احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

علی وقار

محفلین
ہم نے پچھلے الیکشن میں باقی سب پر تین حرف بھیج کر عمران خان کو ووٹ دیا تھا۔ لیکن چونکہ عمران خان اپنے وعدے پر پورے نہیں اُترے تو انہیں بھی باقی سب کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔
کیا ووٹ دینا ضروری ہے احمد بھائی؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیا ووٹ دینا ضروری ہے احمد بھائی؟
کسی نہ کسی سرگرمی کا حصہ ضرور بننا چاہیے۔ یا تو کھلم کھلا انتخابات سسٹم کی مخالفت کی جائے یا پھر کسی نہ کسی کو ووٹ ضرور دیا جانا چاہیے۔ کوئی اچھا آدمی انتخابات میں نہ دکھائی دے تو کم برے کو منتخب کرنے کی کوشش کی جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا ووٹ دینا ضروری ہے احمد بھائی؟
موجودہ صورتحال اور متبادل سیاست دانوں کو دیکھتے ہوئے، میرا یہ خیال ہے کہ ووٹ نہ دینا بہتر ہے۔

ہمارے ہاں وہ آپشن تو موجود نہیں کہ کہ جس میں انسان کہے کہ مجھے ان میں سے کوئی بھی پسند نہیں ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
دوسرا آپشن بھی تو ہے نا۔۔۔ کھلم کھلا انکار۔۔ یعنی کہ "انقلاب۔۔ زندہ باد"

اس دوسرے آپشن یعنی انقلاب کے نام پر بھی پاکستانی کئی بار بے وقوف بنے ہیں۔

"تبدیلی "
"اپنا اگاؤ اپنا کھاؤ"
"روٹی کپڑا مکان "

یہ سب انقلاب کے ہی نعرے تھے۔ لیکن یہ سب جعلی انقلاب تھے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس دوسرے آپشن یعنی انقلاب کے نام پر بھی پاکستانی کئی بار بے وقوف بنے ہیں۔

"تبدیلی "
"اپنا اگاؤ اپنا کھاؤ"
"روٹی کپڑا مکان "

یہ سب انقلاب کے ہی نعرے تھے۔ لیکن یہ سب جعلی انقلاب تھے۔
اگر منزل کے سمت کا علم نہیں ہے تب بھی بیٹھ جانا قطعاً مناسب نہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر اسٹیبلشمنٹ اپنے لئے ووٹ مانگے تو ہم دے دیں گے۔ لیکن اگر وہ کسی اور کے لئے ووٹ مانگیں گے تو ہم نہیں دیں گے۔ کیونکہ ہم جس کو ووٹ دیں گے اُس کا احتساب بھی کریں گے۔ اگر ہم جسے ووٹ دیں وہ کہے کہ میری تو حکومت ہی نہیں تھی تو پھر اُس سے احتساب کس طرح ممکن ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ہر کھیل کے پیچھے ہوتی ہے لیکن حساب گورنمنٹ کو دینا پڑتا ہے۔
اگر منزل کے سمت کا علم نہیں ہے تب بھی بیٹھ جانا قطعاً مناسب نہیں۔

اور یہ بھی کہ سکون سے بیٹھ کر حالات کا جائزہ لینے پر ہی پتہ چلتا ہے کہ چل کیا رہا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ہم نے پچھلے الیکشن میں باقی سب پر تین حرف بھیج کر عمران خان کو ووٹ دیا تھا۔ لیکن چونکہ عمران خان اپنے وعدے پر پورے نہیں اُترے تو انہیں بھی باقی سب کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔
ہم تو جب سے اُنکو ووٹ دے رہے ہیں !!!!! جب یہ بُری طرح ہار جاتے تھے۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
تحریک انصاف کا تو بھلا ہو گیا اب شاید ہمارا ہی ہو جائے
تحریک ِِانصاف بھی بھان متی کا کنبہ ہے۔ جس میں شاہ محمود جیسے روائتی سیاست دان ہیں۔ جہانگیر ترین اور علیم خان جیسے کاروباری لوگ ہیں۔ فیصل واؤڈا اور فواد چوہدری جیسے جاہل اور بد تمیز لوگ ہیں۔ مراد سعید جیسے جذباتی اور عقل سے عاری لوگ ہیں۔

سب سے بڑھ کر خود خان صاحب ہیں جو باتیں اور تقریریں اچھی کرتے ہیں لیکن اپنے وعدوں کا پاس نہیں رکھتے۔
 
عثمان

محفلین
موجودہ صورتحال اور متبادل سیاست دانوں کو دیکھتے ہوئے، میرا یہ خیال ہے کہ ووٹ نہ دینا بہتر ہے۔

ہمارے ہاں وہ آپشن تو موجود نہیں کہ کہ جس میں انسان کہے کہ مجھے ان میں سے کوئی بھی پسند نہیں ہے۔
اگر ووٹ نہیں دیں گے تو حکومت کو آپ کی قوت انتخاب کا کیسے معلوم ہو گا؟
 
جاسمن

لائبریرین
ہم نے پچھلے الیکشن میں باقی سب پر تین حرف بھیج کر عمران خان کو ووٹ دیا تھا۔ لیکن چونکہ عمران خان اپنے وعدے پر پورے نہیں اُترے تو انہیں بھی باقی سب کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔
اگلے انتخابات میں کیا کریں گے؟
یہاں آوے کا آوا۔۔۔۔
قحط ہے۔
انتخابات میں خرچہ اس قدر ہے، ورنہ مجھے آنے میں کوئی اعتراض نہیں تھا۔ :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top