عبدالصمدچیمہ
لائبریرین
میں بھی متفق ہوں ۔سالانہ اخراجات میں جو ہم سے ہو سکتا ہے، ہم کرنے کو تیار ہیں، اگر یہی مسئلہ ہو تو۔۔۔۔
میں بھی متفق ہوں ۔سالانہ اخراجات میں جو ہم سے ہو سکتا ہے، ہم کرنے کو تیار ہیں، اگر یہی مسئلہ ہو تو۔۔۔۔
سالانہ اخراجات کا تو مسئلہ اردو محفل کے لیے ہے نہیں۔ اصل ایشو یہ ہے کہ سالانہ اخراجات کس مقصد کے لیے کیے جائیں؟ آج فورم پر نت نئی لڑیاں بن رہی ہوں، مراسلات کی بہار دیکھنے کو مل رہی ہو تو پھر یہ نوبت ہی کیوں آنی تھی؟ محفل میں کئی ماہ سے، بلکہ کئی سال سے سناٹا طاری ہے۔سالانہ اخراجات میں جو ہم سے ہو سکتا ہے، ہم کرنے کو تیار ہیں، اگر یہی مسئلہ ہو تو۔۔۔۔
ہم سب کی کیفیت کچھ ایسی ہی ہے پر آپ کے جذبات یقینا سمجھنا بہت مشکل ہے۔بالکل حق بات آپکی انسیت وابستگی اس درست فیصلے کو کیسےقبول کرے۔۔الفاظ کم اور جذبات زیادہ کی کیفیت میں کیا لکھے کوئی مگر ان بچھڑتے لمحوں کو محفوظ کرنا بھی ضروری ہے جو شاید ٹکڑوں میں ہی ممکن ہو پائے
انسٹنٹ میسیجنگ کے قریب بھی تو کیا پرانے پیغامات ختم تو نہیں ہوتے نا۔ڈسکورڈ وغیرہ فوری پیغام رسانی یعنی انسٹنٹ میسجنگ کے زیادہ نزدیک ہے۔ وہاں اردو محفل کی بہار کا ایک پھول بھی نہ کھل پائے گا۔ نزدیک ترین فیس بک گروپ معلوم پڑتا ہے جہاں دھاگہ کھولنے اور اپنے خیالات کا اشتراک کرنے کی سہولت موجود ہے۔ سب ممبران بھی وہاں متصل رہ سکیں گے۔
آپ کی بات کافی حد تک درست ہے ۔ مگر جب آپ اس بحران کی وجہ معلوم کرتے ہیں تو چند باتیں سامنے آتیں ہیں ۔ ابن سعید جب تک تھے معاملات ٹھیک چلتے رہے ۔ پھر وہ بھی ( نبیل اور زیک کی طرح بہت مصروف ہوگئے تو اس کے بعد غیر مناسب اور معتصبانہ رویہ رکھنے والے والوں کو اس محفل کا نگران بنا دیا گیا ۔انہوں نے اپنی مخالف طرزِ فکر رکھنے والوں کی تحریروں کی اشاعت نہ صرف روکی ۔ بلکہ جو پہلے سے تحریر تھیں ۔ ان کو بھی حذف کردیا ۔ اس سلسلے میں بہت سے پرانے اراکین نے محفل کو خدا حافظ کہہ دیا ۔ جن میں سے میں اپنا اور شمشاد بھائی کا نام لوں گا ۔ یہ وہ غیر مناسب رویہ تھا جس کی وجہ سے پرانے اراکین نے محفل کے دروازے اپنے اوپر بند کرلیئے ۔ یہ تو سیما علی آپا تھیں جو مجھے اور شمشاد بھائی کو کھینچ کر لائیں ۔ انہوں نے دیگر اراکین سے بھی رابطہ کیا ۔ مگر شاید وہ کچھ زیادہ ہی دل براداشتہ تھے ۔ اس لیئے متحرک نہ ہوئے ۔سالانہ اخراجات کا تو مسئلہ اردو محفل کے لیے ہے نہیں۔ اصل ایشو یہ ہے کہ سالانہ اخراجات کس مقصد کے لیے کیے جائیں؟ آج فورم پر نت نئی لڑیاں بن رہی ہوں، مراسلات کی بہار دیکھنے کو مل رہی ہو تو پھر یہ نوبت ہی کیوں آنی تھی؟ محفل میں کئی ماہ سے، بلکہ کئی سال سے سناٹا طاری ہے۔
بالکل یہ کوئی دنوں کا قصہ دو دہایئوں کی باتبیس سال کوئی مذاق نہیں ہے ۔ اس محفل کو لے کر چلتے ہوئے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ کبھی یہ محفل نہ رہے گی ۔ خیر زندگی ہے - کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
کئی مرتبہ آپ نے یہ شکایت کی جس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔آپ کی بات کافی حد تک درست ہے ۔ مگر جب آپ اس بحران کی وجہ معلوم کرتے ہیں تو چند باتیں سامنے آتیں ہیں ۔ @ابن سعید جب تک تھے معاملات ٹھیک چلتے رہے ۔ پھر وہ بھی ( @نبیل اور @زیک کی طرح بہت مصروف ہوگئے تو اس کے بعد غیر مناسب اور معتصبانہ رویہ رکھنے والے والوں کو اس محفل کا نگران بنا دیا گیا ۔انہوں نے اپنی مخالف طرزِ فکر رکھنے والوں کی تحریروں کی اشاعت نہ صرف روکی ۔ بلکہ جو پہلے سے تحریر تھیں ۔ ان کو بھی حذف کردیا ۔
سب سے بڑا کارنامہ ہی محفل کی کفالت اور امور کا ہے جو منتظمین انتہائی خوش اسلوبی سے نبھاتے رہے جس کی وجہ سے یہ محفل اس خوبصورتی سے اب تک اپنا سفر قائم رکھ سکی ہم سب جس کے لئے نبیل ابن سعید اور زیک کے انتہائی مشکور ہیں۔۔۔۔نامناسب نگرانی کی وجہ سے محفل کا ماحول بگڑتا چلا گیا ۔ جہاں تک مجھے یاد یہ یہ بگاڑ 2018 سے شروع ہوا ۔ وقت گذرتا ہے تو بہت کچھ بدل جاتا ہے ۔ @نبیل اور دیگر احباب نے یہ پودا لگایا تھا ۔ مگر وہ سب اپنی مصروفیات کی وجہ سے اردو محفل کو وہ وقت نہیں دے سکے ۔ جو پہلے دیتے تھے ۔ مگر اردو محفل کی کفالت اور تیکنیکی امور سے کبھی غافل نہیں ہوئے ۔ ہاں ! بعد کے اراکین میں سے جنہیں یہاں ماحول پر نظر رکھنے کا کہا گیا وہ اپنے کام سے انصاف نہ کرسکے ۔ میرے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ ایک یا دو نے ایسا قصداً بھی کیا
آپ کی کافی باتوں سے متفق ہوں۔ میں نے بھی گذشتہ کچھ سال سے یہ نوٹ کرنا شروع کیا تھا کہ محفل کی رونق میں کمی کی بڑی وجہ محفل پر نگرانی کا کچھ زیادہ ہی سخت نظام ہے۔ ایک بار میں نے ایک دھاگے میں ایک پوسٹ کی تو پیغام آیا کہ آپ کی پوسٹ مدیر کی منظوری کی منتظر ہے۔ اسی وقت میں نے دوسری پوسٹ کی کہ جب ایسی پابندیاں لگائی جائیں گی تو کس کا دل کرے گا کہ پوسٹ کرے کہ جب اسے یہ ہی علم نہیں کہ وہ پوسٹ کررہا ہے تو پتہ نہیں اس سے پہلے کتنی پوسٹس ہوچکی ہیں جو تب ظاہر ہوں گی جب مدیر صاحب توجہ دیں گے۔ ایسے میں گفتگو میں روانی کیسے رہے گی۔ پھر ایسی وجوہات کی بنا پر بعض محفلین کو معطل کردیا جاتا جن کی مجھے تو سمجھ نہیں آئی۔ ایک دو محفلین جن کے نام نہیں لوں گا جن کی وجہ سے محفل پر اکثر رونق رہتی تھی ان کو اکثر معطل کیا جاتا رہا صرف کچھ محفلین کی شکایت پر کہ ان کی پوسٹس نامناسب ہیں۔ یہ اسباب بھی نظرانداز نہیں کئے جاسکتے۔ یہ تو ہے کہ اس تیزترین دور میں محفل کو بہرحال اپنے آپ کو تکنیکی طور پر کسی اور شکل میں آنا ناگزیر تھا لیکن شائد یہ وقت اتنا جلدی نہ آتا کیونکہ محفل پر سناٹا تو گذشتہ سات سال سے چھایا ہوا ہے۔آپ کی بات کافی حد تک درست ہے ۔ مگر جب آپ اس بحران کی وجہ معلوم کرتے ہیں تو چند باتیں سامنے آتیں ہیں ۔ ابن سعید جب تک تھے معاملات ٹھیک چلتے رہے ۔ پھر وہ بھی ( نبیل اور زیک کی طرح بہت مصروف ہوگئے تو اس کے بعد غیر مناسب اور معتصبانہ رویہ رکھنے والے والوں کو اس محفل کا نگران بنا دیا گیا ۔انہوں نے اپنی مخالف طرزِ فکر رکھنے والوں کی تحریروں کی اشاعت نہ صرف روکی ۔ بلکہ جو پہلے سے تحریر تھیں ۔ ان کو بھی حذف کردیا ۔ اس سلسلے میں بہت سے پرانے اراکین نے محفل کو خدا حافظ کہہ دیا ۔ جن میں سے میں اپنا اور شمشاد بھائی کا نام لوں گا ۔ یہ وہ غیر مناسب رویہ تھا جس کی وجہ سے پرانے اراکین نے محفل کے دروازے اپنے اوپر بند کرلیئے ۔ یہ تو سیما علی آپا تھیں جو مجھے اور شمشاد بھائی کو کھینچ کر لائیں ۔ انہوں نے دیگر اراکین سے بھی رابطہ کیا ۔ مگر شاید وہ کچھ زیادہ ہی دل براداشتہ تھے ۔ اس لیئے متحرک نہ ہوئے ۔
دوسری اہم وجہ یہ تھی کہ پرانے اراکین کے غیر متحرک ہونے کے بعد جو اراکین متحرک تھے ۔ خواہ وہ نئے ہی کیوں نہ ہوں ۔ وہ کسی پوسٹ پر اپنی دلچسپی ظاہر نہیں کرتے تھے ۔ جیسا کہ پرانے اراکین کا شیوہ تھا ۔ میں اپنی بات کرتا ہوں کہ جب بھی میں اردو محفل بھی جو لکھا اس کی حوصلہ افرائی کے لیئے پرانے اراکین فوراً آموجود ہوتے ۔ نہ صرف حوصلہ افزائی کرتے بلکہ مذید لکھنے کی تحریک بھی پیدا کرتے ۔ جس ایک خاص توازن بنا رہتا کہ سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے رہتے ۔اور لڑیوں کا سلسلہ چلتا رہتا ۔ آپ دیکھیں کہ میں نے اردو محفل کی چھٹی سالگرہ پر اپنی پہلی تحریر لکھی تھی ۔ اس پر آپ پسندیدگی اور تبصرے کا تناسب دیکھیئے اور پھر سیما علی آپا کے کہنے بعد میں نے پھر ایک بار لکھنے کی جسارت کی تو اس پر ماسوائے وہی پرانے چند ایک اراکین آئے اور تبصرہ کیا ۔ مگر نئے اراکین جو اس وقت بہت متحرک تھے کسی نے بھی اس طرف رخ نہیں کیا ۔ مجھے ایسا لگا کہ ابھی جو ارکین محترک ہیں ۔ شاید ان کا کوئی گروپ ہے ۔ جو اپنے گروپ سے باہر اراکین کے پذیرائی نہیں کرتے ۔
تیسری وجہ یہ رہی کہ پہلے مذہب و سیاست ، نظریات و فلسفے اوردیگر حساس موضوعات پر بہت سے لڑیاں تخلیق کی جاتیں تھیں ۔جن پر غیر جانبدار اور سُلجھے ہوئے افراد نگران ہوتے تھے ۔ وہ کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے نصحیت ، تنبہیہ سے معاملات سلجھانے کی کوشش کرتے تھے ۔یہ ایسے موضوعات تھے ۔ جن سے زیادہ تر اراکین کی دلچسپی تھی ۔ اردو محفل پر انہی زمروں کی وجہ سے ٹریفک بھی بہت زیادہ ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ بہت سی لڑیا ں گپ شپ کی زمروں میں کھولی جاتیں تھیں ۔ جو شائستگی اور اخلاقہ قدروں سے مطابقت رکھتیں تھیں ۔ پھر ان موضوعات پر بھی بلاوجہ چھریاں چلنے شروع ہوگئیں تو بہت سے لوگ پھر غیر محترک ہوگئے ۔
سب سےاہم بات یہ تھی کہ پرانے اراکین کو معلوم تھا کہ نئے اراکین کی کیسی آؤبھگت کرنی ہے ۔ وہ کسی کی پہلی پوسٹ دیکھتے کے ساتھ ہی اس کے لیئے خوش آمدید کا دھاگہ شروع کردیتے تھے ۔ اور مذید یہ کہ اس کی ہر پوسٹ پر اس پر نہ صرف تبصرہ کرتے تھے بلکہ اس کو مذید لکھنے کے لیئے بھی قائل کرلیا کرتے تھے۔ وہ ماحول گذشتہ کئی سالوں سے یہاں موجود نہیں تھا ۔ جب پرانے اراکین کے لیئے یہاں کوئی سپورٹ نہیں تھی تو پھر نئے اراکین کہاں سے آتے۔
میرا خیال ہے کہ جب تک وہ پرانے اراکین جویہاں موجود تھے ،( میں نام نہیں لوں گا کہ سب کو معلوم ہے کہ میں کن کن کی بات کررہا ہوں ۔ ) اراکین یہاں آتے رہے اور محفل چلتی رہی ۔ موجودہ اراکین میں صرف سیما علی آپا ہیں ۔ جن کی وجہ سے محفل پر رونق رہی ۔ نہ صرف ان کے تبصروں کی وجہ سے بلکہ وہ پرانے اور نئے اراکین کی حوصلہ افزائی کرتیں رہیں ۔
نامناسب نگرانی کی وجہ سے محفل کا ماحول بگڑتا چلا گیا ۔ جہاں تک مجھے یاد یہ یہ بگاڑ 2018 سے شروع ہوا ۔ وقت گذرتا ہے تو بہت کچھ بدل جاتا ہے ۔ نبیل اور دیگر احباب نے یہ پودا لگایا تھا ۔ مگر وہ سب اپنی مصروفیات کی وجہ سے اردو محفل کو وہ وقت نہیں دے سکے ۔ جو پہلے دیتے تھے ۔ مگر اردو محفل کی کفالت اور تیکنیکی امور سے کبھی غافل نہیں ہوئے ۔ ہاں ! بعد کے اراکین میں سے جنہیں یہاں ماحول پر نظر رکھنے کا کہا گیا وہ اپنے کام سے انصاف نہ کرسکے ۔ میرے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ ایک یا دو نے ایسا قصداً بھی کیا ۔
خیر اب تو وقت گذر چکا ہے ۔ میں یہ سوچ رہا تھا کہ کوئی یہ بات کرے تو میں کچھ حقائق سامنے رکھوں کہ اردو محفل اس حال کو کیسے پہنچی ۔ اردو محفل کے اختیام کی اصل وجہ کیا ہے ۔ وہ @ نبیل یا زیک ہی بتا سکتے ہیں ۔ میں نے صرف محفل کے سناٹے کے تناظر پر ہی بات کی ہے ۔
گزشتہ چھ ماہ میں اردو محفل میں آٹھ نئے ممبرز بنے ہیں، اور اُن نئے ممبران کے مراسلات کی کُل تعداد صفر ہے۔ میرا خیال ہے کہ اعداد و شمار خود اس شاندار پلیٹ فارم کے زوال کی داستان سُنا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اردو محفل اپنی نوعیت کا بے مثل فورم ہے تاہم اس مہیب سناٹے کا کیا علاج!
اللہ آپکی زبان مبارک کرے اور آپکی دعا پہ آمیناردو محفل فورم واحد ایک ایسا فورم ہے جہاں پر بحث مباحثہ میں بھی الفاظ کا چناؤ تہذیب کے دائرے میں ہوتا ہے۔ اس جیسا فورم کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی آئندہ دیکھنے کو ملے گا۔ اگر ہم سے لکھنے میں کوئی غلطی ہوجاتی ہے تو اس کی درستگی بڑے خوبصورت انداز میں کروادی جاتی ہے۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اللہ کرے کوئی ایسا راستہ نکل آئے کہ اردو محفل فورم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قائم رہے۔ آمین۔ ثم آمین
ہم بھی اس پہ متفق ہیں ۔میں بھی متفق ہوں ۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ اب مکالمے کی فضا ناپید ہوچکی ہے ۔ اب لوگ سنانا پسند کرتے ہیں ۔ سننا پسند نہیں کرتے ۔ 2015 کے بعد پاکستان آنا ہوا۔ اور 2023 سے آج کی تاریخ تک میں پانچ بار پاکستان آ چکا ہوں ۔ مختلف لوگوں سے روابط ہوئے ۔ ان کی گفتگو سُنی ۔ ان کے رویئے دیکھے ، ان کی عملی بصیرت کا مشاہدہ کیا ، ان کے اخلاق کے جانچا، ان کے لہجوں کی دھن دیکھی۔ مجھے تو ایسا لگا کہ میں کسی اور دنیا میں آگیا ہوں ۔ یہ وہ دنیا ہی نہیں ۔ جہاں میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا تھا ۔ وقت نے ہر چیز کو دُھندلا دیا ہے ۔ شاید یہ وہ مزاج تھا ۔ جس کی وجہ سے بہت سے حساس لوگ یہاں خائف ہوئے ۔ اور خود کو الگ کرلیا ۔ محفل پر نظامت یا نگرانی کے جس عمل کا آپ نے ذکر کیا ہے ۔ اس نے کئی لکھنے والوں کو مایوس کیا ۔ اور آپ کی بات صحیح ہے کہ بلاوجہ سختی سے مراسلوں میں روانی نہیں رہی ۔ معطلی سب سے انتہائی قدم ہونا چاہیئے تھا ۔ مگر وہ سب سے اولین قدم بن گیا ۔ غیر اخلاقی پوسٹیں بے شک کسی بھی رعایت کے قابل نہیں تھیں ۔ مگر ایک مختلف زاویہ نظر رکھنے والوں سے دلیل اور استدلا ل سے بات کرنے بجائےان کی زبان ہی بند کردی جائے۔ وہ کسی بھی طور مناسب نہیں تھا ۔آپ کی کافی باتوں سے متفق ہوں۔ میں نے بھی گذشتہ کچھ سال سے یہ نوٹ کرنا شروع کیا تھا کہ محفل کی رونق میں کمی کی بڑی وجہ محفل پر نگرانی کا کچھ زیادہ ہی سخت نظام ہے۔ ایک بار میں نے ایک دھاگے میں ایک پوسٹ کی تو پیغام آیا کہ آپ کی پوسٹ مدیر کی منظوری کی منتظر ہے۔ اسی وقت میں نے دوسری پوسٹ کی کہ جب ایسی پابندیاں لگائی جائیں گی تو کس کا دل کرے گا کہ پوسٹ کرے کہ جب اسے یہ ہی علم نہیں کہ وہ پوسٹ کررہا ہے تو پتہ نہیں اس سے پہلے کتنی پوسٹس ہوچکی ہیں جو تب ظاہر ہوں گی جب مدیر صاحب توجہ دیں گے۔ ایسے میں گفتگو میں روانی کیسے رہے گی۔ پھر ایسی وجوہات کی بنا پر بعض محفلین کو معطل کردیا جاتا جن کی مجھے تو سمجھ نہیں آئی۔ ایک دو محفلین جن کے نام نہیں لوں گا جن کی وجہ سے محفل پر اکثر رونق رہتی تھی ان کو اکثر معطل کیا جاتا رہا صرف کچھ محفلین کی شکایت پر کہ ان کی پوسٹس نامناسب ہیں۔ یہ اسباب بھی نظرانداز نہیں کئے جاسکتے۔ یہ تو ہے کہ اس تیزترین دور میں محفل کو بہرحال اپنے آپ کو تکنیکی طور پر کسی اور شکل میں آنا ناگزیر تھا لیکن شائد یہ وقت اتنا جلدی نہ آتا کیونکہ محفل پر سناٹا تو گذشتہ سات سال سے چھایا ہوا ہے۔