سیما علی

لائبریرین
میں سر مقتل حدیث زندگی کہتا رہا!!!!!!
انگلیاں اٹھتی رہیں محسن مرے کردار پر
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
مجھے خوئے توبہ نہیں تو کیا مرے جرم بخشے نہ جائیں گے
ابھی اور چاہئیں وسعتیں کرم بہانہ نواز میں
عربی نہیں عجمی سہی مگر آرزو ہے کہ وارثی!!!
کبھی اپنا نغمۂ مشرقی میں سنوں نوائے حجاز میں
 

سیما علی

لائبریرین
شفق کے ساتھ بہت دیر تک دکھائی دیئے
وہ سارے لوگ جو بس رات بھر کے ساتھی تھے
یہ کیسی ہجر کی شب وہ بھی ساتھ چھوڑ گئے
جو چاند تارے مری چشم تر کے ساتھی تھے
جناب اعجاز عبید صاحب
استادِ محترم
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
شفق کے ساتھ بہت دیر تک دکھائی دیئے
وہ سارے لوگ جو بس رات بھر کے ساتھی تھے
یہ کیسی ہجر کی شب وہ بھی ساتھ چھوڑ گئے
جو چاند تارے مری چشم تر کے ساتھی تھے
جناب اعجاز عبید صاحب
سیما آپا، ٹیگ بھی تو کر دیا کیجیے اُستاد محترم کو، بھلا انہیں خبر کیونکر ہو گی! الف عین
 
Top