شمشاد

لائبریرین
محسوس ہو رہا ہے کہ میں خود سفر میں ہوں
جس دن سے ریل پر میں تجھے چھوڑنے گیا
کیف احمد صدیقی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بس اے بہار کے سورج بڑھا نہ قہر کا رنگ
جلا گئی ہے تیری دھوپ میرے شہر کا رنگ
یہ احتجاج بجا کہ تیز تھی بارش !
یہ مانا ہے کہ کچا ہے اپنے شہر کا رنگ
 

سیما علی

لائبریرین
طریق عشق میں مجھ کو کوئی کامل نہیں ملتا
گئے فرہاد و مجنوں اب کسی سے دل نہیں ملتا
اکبر الہ آبادی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
منظر کے اردگرد بھی اور آرپار دھند
آئی کہاں سے آنکھ میں یہ بے شمار دھند
کیسے نہ اس کا سارا سفر رائیگاں رہے
جس کاروان شوق کی ہے رہگزار دھند

( امجد اسلام امجد)
 
Top