اردو محفل ایوارڈز 2009 کا اجراء

جہانزیب

محفلین
سب اراکین جنہیں‌ ایوارڈ‌ ملے کو مبارکباد ہو ۔
اور ان سب خواتین و حضرات کا بہت شکریہ جنہوں‌ نے مجھے ووٹ‌ دئے ۔
 
مغزل

محفلین
ماشاءاللہ مغل صاحب، لیکن برادرم میری طرف سے پیشگی معذرت کہ میرے لیے کہیں آنا جانا مرنے کے مترادف ہے، اور آپ یقیناً چاہیں گے کہ میں کچھ دن اور جی لوں :)

جی ، بہتر۔۔۔ جو مزاج بنے ۔۔:yawn:

مغل صاحب! یہ لفافہ کلچر صحافت سے شاعری میں بھی پہنچ گیا؟ :)

قبلہ جب مشاعرے کی تہذیب سے واقفیت نہیں تو صحافت و شاعری کو ایک صف میں کھڑا کرنا مناسب نہیں۔:mad:
 
مغزل

محفلین
خرم وارث صاحب نے منع کردیا ، ہے میں میجر عاطف کوکیا جواب دوں ؟
انہوں نے خاص طور پر وارث صاحب کانام لیا ہے ، چلو خیر منع کردیتا ہوں ، نہ ہوگا مشاعرہ نہ پئے گا رولا۔
 
ابوشامل

محفلین
فہد، بہترین گرافک ڈیزائنر کی گرافک کا حشر میرے ہاتھوں نشر ہوا ہے۔ :noxxx:
دراصل عین وقت پر معلوم ہوا کہ بہترین گرافک ڈیزائنر کی شیلڈ مسنگ ہے تو ایک نسبتاً کم بہتر گرافکس ورکر، یعنی میں نے عجلت میں ایک شیلڈ تیار کرکے ایوارڈز سسٹم میں شامل کی۔ مجھے بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کنارے کیوں خراب آ رہے ہیں کیونکہ گزشتہ سال کی گرافکس میں نے ہی تیار کی تھیں اور وہ ٹھیک بنی تھیں۔ :(
ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نبیل بھائی، خیر ہے کوئی مسئلہ نہیں۔ اس سے یہ تو پتہ چل جائے گا کہ بہترین گرافک ڈیزائنر کا ایوارڈ حاصل کرنے والا دراصل خود بھی اناڑی ہی ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
مغل صاحب! یہ لفافہ کلچر صحافت سے شاعری میں بھی پہنچ گیا؟ :)

فہد صاحب، بیچارے شاعروں کی یہی تو ایک متاع ہوتی ہے، ویسے "بڑے" شعراء اسکے بغیر مشاعروں میں جاتے بھی نہیں اور انکے لفافے بھی 'بھاری' ہوتے ہیں :)

اسی کی متلعق، کچھ کچھ یاد پڑتا ہے کہ، جوش ملیح آبادی نے بھی 'یادوں کی برات' میں لکھا ہے اپنی فاقہ مستی کے ذکر میں :)
 
فہد، بہترین گرافک ڈیزائنر کی گرافک کا حشر میرے ہاتھوں نشر ہوا ہے۔ :noxxx:
دراصل عین وقت پر معلوم ہوا کہ بہترین گرافک ڈیزائنر کی شیلڈ مسنگ ہے تو ایک نسبتاً کم بہتر گرافکس ورکر، یعنی میں نے عجلت میں ایک شیلڈ تیار کرکے ایوارڈز سسٹم میں شامل کی۔ مجھے بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کنارے کیوں خراب آ رہے ہیں کیونکہ گزشتہ سال کی گرافکس میں نے ہی تیار کی تھیں اور وہ ٹھیک بنی تھیں۔ :(

نبیل صاحب جب آپ گرافک ڈیزائن کر رہے تھے اس وقت ایوارڈ کی تصویر میں رنگ کی بھرائی کرنے سے پہلے فیدر ایک پکسلز تک آن کر دیتے کبھی بھی یہ کنارے خراب نہ ہوتے۔ اور آپ کا ایوارڈ بہت خوبصورت نظر آتا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جناب یہ گرافک پہلے کی ڈیزائن ہوئی ہوئی ہے، میں نے اس میں صرف ٹیکسٹ شامل کیا تھا۔
 
میری طرف سے مبارکباد قبول فرمائیں۔
feetherstyle.gif
 
Top