کچھ بھی ہوں پھر بھی دکھے دل کی صدا ہوں ناداں میری باتوں کو سمجھ تلخی تقریر نہ دیکھ مجروحؔ سلطان پوری
غ۔ن۔غ محفلین فروری 15، 2014 #2,381 کچھ بھی ہوں پھر بھی دکھے دل کی صدا ہوں ناداں میری باتوں کو سمجھ تلخی تقریر نہ دیکھ مجروحؔ سلطان پوری
اوشو لائبریرین فروری 15، 2014 #2,382 زبان یار من ترکی و من ترکی نمی دانم چہ خوش بودے اگر بودے زبانش در دہانِ من
طارق شاہ محفلین فروری 15، 2014 #2,383 ہر چی میدانی، اینجا ںمشتہ بکو کہ نمشتنے شُما بسیار خوش من آمد این نمشتنِ کیست ؟، بہ الفاظ دیگرکین نمشتست این ؟ (شاعر کیست ) آخری تدوین: فروری 15، 2014
ہر چی میدانی، اینجا ںمشتہ بکو کہ نمشتنے شُما بسیار خوش من آمد این نمشتنِ کیست ؟، بہ الفاظ دیگرکین نمشتست این ؟ (شاعر کیست )
عبدالقیوم چوہدری محفلین فروری 16، 2014 #2,384 کتنے دکھ درد عقیدت میں چلے آتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ عشق نے جب سے سنبھالی ہے امامت دل کی
عبدالقیوم چوہدری محفلین فروری 16، 2014 #2,385 ہاتھ باندھے کھڑے ہیں سب، گم خیالوں میں اپنے اپنے امامِ مسجد سے کوئی پوچھے، نماز کس کو پڑھا رہا ہے
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,387 مقتل ہے میری جاں کو ، وہی جلوہ گاہِ ناز ! دِل سے، ادا یہ کہتی ہے تیری قضا ہُوں میں امیرمینائی آخری تدوین: فروری 16، 2014
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,388 حیف! جس کے لیے پہلو میں نہ رکھّا دِل کو کیا قیامت ہے کہ ، فانی ! وہی پہلو میں نہیں فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,389 جُرم ہے اُس کی جفا کا ، کہ وفا کی تقصیر ؟ کوئی تو بولو میاں ، منہ میں زباں ہے کہ نہیں مرزا رفیع سودا آخری تدوین: فروری 16، 2014
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,390 پس ایسی باتوں سے کیونکرنہ چاہ ثابت ہو خُدا کو دیکھا نہیں ، عقل سے تو پہچانا نظیراکبرآبادی
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,391 ہجر و وصال و نیک و بد، گردشِ صد ہزار و صد تجھ کو کہاں کہاں مِرے ، سروِ کمال لے گئی عزیزحامد مدنی
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,392 غُنچے کا منہ ہے کیا ، کہ تبسّم کرے گا پھر گُلشن میں گر وہ شوخ گُل اندام ہنس پڑا دنداں کی تاب دیکھ کے انجُم ہوئے خجل وہ مہ جبیں ، جو شب کو لبِ بام ہنس پڑا بہادرشاہ ظفر
غُنچے کا منہ ہے کیا ، کہ تبسّم کرے گا پھر گُلشن میں گر وہ شوخ گُل اندام ہنس پڑا دنداں کی تاب دیکھ کے انجُم ہوئے خجل وہ مہ جبیں ، جو شب کو لبِ بام ہنس پڑا بہادرشاہ ظفر
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,393 بے قراری کہاں کہ دل ہی نہیں ہائے ، وہ بے قرار ہی نہ رہا فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,394 تسکینِ دلِ محزوں نہ ہُوئی، وہ سعیِ کرم فرما بھی گئے اِس سعیِ کرم کو کیا کہیے، بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے اسرارالحق مجاز
تسکینِ دلِ محزوں نہ ہُوئی، وہ سعیِ کرم فرما بھی گئے اِس سعیِ کرم کو کیا کہیے، بہلا بھی گئے تڑپا بھی گئے اسرارالحق مجاز
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,395 جس دل کو قیدِ ہستئ دُنیا سے نَنگ تھا وہ دِل ، اسیرِ حلقۂ زُلفِ بُتاں ہے اب مولانا الطاف حسین حالی
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,396 آنے لگا جب اُس کی تمنّا میں کُچھ مزا ! کہتے ہیں لوگ جان کا اِس میں زیاں ہے اب مولانا الطاف حسین حالی
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,397 باہم جنھوں میں مہْر و مروّت کی رسْم تھی وہ لوگ کیا ہُوئے ، وہ زمانہ کہاں گیا غلام ہمدانی مصحفی
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,398 جہاں تک راز داری تھی ، لِکھی دُشمن کے طالع میں ہمیں بدنام کر کے طالعِ ناساز سے مارا غلام ہمدانی مصحفی
جہاں تک راز داری تھی ، لِکھی دُشمن کے طالع میں ہمیں بدنام کر کے طالعِ ناساز سے مارا غلام ہمدانی مصحفی
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,399 یہ دُعائے مصحفی ہے، جو اجل بھی اُس کو آوے شبِ وصل کو تُو یا رب ! نہ شبِ وفات کرنا غلام ہمدانی مصحفی
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2014 #2,400 ہم اپنا حالِ دل ہرگز نہ تجھ سے کہتے اے قاصد ! اگر ہوتا وسیلہ یار تک اپنی رسائی کا فضل اللہ خان قندہاری
ہم اپنا حالِ دل ہرگز نہ تجھ سے کہتے اے قاصد ! اگر ہوتا وسیلہ یار تک اپنی رسائی کا فضل اللہ خان قندہاری