن لوڈ کرسکے تو اچھا ہوجائے گا۔ کیونکہ کچھ بعید نہیں کہ ریڈ اونلی موڈ بھی کب بند کرنا پڑجائے۔
2) منتظمین، ایک واٹس ایپ کمیونٹی بنا دیں جس میں چار پانچ گروپ ہوں۔ سائنس، ادب، حالات حاظرہ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور گپ شپ ۔ اس سے زیادہ نہیں۔ اس طرح جو فعال ممبران ہیں ان کا ایک رابطہ برقرار رہے۔
اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ اردو محفل کسی نہ کسی شکل میں باقی رہے گی ۔
 
وجی

لائبریرین
ڈسکورڈ وغیرہ فوری پیغام رسانی یعنی انسٹنٹ میسجنگ کے زیادہ نزدیک ہے۔ وہاں اردو محفل کی بہار کا ایک پھول بھی نہ کھل پائے گا۔ نزدیک ترین فیس بک گروپ معلوم پڑتا ہے جہاں دھاگہ کھولنے اور اپنے خیالات کا اشتراک کرنے کی سہولت موجود ہے۔ سب ممبران بھی وہاں متصل رہ سکیں گے۔
انسٹنٹ میسیجنگ کے قریب بھی تو کیا پرانے پیغامات ختم تو نہیں ہوتے نا۔
ہاں یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ ڈسکورڈ کے استعمال کا طریقہ کچھ آسان نہ ہوگا ہر رکن کے لیئے
اور فیس بک کا استعمال ہر کوئی کرتا ہے یا کر چکا ہے ۔
اب ہم فیس بک استعمال نہیں کرتے تو کیا کریں۔
 
ظفری

لائبریرین
سالانہ اخراجات کا تو مسئلہ اردو محفل کے لیے ہے نہیں۔ اصل ایشو یہ ہے کہ سالانہ اخراجات کس مقصد کے لیے کیے جائیں؟ آج فورم پر نت نئی لڑیاں بن رہی ہوں، مراسلات کی بہار دیکھنے کو مل رہی ہو تو پھر یہ نوبت ہی کیوں آنی تھی؟ محفل میں کئی ماہ سے، بلکہ کئی سال سے سناٹا طاری ہے۔
آپ کی بات کافی حد تک درست ہے ۔ مگر جب آپ اس بحران کی وجہ معلوم کرتے ہیں تو چند باتیں سامنے آتیں ہیں ۔ ابن سعید جب تک تھے معاملات ٹھیک چلتے رہے ۔ پھر وہ بھی ( نبیل اور زیک کی طرح بہت مصروف ہوگئے تو اس کے بعد غیر مناسب اور معتصبانہ رویہ رکھنے والے والوں کو اس محفل کا نگران بنا دیا گیا ۔انہوں نے اپنی مخالف طرزِ فکر رکھنے والوں کی تحریروں کی اشاعت نہ صرف روکی ۔ بلکہ جو پہلے سے تحریر تھیں ۔ ان کو بھی حذف کردیا ۔ اس سلسلے میں بہت سے پرانے اراکین نے محفل کو خدا حافظ کہہ دیا ۔ جن میں سے میں اپنا اور شمشاد بھائی کا نام لوں گا ۔ یہ وہ غیر مناسب رویہ تھا جس کی وجہ سے پرانے اراکین نے محفل کے دروازے اپنے اوپر بند کرلیئے ۔ یہ تو سیما علی آپا تھیں جو مجھے اور شمشاد بھائی کو کھینچ کر لائیں ۔ انہوں نے دیگر اراکین سے بھی رابطہ کیا ۔ مگر شاید وہ کچھ زیادہ ہی دل براداشتہ تھے ۔ اس لیئے متحرک نہ ہوئے ۔
دوسری اہم وجہ یہ تھی کہ پرانے اراکین کے غیر متحرک ہونے کے بعد جو اراکین متحرک تھے ۔ خواہ وہ نئے ہی کیوں نہ ہوں ۔ وہ کسی پوسٹ پر اپنی دلچسپی ظاہر نہیں کرتے تھے ۔ جیسا کہ پرانے اراکین کا شیوہ تھا ۔ میں اپنی بات کرتا ہوں کہ جب بھی میں اردو محفل بھی جو لکھا اس کی حوصلہ افرائی کے لیئے پرانے اراکین فوراً آموجود ہوتے ۔ نہ صرف حوصلہ افزائی کرتے بلکہ مذید لکھنے کی تحریک بھی پیدا کرتے ۔ جس ایک خاص توازن بنا رہتا کہ سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے رہتے ۔اور لڑیوں کا سلسلہ چلتا رہتا ۔ آپ دیکھیں کہ میں نے اردو محفل کی چھٹی سالگرہ پر اپنی پہلی تحریر لکھی تھی ۔ اس پر آپ پسندیدگی اور تبصرے کا تناسب دیکھیئے اور پھر سیما علی آپا کے کہنے بعد میں نے پھر ایک بار لکھنے کی جسارت کی تو اس پر ماسوائے وہی پرانے چند ایک اراکین آئے اور تبصرہ کیا ۔ مگر نئے اراکین جو اس وقت بہت متحرک تھے کسی نے بھی اس طرف رخ نہیں کیا ۔ مجھے ایسا لگا کہ ابھی جو ارکین محترک ہیں ۔ شاید ان کا کوئی گروپ ہے ۔ جو اپنے گروپ سے باہر اراکین کے پذیرائی نہیں کرتے ۔
تیسری وجہ یہ رہی کہ پہلے مذہب و سیاست ، نظریات و فلسفے اوردیگر حساس موضوعات پر بہت سے لڑیاں تخلیق کی جاتیں تھیں ۔جن پر غیر جانبدار اور سُلجھے ہوئے افراد نگران ہوتے تھے ۔ وہ کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے نصحیت ، تنبہیہ سے معاملات سلجھانے کی کوشش کرتے تھے ۔یہ ایسے موضوعات تھے ۔ جن سے زیادہ تر اراکین کی دلچسپی تھی ۔ اردو محفل پر انہی زمروں کی وجہ سے ٹریفک بھی بہت زیادہ ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ بہت سی لڑیا ں گپ شپ کی زمروں میں کھولی جاتیں تھیں ۔ جو شائستگی اور اخلاقہ قدروں سے مطابقت رکھتیں تھیں ۔ پھر ان موضوعات پر بھی بلاوجہ چھریاں چلنے شروع ہوگئیں تو بہت سے لوگ پھر غیر محترک ہوگئے ۔
سب سےاہم بات یہ تھی کہ پرانے اراکین کو معلوم تھا کہ نئے اراکین کی کیسی آؤبھگت کرنی ہے ۔ وہ کسی کی پہلی پوسٹ دیکھتے کے ساتھ ہی اس کے لیئے خوش آمدید کا دھاگہ شروع کردیتے تھے ۔ اور مذید یہ کہ اس کی ہر پوسٹ پر اس پر نہ صرف تبصرہ کرتے تھے بلکہ اس کو مذید لکھنے کے لیئے بھی قائل کرلیا کرتے تھے۔ وہ ماحول گذشتہ کئی سالوں سے یہاں موجود نہیں تھا ۔ جب پرانے اراکین کے لیئے یہاں کوئی سپورٹ نہیں تھی تو پھر نئے اراکین کہاں سے آتے۔
میرا خیال ہے کہ جب تک وہ پرانے اراکین جویہاں موجود تھے ،( میں نام نہیں لوں گا کہ سب کو معلوم ہے کہ میں کن کن کی بات کررہا ہوں ۔ ) اراکین یہاں آتے رہے اور محفل چلتی رہی ۔ موجودہ اراکین میں صرف سیما علی آپا ہیں ۔ جن کی وجہ سے محفل پر رونق رہی ۔ نہ صرف ان کے تبصروں کی وجہ سے بلکہ وہ پرانے اور نئے اراکین کی حوصلہ افزائی کرتیں رہیں ۔
نامناسب نگرانی کی وجہ سے محفل کا ماحول بگڑتا چلا گیا ۔ جہاں تک مجھے یاد یہ یہ بگاڑ 2018 سے شروع ہوا ۔ وقت گذرتا ہے تو بہت کچھ بدل جاتا ہے ۔ نبیل اور دیگر احباب نے یہ پودا لگایا تھا ۔ مگر وہ سب اپنی مصروفیات کی وجہ سے اردو محفل کو وہ وقت نہیں دے سکے ۔ جو پہلے دیتے تھے ۔ مگر اردو محفل کی کفالت اور تیکنیکی امور سے کبھی غافل نہیں ہوئے ۔ ہاں ! بعد کے اراکین میں سے جنہیں یہاں ماحول پر نظر رکھنے کا کہا گیا وہ اپنے کام سے انصاف نہ کرسکے ۔ میرے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ ایک یا دو نے ایسا قصداً بھی کیا ۔
خیر اب تو وقت گذر چکا ہے ۔ میں یہ سوچ رہا تھا کہ کوئی یہ بات کرے تو میں کچھ حقائق سامنے رکھوں کہ اردو محفل اس حال کو کیسے پہنچی ۔ اردو محفل کے اختیام کی اصل وجہ کیا ہے ۔ وہ @ نبیل یا زیک ہی بتا سکتے ہیں ۔ میں نے صرف محفل کے سناٹے کے تناظر پر ہی بات کی ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
بیس سال کوئی مذاق نہیں ہے ۔ اس محفل کو لے کر چلتے ہوئے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ کبھی یہ محفل نہ رہے گی ۔ خیر زندگی ہے - کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
بالکل یہ کوئی دنوں کا قصہ دو دہایئوں کی بات
یہ تو واقعی کبھی سوچا نہ تھا کہ محفل نہ رہے گی ۔۔
محبت ہو گئی جن کو وہ دیوانے کہاں
جائیں
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کی بات کافی حد تک درست ہے ۔ مگر جب آپ اس بحران کی وجہ معلوم کرتے ہیں تو چند باتیں سامنے آتیں ہیں ۔ @ابن سعید جب تک تھے معاملات ٹھیک چلتے رہے ۔ پھر وہ بھی ( @نبیل اور @زیک کی طرح بہت مصروف ہوگئے تو اس کے بعد غیر مناسب اور معتصبانہ رویہ رکھنے والے والوں کو اس محفل کا نگران بنا دیا گیا ۔انہوں نے اپنی مخالف طرزِ فکر رکھنے والوں کی تحریروں کی اشاعت نہ صرف روکی ۔ بلکہ جو پہلے سے تحریر تھیں ۔ ان کو بھی حذف کردیا ۔
کئی مرتبہ آپ نے یہ شکایت کی جس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔
کوئی دل جوئی نہیں تھی کوئی شنوائی نہ تھی
جیسے اہل شہر سے میری شناسائی نہ تھی

باغباں کی اک ذرا سی لغزش ترتیب سے
موسم گل تھا مگر گلشن میں رعنائی نہ تھی
 
سیما علی

لائبریرین
نامناسب نگرانی کی وجہ سے محفل کا ماحول بگڑتا چلا گیا ۔ جہاں تک مجھے یاد یہ یہ بگاڑ 2018 سے شروع ہوا ۔ وقت گذرتا ہے تو بہت کچھ بدل جاتا ہے ۔ @نبیل اور دیگر احباب نے یہ پودا لگایا تھا ۔ مگر وہ سب اپنی مصروفیات کی وجہ سے اردو محفل کو وہ وقت نہیں دے سکے ۔ جو پہلے دیتے تھے ۔ مگر اردو محفل کی کفالت اور تیکنیکی امور سے کبھی غافل نہیں ہوئے ۔ ہاں ! بعد کے اراکین میں سے جنہیں یہاں ماحول پر نظر رکھنے کا کہا گیا وہ اپنے کام سے انصاف نہ کرسکے ۔ میرے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ ایک یا دو نے ایسا قصداً بھی کیا
سب سے بڑا کارنامہ ہی محفل کی کفالت اور امور کا ہے جو منتظمین انتہائی خوش اسلوبی سے نبھاتے رہے جس کی وجہ سے یہ محفل اس خوبصورتی سے اب تک اپنا سفر قائم رکھ سکی ہم سب جس کے لئے نبیل ابن سعید اور زیک کے انتہائی مشکور ہیں۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
آپ کی بات کافی حد تک درست ہے ۔ مگر جب آپ اس بحران کی وجہ معلوم کرتے ہیں تو چند باتیں سامنے آتیں ہیں ۔ ابن سعید جب تک تھے معاملات ٹھیک چلتے رہے ۔ پھر وہ بھی ( نبیل اور زیک کی طرح بہت مصروف ہوگئے تو اس کے بعد غیر مناسب اور معتصبانہ رویہ رکھنے والے والوں کو اس محفل کا نگران بنا دیا گیا ۔انہوں نے اپنی مخالف طرزِ فکر رکھنے والوں کی تحریروں کی اشاعت نہ صرف روکی ۔ بلکہ جو پہلے سے تحریر تھیں ۔ ان کو بھی حذف کردیا ۔ اس سلسلے میں بہت سے پرانے اراکین نے محفل کو خدا حافظ کہہ دیا ۔ جن میں سے میں اپنا اور شمشاد بھائی کا نام لوں گا ۔ یہ وہ غیر مناسب رویہ تھا جس کی وجہ سے پرانے اراکین نے محفل کے دروازے اپنے اوپر بند کرلیئے ۔ یہ تو سیما علی آپا تھیں جو مجھے اور شمشاد بھائی کو کھینچ کر لائیں ۔ انہوں نے دیگر اراکین سے بھی رابطہ کیا ۔ مگر شاید وہ کچھ زیادہ ہی دل براداشتہ تھے ۔ اس لیئے متحرک نہ ہوئے ۔
دوسری اہم وجہ یہ تھی کہ پرانے اراکین کے غیر متحرک ہونے کے بعد جو اراکین متحرک تھے ۔ خواہ وہ نئے ہی کیوں نہ ہوں ۔ وہ کسی پوسٹ پر اپنی دلچسپی ظاہر نہیں کرتے تھے ۔ جیسا کہ پرانے اراکین کا شیوہ تھا ۔ میں اپنی بات کرتا ہوں کہ جب بھی میں اردو محفل بھی جو لکھا اس کی حوصلہ افرائی کے لیئے پرانے اراکین فوراً آموجود ہوتے ۔ نہ صرف حوصلہ افزائی کرتے بلکہ مذید لکھنے کی تحریک بھی پیدا کرتے ۔ جس ایک خاص توازن بنا رہتا کہ سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے رہتے ۔اور لڑیوں کا سلسلہ چلتا رہتا ۔ آپ دیکھیں کہ میں نے اردو محفل کی چھٹی سالگرہ پر اپنی پہلی تحریر لکھی تھی ۔ اس پر آپ پسندیدگی اور تبصرے کا تناسب دیکھیئے اور پھر سیما علی آپا کے کہنے بعد میں نے پھر ایک بار لکھنے کی جسارت کی تو اس پر ماسوائے وہی پرانے چند ایک اراکین آئے اور تبصرہ کیا ۔ مگر نئے اراکین جو اس وقت بہت متحرک تھے کسی نے بھی اس طرف رخ نہیں کیا ۔ مجھے ایسا لگا کہ ابھی جو ارکین محترک ہیں ۔ شاید ان کا کوئی گروپ ہے ۔ جو اپنے گروپ سے باہر اراکین کے پذیرائی نہیں کرتے ۔
تیسری وجہ یہ رہی کہ پہلے مذہب و سیاست ، نظریات و فلسفے اوردیگر حساس موضوعات پر بہت سے لڑیاں تخلیق کی جاتیں تھیں ۔جن پر غیر جانبدار اور سُلجھے ہوئے افراد نگران ہوتے تھے ۔ وہ کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے نصحیت ، تنبہیہ سے معاملات سلجھانے کی کوشش کرتے تھے ۔یہ ایسے موضوعات تھے ۔ جن سے زیادہ تر اراکین کی دلچسپی تھی ۔ اردو محفل پر انہی زمروں کی وجہ سے ٹریفک بھی بہت زیادہ ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ بہت سی لڑیا ں گپ شپ کی زمروں میں کھولی جاتیں تھیں ۔ جو شائستگی اور اخلاقہ قدروں سے مطابقت رکھتیں تھیں ۔ پھر ان موضوعات پر بھی بلاوجہ چھریاں چلنے شروع ہوگئیں تو بہت سے لوگ پھر غیر محترک ہوگئے ۔
سب سےاہم بات یہ تھی کہ پرانے اراکین کو معلوم تھا کہ نئے اراکین کی کیسی آؤبھگت کرنی ہے ۔ وہ کسی کی پہلی پوسٹ دیکھتے کے ساتھ ہی اس کے لیئے خوش آمدید کا دھاگہ شروع کردیتے تھے ۔ اور مذید یہ کہ اس کی ہر پوسٹ پر اس پر نہ صرف تبصرہ کرتے تھے بلکہ اس کو مذید لکھنے کے لیئے بھی قائل کرلیا کرتے تھے۔ وہ ماحول گذشتہ کئی سالوں سے یہاں موجود نہیں تھا ۔ جب پرانے اراکین کے لیئے یہاں کوئی سپورٹ نہیں تھی تو پھر نئے اراکین کہاں سے آتے۔
میرا خیال ہے کہ جب تک وہ پرانے اراکین جویہاں موجود تھے ،( میں نام نہیں لوں گا کہ سب کو معلوم ہے کہ میں کن کن کی بات کررہا ہوں ۔ ) اراکین یہاں آتے رہے اور محفل چلتی رہی ۔ موجودہ اراکین میں صرف سیما علی آپا ہیں ۔ جن کی وجہ سے محفل پر رونق رہی ۔ نہ صرف ان کے تبصروں کی وجہ سے بلکہ وہ پرانے اور نئے اراکین کی حوصلہ افزائی کرتیں رہیں ۔
نامناسب نگرانی کی وجہ سے محفل کا ماحول بگڑتا چلا گیا ۔ جہاں تک مجھے یاد یہ یہ بگاڑ 2018 سے شروع ہوا ۔ وقت گذرتا ہے تو بہت کچھ بدل جاتا ہے ۔ نبیل اور دیگر احباب نے یہ پودا لگایا تھا ۔ مگر وہ سب اپنی مصروفیات کی وجہ سے اردو محفل کو وہ وقت نہیں دے سکے ۔ جو پہلے دیتے تھے ۔ مگر اردو محفل کی کفالت اور تیکنیکی امور سے کبھی غافل نہیں ہوئے ۔ ہاں ! بعد کے اراکین میں سے جنہیں یہاں ماحول پر نظر رکھنے کا کہا گیا وہ اپنے کام سے انصاف نہ کرسکے ۔ میرے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ ایک یا دو نے ایسا قصداً بھی کیا ۔
خیر اب تو وقت گذر چکا ہے ۔ میں یہ سوچ رہا تھا کہ کوئی یہ بات کرے تو میں کچھ حقائق سامنے رکھوں کہ اردو محفل اس حال کو کیسے پہنچی ۔ اردو محفل کے اختیام کی اصل وجہ کیا ہے ۔ وہ @ نبیل یا زیک ہی بتا سکتے ہیں ۔ میں نے صرف محفل کے سناٹے کے تناظر پر ہی بات کی ہے ۔
آپ کی کافی باتوں سے متفق ہوں۔ میں نے بھی گذشتہ کچھ سال سے یہ نوٹ کرنا شروع کیا تھا کہ محفل کی رونق میں کمی کی بڑی وجہ محفل پر نگرانی کا کچھ زیادہ ہی سخت نظام ہے۔ ایک بار میں نے ایک دھاگے میں ایک پوسٹ کی تو پیغام آیا کہ آپ کی پوسٹ مدیر کی منظوری کی منتظر ہے۔ اسی وقت میں نے دوسری پوسٹ کی کہ جب ایسی پابندیاں لگائی جائیں گی تو کس کا دل کرے گا کہ پوسٹ کرے کہ جب اسے یہ ہی علم نہیں کہ وہ پوسٹ کررہا ہے تو پتہ نہیں اس سے پہلے کتنی پوسٹس ہوچکی ہیں جو تب ظاہر ہوں گی جب مدیر صاحب توجہ دیں گے۔ ایسے میں گفتگو میں روانی کیسے رہے گی۔ پھر ایسی وجوہات کی بنا پر بعض محفلین کو معطل کردیا جاتا جن کی مجھے تو سمجھ نہیں آئی۔ ایک دو محفلین جن کے نام نہیں لوں گا جن کی وجہ سے محفل پر اکثر رونق رہتی تھی ان کو اکثر معطل کیا جاتا رہا صرف کچھ محفلین کی شکایت پر کہ ان کی پوسٹس نامناسب ہیں۔ یہ اسباب بھی نظرانداز نہیں کئے جاسکتے۔ یہ تو ہے کہ اس تیزترین دور میں محفل کو بہرحال اپنے آپ کو تکنیکی طور پر کسی اور شکل میں آنا ناگزیر تھا لیکن شائد یہ وقت اتنا جلدی نہ آتا کیونکہ محفل پر سناٹا تو گذشتہ سات سال سے چھایا ہوا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
گزشتہ چھ ماہ میں اردو محفل میں آٹھ نئے ممبرز بنے ہیں، اور اُن نئے ممبران کے مراسلات کی کُل تعداد صفر ہے۔ میرا خیال ہے کہ اعداد و شمار خود اس شاندار پلیٹ فارم کے زوال کی داستان سُنا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اردو محفل اپنی نوعیت کا بے مثل فورم ہے تاہم اس مہیب سناٹے کا کیا علاج!

سوشل میڈیا جہاں سب کچھ کھا گیا، رشتے، ناطے، تعلقات، لحاظ مروت اور لوگوں کی توجہ! (جو کبھی ہمیں حاصل تھی) تو پھر ایک فورم کیا کر سکتا ہے کہ جس پر پرانی طرز پر زیادہ تر سنجیدہ باتیں ہوا کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا کا کنٹینٹ عادی بنانے کی حد تک انگیجنگ ہیں، ٹیمپٹیشن سے بھرپور ہے ۔ ہر کسی کے لئے پرسنلائزڈ ہے۔ مزید یہ کہ بغیر رُکے اسکرولنگ کی ایڈکشن تو انسان سے اُس کی اہم ترین ذمہ داریاں تک چُھڑوا دیتی ہے سو ایک فورم کیا چیز ہے۔

مزید ببراں اب زور ویڈیو مواد پر ہے۔ ویڈیو مواد کے لئے آپ کو پڑھنا نہیں پڑتا، محنت نہیں کرتی۔سست سے سست انسان بھی ویڈیو دیکھتا رہتا ہے کہ اس میں مواد آپ پر بیتتا ہے (اور آپ passive حالت میں پڑے رہتے ہیں)۔ آپ کو خود سے کوشش نہیں کرنی پڑتی۔

سوشل میڈیا پر آپ دنیا بھر کی خرافات پوسٹ کرتے رہیں کوئی آپ کو نہیں پوچھے گا، کوئی نشاندہی نہیں کرے گا۔ خارج از بحر اشعار ایک فیک آئی ڈی کے تحت لگا دیں، سینکڑوں لائیکس اور تبصرے آ جائیں گے۔

یہاں محفل کا یہ حال ہے کہ آپ کی اصلاح کی جاتی ہے، نشاندہی کی جاتی ہے، املا، تلفظ ہجے کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ اور نئے لوگوں میں سے زیادہ تر لوگ سیکھنا نہیںں چاہتے۔

پھر یہ بھی ہوا کہ محفل سے پرانے لوگ بھی اُٹھتے گئے، مصروف ہو گئے، علیل ہو گئے، حتیٰ کہ وفات پا گئے۔ ہر نئی پیڑھی کا حال پچھلی پیڑھی کے مقابلے میں خراب ہے (اگر آپ اسے نوسٹلجیا نہ سمجھیں تو)۔

جو بادہ کش تھے پرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں
کہیں سے آبِ بقائے دوام لے ساقی

سو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جو بھی کچھ ہو رہا ہے وہ فطری ہے اور خود کار ہے۔

اگر ہم سب محفل یا محفل کی طرز کا کوئی پلیٹ فارم بچانا، بنانا یا برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ضرورت سے زیادہ محنت کی ضرورت ہوگی۔ اتنی کمٹمنٹ شاید آج کے مصروف لوگ پوری نہ کر سکیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے آپ دوستوں کے رد عمل کا اندازہ تھا۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کو سیٹ اپ کرنے اور اسے سٹیبل آپریشن میں رکھنے کے لیے ہم نے دن رات کام کیا ہے۔ محفل فورم کاسورج غروب (سن سیٹ) کرنا بھی اس کی اپگریڈ جتنا پیچیدہ پراسیس ہوگا۔ کسی بھی سائٹ کو فوری طور پر آف لائن لے جایا جا سکتا ہے۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اردو محفل فورم پر شائع کردہ مواد آئندہ بھی پڑھا جا سکے اور اس مستفید ہوا جا سکے۔ ابھی اس کی تفصیلات مکمل طور پر معلوم نہیں ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوگا لیکن ایک خاکہ ضرور موجود ہے۔ یہ جب واضح ہو جائے گا تو آپ کے سامنے اسے پیش کر دیا جائے گا۔ فی الحال آپ دوست فورم کو اس وقت رونق بخش سکتے ہیں، یعنی کہ جیسے شمع بجھنے سے پہلے آخری مرتبہ بھڑکتی ہے۔ :)
جہاں تک فورم کے کانٹنٹ کا تعلق ہے تو اسے محفوظ رکھنے اور اس کی آنلائن فراہمی کا ہم کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اس فورم پر جو باہمی تعلقات بنے ہیں، انہیں محفوظ اور برقرار رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ :)
فورم اور بلاگ سیٹ اپ کرنے میں چند منٹ لگتے ہیں۔ لیکن ان پلیٹ فارمز کی اصل رونق اور زندگی ان کی فعال نظامت اور فعارل یوزرز کی بدولت ہوتی ہے۔ شروع کے کئی سالوں میں فورم کے بانی ارکان اس پر کافی فعال ہوتے تھے۔ لیکن یہ سب کچھ ہمارے لیے ایک سائیڈ پراجیکٹ تھا اور وقت کے ساتھ دوسری ترجیحات اس کی جگہ لیتی رہیں۔ کئی مرتبہ ہم نے اس پلیٹ فارم کو ری بوٹ کرنے کا سوچا لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔
جہاں تک نئی اردو فورم سیٹ اپ کرنے کا تعلق ہے تو اب فورم سوفٹویر کے اردو ترجمے اور اردو تھیم دستیاب ہیں اور کوئی بھی آسانی سے نئی اردو فورم سیٹ اپ کر سکتا ہے۔ اصل چیلنج فعال کمیونٹی منیجمنٹ اور کمیونٹی انگیجمنٹ ہے، جس کے لیے مسلسل محنت درکار ہوتی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اردو محفل فورم واحد ایک ایسا فورم ہے جہاں پر بحث مباحثہ میں بھی الفاظ کا چناؤ تہذیب کے دائرے میں ہوتا ہے۔ اس جیسا فورم کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی آئندہ دیکھنے کو ملے گا۔ اگر ہم سے لکھنے میں کوئی غلطی ہوجاتی ہے تو اس کی درستگی بڑے خوبصورت انداز میں کروادی جاتی ہے۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اللہ کرے کوئی ایسا راستہ نکل آئے کہ اردو محفل فورم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قائم رہے۔ آمین۔ ثم آمین
اللہ آپکی زبان مبارک کرے اور آپکی دعا پہ آمین
بھیا ۔
 
ظفری

لائبریرین
آپ کی کافی باتوں سے متفق ہوں۔ میں نے بھی گذشتہ کچھ سال سے یہ نوٹ کرنا شروع کیا تھا کہ محفل کی رونق میں کمی کی بڑی وجہ محفل پر نگرانی کا کچھ زیادہ ہی سخت نظام ہے۔ ایک بار میں نے ایک دھاگے میں ایک پوسٹ کی تو پیغام آیا کہ آپ کی پوسٹ مدیر کی منظوری کی منتظر ہے۔ اسی وقت میں نے دوسری پوسٹ کی کہ جب ایسی پابندیاں لگائی جائیں گی تو کس کا دل کرے گا کہ پوسٹ کرے کہ جب اسے یہ ہی علم نہیں کہ وہ پوسٹ کررہا ہے تو پتہ نہیں اس سے پہلے کتنی پوسٹس ہوچکی ہیں جو تب ظاہر ہوں گی جب مدیر صاحب توجہ دیں گے۔ ایسے میں گفتگو میں روانی کیسے رہے گی۔ پھر ایسی وجوہات کی بنا پر بعض محفلین کو معطل کردیا جاتا جن کی مجھے تو سمجھ نہیں آئی۔ ایک دو محفلین جن کے نام نہیں لوں گا جن کی وجہ سے محفل پر اکثر رونق رہتی تھی ان کو اکثر معطل کیا جاتا رہا صرف کچھ محفلین کی شکایت پر کہ ان کی پوسٹس نامناسب ہیں۔ یہ اسباب بھی نظرانداز نہیں کئے جاسکتے۔ یہ تو ہے کہ اس تیزترین دور میں محفل کو بہرحال اپنے آپ کو تکنیکی طور پر کسی اور شکل میں آنا ناگزیر تھا لیکن شائد یہ وقت اتنا جلدی نہ آتا کیونکہ محفل پر سناٹا تو گذشتہ سات سال سے چھایا ہوا ہے۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ اب مکالمے کی فضا ناپید ہوچکی ہے ۔ اب لوگ سنانا پسند کرتے ہیں ۔ سننا پسند نہیں کرتے ۔ 2015 کے بعد پاکستان آنا ہوا۔ اور 2023 سے آج کی تاریخ تک میں پانچ بار پاکستان آ چکا ہوں ۔ مختلف لوگوں سے روابط ہوئے ۔ ان کی گفتگو سُنی ۔ ان کے رویئے دیکھے ، ان کی عملی بصیرت کا مشاہدہ کیا ، ان کے اخلاق کے جانچا، ان کے لہجوں کی دھن دیکھی۔ مجھے تو ایسا لگا کہ میں کسی اور دنیا میں آگیا ہوں ۔ یہ وہ دنیا ہی نہیں ۔ جہاں میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا تھا ۔ وقت نے ہر چیز کو دُھندلا دیا ہے ۔ شاید یہ وہ مزاج تھا ۔ جس کی وجہ سے بہت سے حساس لوگ یہاں خائف ہوئے ۔ اور خود کو الگ کرلیا ۔ محفل پر نظامت یا نگرانی کے جس عمل کا آپ نے ذکر کیا ہے ۔ اس نے کئی لکھنے والوں کو مایوس کیا ۔ اور آپ کی بات صحیح ہے کہ بلاوجہ سختی سے مراسلوں میں روانی نہیں رہی ۔ معطلی سب سے انتہائی قدم ہونا چاہیئے تھا ۔ مگر وہ سب سے اولین قدم بن گیا ۔ غیر اخلاقی پوسٹیں بے شک کسی بھی رعایت کے قابل نہیں تھیں ۔ مگر ایک مختلف زاویہ نظر رکھنے والوں سے دلیل اور استدلا ل سے بات کرنے بجائےان کی زبان ہی بند کردی جائے۔ وہ کسی بھی طور مناسب نہیں تھا ۔
ہم نے مکالمے کی فضا کھو دی ہے ۔ ہم میں وہ صبر و تحمل اور برداشت ہی نہیں رہی کہ ہم کسی دوسرے کی بات کو سمجھیں ۔ سمجھنا تو دور کی بات ، ہم سننا بھی پسند نہیں کرتے ۔ معاشرے میں بہت کچھ بدل گیا ہے ۔ اس کا اثر اردو محفل پر بھی نظر آیا ۔ اور آپ نے بھی محفل پر سناٹے کا صحیح حساب لگایا ۔ میں نے بھی لکھا کہ یہ بات میں نے 2018 سے نوٹ کرنی شروع کی تھی ۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
مذکورہ بالا مسائل سے انکار نہیں ہے۔ لیکن یہ خبر انتہائی پریشان کن ہے۔ محفل محض وقت گزاری یا تفریح کا سامان نہیں بلکہ زندگی کا ایک ان مٹ حصہ ہے۔ یہ جذبات میرے نہیں یقینا بہت سے محفلین کے ہیں۔

خاک سار کی خاموشی اکثر طویل ہو جاتی ہے لیکن نظر ہمیشہ محفل اور محفلین پر ہی رہتی ہے۔ درج بالا مسائل کے علاوہ اگر ایک مسئلہ انتظامی اور ادارتی امور کا بھی ہے جس کے باعث محفل کی ناؤ ہچکولے کھا رہی ہے تو محفل کے سروائیول کے لیے ناچیز یہ ذمہ داری اٹھانا چاہتا ہے۔ یقینا اس ضمن میں بہت سے احباب اپنی خدمات پیش کرنا چاہیں گے جو کہ خوش آئند ہے۔

اگر یہ مسئلہ اہمیت نہیں رکھتا اور المیہ وہی ہے جو اوپر بیان ہو چکا تو اس کے لیے بھی تجاویز سامنے آنی چاہیے۔ بصد احترام کہنا چاہتا ہوں کہ میں محفل کو مستقل تالا لگا دینے کا قطعی حامی نہیں ہوں۔
 
ظفری

لائبریرین
ویسے نبیل بھائی کو عنوان میں "اردو محفل : ماضی ، حال اور مستقبل " کے بجائے "اردو محفل: ماضی اور حال " لکھنا چاہیئے تھا ۔ کیونکہ اردو محفل کا اب کوئی مستقبل تو نہیں رہا۔ :thinking: :thinking:
 
Top