اس شاہ نو خطاں کوں ہمارا سلام ہے جس کے نگینِ لب کا دو عالم میں نام ہے (ولی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,701 اس شاہ نو خطاں کوں ہمارا سلام ہے جس کے نگینِ لب کا دو عالم میں نام ہے (ولی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,703 دشنام یار طبع حزیں پر گراں نہیں اے ہمنشیں نزاکت آواز دیکھنا!!! مومن خاں مومن
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,705 تجھ لب کی صفت لعل بدخشاں سوں کہوں گا جادوں ہیں ترے نین غزالاں سوں کہوں گا ولی دکنی
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,706 ولیؔ کا ایک شعر ہے۔ شمشاد بھیا کی نذر پھر میری خبر لینے وہ صیاد نہ آیا شاید کہ مرا حال اسے یاد نہ آیا مجھ پاس کبھی وہ قد شمشاد نہ آیا اس گھر منے وہ دلبر استاد نہ آیا
ولیؔ کا ایک شعر ہے۔ شمشاد بھیا کی نذر پھر میری خبر لینے وہ صیاد نہ آیا شاید کہ مرا حال اسے یاد نہ آیا مجھ پاس کبھی وہ قد شمشاد نہ آیا اس گھر منے وہ دلبر استاد نہ آیا
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,707 ہوں گرچہ خاکسار ولے از رہِ ادب دامن کو تیرے ہاتھ لگایا نہیں ہنوز ولی دکنی
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,708 صد جلوہ رو برو ہے جو مژگاں اٹھایئے طاقت کہاں کہ دید کا احساں اٹھایئے مرزا اسد اللّہ خاں غالب
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,709 کم نہیں ہوتیں دل ایذا طلب کی خواہشیں آپ دیکھیں تو سہی ترکش میں کوئی تیر ہے جگر مراد آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,710 شب فراق ہے اور نیند آئی جاتی ہے کچھ اس میں ان کی توجہ بھی پائی جاتی ہے مومن خان مومن
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,711 مآل عشق سے اونچا بہت تھا عشق ان کا مآل عشق سے خائف نہ غزنوی نہ ایاز علامہ اقبال
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,712 کوئی محمل نشیں کیوں شاد یا ناشاد ہوتا ہے غبار قیس خود اٹھتا ہے خود برباد ہوتا ہے (اصغر گونڈوی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,713 ہم پر بھی مثل غیر ہیں کیوں مہربانیاں اے بدگماں یہ خوب نہیں بدگمانیاں (حسرت موہانی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,714 بلند ہو تو کھلے تجھ سے زور پستی کا بڑے بڑوں کے قدم ڈگمگائے ہیں کیا کیا (یگانہ)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,715 اس پرسشِ کرم پہ تو آنسو نکل پڑے کیا تو وہی خلوص سراپا ہے آج بھی فراق
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,716 یوں جی بہل گیا ہے تری یاد سے مگر تیرا خیال تیرے برابر نہ ہوسکا (خلیل الرحمن اعظمی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,717 یہ کیا کے ایک طور سے گزرے تمام عمر جی چاہتا ہے اب کوئی تیرے سوا بھی ہو (ناصر کاظمی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,718 سایے کو سایے میں گم ہوتے تو دیکھا ہو گا یہ بھی دیکھو کہ تمہیں ہم نے بھلایا کیا (سلیم احمد)
شمشاد لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,719 دنیا اچھی بھی نہیں لگتی ہم ایسوں کو سلیمؔ اور دنیا سے کنارا بھی نہیں ہو سکتا سلیم کوثر
شمشاد لائبریرین دسمبر 11، 2020 #9,720 دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میں اک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں سیماب اکبرآبادی