طارق شاہ

محفلین

میری گھُٹی میں پڑی تھی ہو کے حل، اُردو زباں
جو بھی میں کہتا گیا ، حُسنِ بیاں بَنتا گیا

سرزمینِ ہند پر اقوامِ عالم کے فراق
قافلے بستے گئے، ہندوستاں بنتا گیا


فراق گورکھپوری
Urdu language lies blent with my blood and bones
Everything that I write becomes a model for my age
Caravan upon caravan, representing many a race
Poured into Indian soil, and hindustan was made

firaq gorakhpuri
 
اُٹھا سبو کہ رواں ہوں سرور کی لہریں
چھلک پڑیں تو پیالے بھی ساز ہوتے ہیں

عدم خلوص کے بندوں میں ایک خامی ھے
ستم ظریف بڑ ے جلد باز ہوتے ہیں
 

طارق شاہ

محفلین

صدقے میں بھلی ذات کے ، پھر ہجرمیں اُس کی
اے ماہِ منّور! وہی صُورت تو اُبھارو

شفیق خلش
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

دِیا جلایا ، تن سے دُھول اُتاری ہے
یہ سب تم سے ملنے کی تیاری ہے

گزُر رہے ہیں لہو کی دھار سے رات اور دن
رات اور دن کے پیچھے اپنی باری ہے

ہم دونوں کے خواب کہاں مِل سکتے ہیں
تم نے رات اور ہم نے عمر گزُاری ہے

سر پر جو گٹھڑی ہے اُس کا بَوجھ نہیں
گٹھڑی میں جو سپنا ہے ، وہ بھاری ہے

نذیر قیصر
 

طارق شاہ

محفلین

لمس ، مرہم کا کام کرتا ہے
تیرے چُھونے سے زخم بھرتا ہے

میں وہ رستے کی دُھول ہُوں ، جس کو
قافلہ چُوم کر گزُرتا ہے

نیم تیراک ہے ابھی سورج !
ڈوبتا ہے کبھی اُبھرتا ہے

علی زیرک
 

طارق شاہ

محفلین

ہرایک کے ہاتھ ، فقط غفلتیں تھیں ہوش نُما
کہ سب کو ، اپنے سے بیگانہ وار جینا تھا


فراق گورکھپوری

Everyone was self-oblivious, though he looked awake
Everyone led a life shorn of self-concern

firaaq gorakhpuri
 

طارق شاہ

محفلین


غرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن، اے دوست !
وہ تیری یاد میں ہُوں ، یا تجھے بُھلانے میں

فراق گورکھپوری

I have, in short, spent my life, somehow, dear friend
Be it in remembering you, or trying to forget

firaaq gorakhpuri
 

طارق شاہ

محفلین

زمانے کی گردش سے چارا نہیں ہے
زمانہ ہمارا تمہارا نہیں ہے
منشی گورکھ پرساد عبرت

(جناب فراق گورکھپوری صاحب کے والد )

Who can escape the whirl of time
time is neither yours nor mine
Munshi Gorakh Prasad , Ibrat

(Mr. Firaq Gorakhpuri's father )
 

طارق شاہ

محفلین

زیر و بم سے سازِ خلقت کے جہاں بنتا گیا
یہ زمیں بنتی گئی ، یہ آسماں بنتا گیا

فراق گورکھپوری
 
آخری تدوین:
Top