احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
احتجاج ہے اساتذہ کے طلبہ کے ساتھ رویوں پہ۔ اداروں کے سربراہ بھی طلبہ کے مسائل کو حل کرنے میں قطعاً سنجیدہ معلوم نہیں ہوتے اور بہت سے اساتذہ بھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر ووٹ نہیں دیں گے تو حکومت کو آپ کی قوت انتخاب کا کیسے معلوم ہو گا؟

لیکن اگر انتخاب کے آپشن آپ کو خود مختار کے بجائے بے اختیار ثابت کرنے پر تُل جائیں تو پھر یہ انتخاب، اختیار کے بجائے مجبوری ہی کہائے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ووٹ ہم نے آپ کو بھی نہیں دینا ۔ :)

ہمیں پتہ ہے کہ جو خرچہ کرکے آئے گا۔ وہ خرچہ وصول بھی کرے گا ۔ :) :) :)
اس پہ ناپسندیدگی کی ریٹنگ بنتی ہے۔
ویسے الحمدللہ حال ہی میں اپنے شعبہ میں انتخابات میں جیتی ہوں۔ کمپین مشکل تھی۔ :) اللہ نے لاج رکھی۔ الحمدللہ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس پہ ناپسندیدگی کی ریٹنگ بنتی ہے۔
ویسے الحمدللہ حال ہی میں اپنے شعبہ میں انتخابات میں جیتی ہوں۔ کمپین مشکل تھی۔ :) اللہ نے لاج رکھی۔ الحمدللہ۔
پھر تو مبارکباد بنتی ہے۔۔۔
ویسے کتنا خرچہ ہوا آپ کا 😜
 
جاسمن

لائبریرین
اس جیت میں الحمدللہ عزت و مرتبہ ملا اور خدمت کی سعادت بھی۔
اس میں الحمدللہ "کمائی" نہیں ہے۔
اللہ بچائے۔ آمین!
 
سیما علی

لائبریرین
اس جیت میں الحمدللہ عزت و مرتبہ ملا اور خدمت کی سعادت بھی۔
اس میں الحمدللہ "کمائی" نہیں ہے۔
اللہ بچائے۔ آمین!
آمین الہی۔ آمین
پروردگار عزت و مرتبہ میں اضافہ کرے اور ہمیشہ آسانیاں تقسیم کرنے والا بنائے آمین 🥰❤️🥰❤️🥰🥰
 
عثمان

محفلین
لیکن اگر انتخاب کے آپشن آپ کو خود مختار کے بجائے بے اختیار ثابت کرنے پر تُل جائیں تو پھر یہ انتخاب، اختیار کے بجائے مجبوری ہی کہائے گا۔
مجبوری صرف یہ ہو سکتی ہے کہ ووٹ دینے کے لیے مناسب امیدوار نہ ہو۔ تاہم حکومت کو فارغ کرنے کا انتخاب ہمیشہ آپ کے پاس موجود ہے۔ مسلسل حکومت کے خلاف ووٹ دینے سے آہستہ آہستہ یہ احساس پیدا ہو گا کہ درست کام نہ کرنے کا منفی ردعمل ہے اور وہ فارغ کیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ ووٹنگ کے عمل میں آپ کی غیر حاضری ایک بری حکومت کے لیے سود مند ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس جیت میں الحمدللہ عزت و مرتبہ ملا اور خدمت کی سعادت بھی۔
اس میں الحمدللہ "کمائی" نہیں ہے۔
اللہ بچائے۔ آمین!
عزت، سعادت، آخرت
کمانے کے لیے یہاں بھی بہت آپشنز ہیں۔ اللہ پاک ہمیشہ آپ سے اور ہم سب سے خیر کا کام لے۔ اور شر سے محفوظ فرمائے۔آمین
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
ہم جب عمران خان کی کارکردگی دیکھتے ہیں تو ہمیں اس بات پر افسوس ہوتا ہے کہ ہم انہیں ووٹ کیوں دیا۔

لیکن اب جب تحریکِ عدم اعتماد کا معاملہ ہے، تو ہم حکومت کے اتحادیوں کی بے اصولی، مفاد پرستی، ضمیر فروشی اور غیر نظریاتی سیاست دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ اگلی بار عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت میں آئیں تاکہ یہ مفاد پرست ٹولہ انہیں بلیک میل نہ کرسکے۔

ہمارا آج کا احتجاج بے ضمیر، مفاد پرست، ایمان فروش، سیٹ فروش، غیر نظریاتی سیاست دانوں کے خلاف ہے۔
شکر ہے کہ ہم اِس افسوس سے بچ گئے۔
کیونکہ ہم نے عمران خان کو ووٹ نہ دیا تھا
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
احتجاج ہے اساتذہ کے طلبہ کے ساتھ رویوں پہ۔ اداروں کے سربراہ بھی طلبہ کے مسائل کو حل کرنے میں قطعاً سنجیدہ معلوم نہیں ہوتے اور بہت سے اساتذہ بھی۔
اب سربراہان اور اَساتذہ مسائل حل کریں یا اپنی دیہاڑی لگائیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
عزت، سعادت، آخرت
کمانے کے لیے یہاں بھی بہت آپشنز ہیں۔ اللہ پاک ہمیشہ آپ سے اور ہم سب سے خیر کا کام لے۔ اور شر سے محفوظ فرمائے۔آمین
جی بالکل۔ یہی تو اصل کمائی ہے۔ اللہ اس کمائی میں اضافہ کرے اور برکتیں ڈالے۔ آمین!
 
محمداحمد

لائبریرین
اس پہ ناپسندیدگی کی ریٹنگ بنتی ہے۔
ارے اتنی جلدی! :)

مین اسٹریم پولیٹکس میں آ کر تو نہ جانے کیا کیا باتیں سننا ہوں گی آپ کو۔ :)
ویسے الحمدللہ حال ہی میں اپنے شعبہ میں انتخابات میں جیتی ہوں۔ کمپین مشکل تھی۔ :) اللہ نے لاج رکھی۔ الحمدللہ۔

ماشاء اللہ!

انتخاب جیت کر آپ کیا بنیں؟ اور آپ کی اب کیا کیا ذمہ داریاں ہیں؟
 
محمداحمد

لائبریرین
مجبوری صرف یہ ہو سکتی ہے کہ ووٹ دینے کے لیے مناسب امیدوار نہ ہو۔
جی!
تاہم حکومت کو فارغ کرنے کا انتخاب ہمیشہ آپ کے پاس موجود ہے۔ مسلسل حکومت کے خلاف ووٹ دینے سے آہستہ آہستہ یہ احساس پیدا ہو گا کہ درست کام نہ کرنے کا منفی ردعمل ہے اور وہ فارغ کیے جاسکتے ہیں۔

ہمارے جیسے ملک میں جہاں سیاست دان طے شدہ انداز میں باریاں لگاتے ہیں وہاں حکومت کے خلاف ووٹ دینے سے کچھ بہتری نہیں آتی۔

اور اس سیاسی نظام میں کوئی نیا پولیٹیکل ایکٹیوسٹ (جو اس سیاست کی برائیوں سے خود کو بچا سکے) اوپر نہیں آ سکتا۔

حتیٰ کہ عمران خان بھی تبھی اوپر آنے میں کامیاب ہوئے جب اُنہوں نے روایتی سیاست کے حربے اپنائے۔
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top