احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عثمان

محفلین
جی!

ہمارے جیسے ملک میں جہاں سیاست دان طے شدہ انداز میں باریاں لگاتے ہیں وہاں حکومت کے خلاف ووٹ دینے سے کچھ بہتری نہیں آتی۔

اور اس سیاسی نظام میں کوئی نیا پولیٹیکل ایکٹیوسٹ (جو اس سیاست کی برائیوں سے خود کو بچا سکے) اوپر نہیں آ سکتا۔

حتیٰ کہ عمران خان بھی تبھی اوپر آنے میں کامیاب ہوئے جب اُنہوں نے روایتی سیاست کے حربے اپنائے۔
نئے ایکٹیو سٹ کی ضرورت نہیں ۔ پرانا سیاستدان ہی جب ووٹنگ سے بار بار واپس بھیجا جاتا ہے تو ایک وقت آتا ہے جب وہ ٹھہرنے اور آپ کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ یقیناً طویل اور صبر آزما ہے لیکن اس کی مثالیں آپ کو اپنی ملکی اور علاقائی سیاست میں مل جائیں گی۔
پاکستان کا سیاسی نظام اور سیاسی کلچر دیگر ممالک سے مختلف نہیں۔ حتی کہ دیگر ممالک میں بھی کئی لوگ اپنی ملکی سیاست کے بارے میں عین وہی رائے رکھتے ہیں جو اس وقت آپ کی ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
حتیٰ کہ عمران خان بھی تبھی اوپر آنے میں کامیاب ہوئے جب اُنہوں نے روایتی سیاست کے حربے اپنائے۔
اپنا کر بھی وہ اب بھی اُنکو سمجھ نہ پائے ہیں ۔۔۔یہاں تو موروثی سیاست ہے ۔۔دادا کی وجہ سے لوگ پوتے کو جانتے ہیں ۔۔۔
اغا شورش کاشمیری مرحوم نے پچاس سال پہلے ہمارے سیاستدانوں کے بارے میں خوب کہا ہے؀
‏ کچھ ایرے ہیں، کچھ غیرے ہیں
‏کچھ نتھو ہیں، کچھ خیرے ہیں

‏کچھ جھوٹے ہیں، کچھ سچے ہیں
‏کچھ بڈھے ہیں، کچھ بچے ہیں

‏کچھ ململ ہیں، کچھ لٹھے ہیں
‏کچھ چیمے ہیں، کچھ چٹھے ہیں

کچھ روٹی توڑ مچھندر ہیں
‏کچھ دارا، کچھ سکندر ہیں

‏کچھ اپنی بات کے پکے ہیں
‏کچھ جیب تراش اُچکے ہیں

‏کچھ ان میں ہر فن مولا ہیں
‏کچھ رولا ہیں، کچھ غولا ہیں

‏کچھ تاک دھنا دھن تاکے ہیں
‏کچھ الٹے سیدھے خاکے ہیں
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ووٹ کاسٹنگ کے وقت انقلاب کی آپشن بھی ہونی چاہیے۔ اگر ایسا ممکن ہوسکے تو زیادہ تر ووٹ انقلاب کو ہی ملیں گے۔
انقلاب صرف قائد اعظم جیسے لوگ لاتے ہیں جو وہ زبان بھی نہ بولتے تھے جو برصغیر کے لوگ سمجھتے تھے پر اُنکی سچائی اور کردار کی پختگی سے برصغیر کے مسلمانوں کی تقدیر بدل ڈالی تھی۔ انہوں نے ثابت کیا کہ انسان جس بات کا ارادہ کرے اور پھر اس پر اپنی توانائیاں صرف کرے تو وہ اپنی منزل حاصل کر لیتا ہے۔یقین ہے کہ اگر اُنکا کوئی بیٹا بھی ہوتا تو وہ۔ یقیناً اُسے سیاست میں کبھی نہ لاتے ۔۔قائدِ اعظم کی بہن فاطمہ جنا ح تو شاید بھائی کی محبت میں سیاست میں آئیں اور اس قوم نے اُنکے ساتھ کیا سلوک کیا!!!!!
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ویکیسین تو آرہی ہے پر لوگ دودھ اور گوشت کا استعمال کریں یا نہ وہ بھی تو پتا لگے
کامن سینس تو یہی کہتی ہے کہ فی الحال اجتناب کیا جائے۔ کسی نئی بیماری کی جانکاری میں حکومت کو بھی تو وقت لگ سکتا ہے۔ گوگل سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
مجبوری صرف یہ ہو سکتی ہے کہ ووٹ دینے کے لیے مناسب امیدوار نہ ہو۔ تاہم حکومت کو فارغ کرنے کا انتخاب ہمیشہ آپ کے پاس موجود ہے۔ مسلسل حکومت کے خلاف ووٹ دینے سے آہستہ آہستہ یہ احساس پیدا ہو گا کہ درست کام نہ کرنے کا منفی ردعمل ہے اور وہ فارغ کیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ ووٹنگ کے عمل میں آپ کی غیر حاضری ایک بری حکومت کے لیے سود مند ہے۔
بہت مناسب سوچ ہے کہ لوگوں کو آزمایا جائے اور ووٹنگ کے عمل کا حصہ بنا جائے۔ ساتھ ہی پارٹی کو نہیں بلکہ اچھے امیدواروں کو چنا جائے ۔ ایک زرداری سب پہ بھاری یا کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے جیسے نعر وں کا قبول عام ہونا کیسی جہالت اور بدقسمتی ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
انقلاب صرف قائد اعظم جیسے لوگ لاتے ہیں جو وہ زبان بھی نہ بولتے تھے جو برصغیر کے لوگ سمجھتے تھے پر اُنکی سچائی اور کردار کی پختگی سے برصغیر کے مسلمانوں کی تقدیر بدل ڈالی تھی۔ انہوں نے ثابت کیا کہ انسان جس بات کا ارادہ کرے اور پھر اس پر اپنی توانائیاں صرف کرے تو وہ اپنی منزل حاصل کر لیتا ہے۔یقین ہے کہ اگر اُنکا کوئی بیٹا بھی ہوتا تو وہ۔ یقیناً اُسے سیاست میں کبھی نہ لاتے ۔۔قائدِ اعظم کی بہن فاطمہ جنا ح تو شاید بھائی کی محبت میں سیاست میں آئیں اور اس قوم نے اُنکے ساتھ کیا سلوک کیا!!!!!
موجودہ سیاست دانوں کے والدوں کے خیالات تو قائد اعظم کے لیے بھی شرمناک تھے۔ بعض تو کافر اعظم کا فتوی بھی داغ چکے تھے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اپنا کر بھی وہ اب بھی اُنکو سمجھ نہ پائے ہیں ۔۔۔یہاں تو موروثی سیاست ہے ۔۔دادا کی وجہ سے لوگ پوتے کو جانتے ہیں ۔۔۔
اغا شورش کاشمیری مرحوم نے پچاس سال پہلے ہمارے سیاستدانوں کے بارے میں خوب کہا ہے؀
‏ کچھ ایرے ہیں، کچھ غیرے ہیں
‏کچھ نتھو ہیں، کچھ خیرے ہیں

‏کچھ جھوٹے ہیں، کچھ سچے ہیں
‏کچھ بڈھے ہیں، کچھ بچے ہیں

‏کچھ ململ ہیں، کچھ لٹھے ہیں
‏کچھ چیمے ہیں، کچھ چٹھے ہیں

کچھ روٹی توڑ مچھندر ہیں
‏کچھ دارا، کچھ سکندر ہیں

‏کچھ اپنی بات کے پکے ہیں
‏کچھ جیب تراش اُچکے ہیں

‏کچھ ان میں ہر فن مولا ہیں
‏کچھ رولا ہیں، کچھ غولا ہیں

‏کچھ تاک دھنا دھن تاکے ہیں
‏کچھ الٹے سیدھے خاکے ہیں
واہ واہ، کیا خوب شراکت۔ آج بھی یہی حال ہے ۔ اسی باعث تبدیلی نہیں رونما ہوتی۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اس جیت میں الحمدللہ عزت و مرتبہ ملا اور خدمت کی سعادت بھی۔
اس میں الحمدللہ "کمائی" نہیں ہے۔
اللہ بچائے۔ آمین!
جیت مبارک ہو آپ کو۔ اللہ آپ کو اپنی ذمہ داریوں سے بہ احسن و خوبی نبردآزما اور عہدہ برا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
آخری تدوین:
موجودہ سیاست دانوں کے والدوں کے خیالات تو قائد اعظم کے لیے بھی شرمناک تھے۔ بعض تو کافر اعظم کا فتوی بھی داغ چکے تھے۔
شکر ہے قائداعظم آج کے دور میں زندہ نہیں ہیں ورنہ تو وہ الگ پاکستان بنا کر بھی سوچتے کہ کوئی فائدہ نہیں ہوا
 
انقلاب صرف قائد اعظم جیسے لوگ لاتے ہیں جو وہ زبان بھی نہ بولتے تھے جو برصغیر کے لوگ سمجھتے تھے پر اُنکی سچائی اور کردار کی پختگی سے برصغیر کے مسلمانوں کی تقدیر بدل ڈالی تھی۔ انہوں نے ثابت کیا کہ انسان جس بات کا ارادہ کرے اور پھر اس پر اپنی توانائیاں صرف کرے تو وہ اپنی منزل حاصل کر لیتا ہے۔یقین ہے کہ اگر اُنکا کوئی بیٹا بھی ہوتا تو وہ۔ یقیناً اُسے سیاست میں کبھی نہ لاتے ۔۔قائدِ اعظم کی بہن فاطمہ جنا ح تو شاید بھائی کی محبت میں سیاست میں آئیں اور اس قوم نے اُنکے ساتھ کیا سلوک کیا!!!!!
اگر آج کےسیاست دان بھی قائداعظم کی کہی ہوئی باتوں پر عمل کرنا شروع کردیں تو بہت جلد پاکستان بھی سیدھا ہوسکتا ہے قائداعظم ایک بہت ہی بلند سوچ کے حامل فردتھے ایسے لوگ واقعی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں مسلمان تو مسلمان اُنہیں تو ہندو اور انگریز بھی مانتے تھے کہ اِن جیسا لیڈر واقعی ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے
 
لیکن اگر انتخاب کے آپشن آپ کو خود مختار کے بجائے بے اختیار ثابت کرنے پر تُل جائیں تو پھر یہ انتخاب، اختیار کے بجائے مجبوری ہی کہائے گا۔
ووٹ تو ضرور کاسٹ کرنا چاھئیے اگر آپ ووٹ نہیں کاسٹ کریں گے توجعلی ووٹ کاسٹ ہونے کا زیادہ خطرہ ہے ویسے بھی یہ عوام کی زمداری اور سیاستدان کا حق ہے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ووٹ تو ضرور کاسٹ کرنا چاھئیے اگر آپ ووٹ نہیں کاسٹ کریں گے تو جالی ووٹ کاسٹ ہونے کا زیادہ خطرہ ہے ویسے بھی یہ عوام کی زمداری اور سیاستدان کا حق ہے
جعلی ووٹ !!!!بھیا ۔۔۔جالی سے تو یہ سیاسی لوگ خود ہی چھان لیں گے 😂😄🤣😄
 
سیما علی

لائبریرین
زمداری اور سیاستدان کا حق ہے
ذمہ داری میں بھی زرداری ہے اور
تجھے زرداریاں سوجھی ہیں ہم بزدار بیٹھے ہیں
FvXxpi0.jpg
 
زیک

مسافر
ہمارے جیسے ملک میں جہاں سیاست دان طے شدہ انداز میں باریاں لگاتے ہیں
ہمارے ہاں دو پارٹیاں ہیں۔ ظاہر ہے ایک کے خلاف ووٹ دیں تو دوسری ہی کو دیں گے۔ لہذا باریاں ہی لگتی ہیں۔ ایسا ہی تقریباً ہر جمہوری ملک میں ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمارے ہاں دو پارٹیاں ہیں۔ ظاہر ہے ایک کے خلاف ووٹ دیں تو دوسری ہی کو دیں گے۔ لہذا باریاں ہی لگتی ہیں۔ ایسا ہی تقریباً ہر جمہوری ملک میں ہے۔
کیا آپ کے ہاں بھی سینٹرز بکتے ہیں؟ (بکتے کو زیر کے ساتھ پڑھیے، زبر کے ساتھ تو شاید ہر جگہ ہوتے ہیں)۔ :)
 
سید عمران

محفلین
دوسرا آپشن بھی تو ہے نا۔۔۔ کھلم کھلا انکار۔۔ یعنی کہ "انقلاب۔۔ زندہ باد"

ووٹ کاسٹنگ کے وقت انقلاب کی آپشن بھی ہونی چاہیے۔ اگر ایسا ممکن ہوسکے تو زیادہ تر ووٹ انقلاب کو ہی ملیں گے۔
انقلاب بھی تو کسی لیڈر کے ماتحت آئے گا۔۔۔
اب وہ لیڈرر کہاں سے لائیں؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top