طارق شاہ

محفلین

کبھی یہ وہم ، کہ میں کیا ہُوں، میرا سجدہ ہی کیا
کبھی یہ فکر ، جُھکا دی اگر جبیں میں نے


جگرمُرادآبادی
 

طارق شاہ

محفلین
شاد عظیم آبادی صاحب کی شاعری کی ابتدا بیت بازی سے ہوئی
اس زمانے کے اشعار میں سے تلنگی یعنی پتنگ کے بارے میں :

جو کوئی اِس تلنگی کو لوُٹے
سنگِ آفت سے اُس کا سر ٹُوٹے

اُس کے گھر بے سبب ہو لڑائی
اُس کی جورُو بھی بے سبب چُھوٹے


شاد عظیم آبادی
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

عجب اِک گو مگو کی جا ہے ، کِس کو اپنا ٹھہرائیں
وہ اپنا خود ہے، ہم اُس کے ہیں، نازاُس کا نیازاُس کا


شادعظیم آبادی
 

طارق شاہ

محفلین
کئی رنگ بدلتا ہے بھروسا نہیں اُسکا
فل حال وہ مخلص ہے مگر ذہین میں رکھنا
صاحب شعر کے لئے تشکّر !
لیکن شعر وزن میں نہیں ہے دوبارہ سے دیکھ لیں گے تو کیا ہی بات ہو :)
شاعر کا نام اگر لکھدیا کریں تو صحیح شعر تلاش کرنے میں بھی آسانی ہو جائے گی
:):)
 

طارق شاہ

محفلین

کھینچ لائے یار کو ، بھر دے مِرا زخمِ فراق
وہ اثر ہو جذبِ دل میں ، جو اثر مرہم میں ہے

خواجہ حیدر علی آتش
 

طارق شاہ

محفلین

تجسّس ہو تو مِل جاتا ہے سب کچُھ دارِ اِمکاں میں
کوئی لمحہ خوشی کا، آؤ ڈھونڈھیں عمرِ اِنساں میں

مانی جائسی

the world yields everything to those who seek and strive
let's find a joyous moment in our limited lives
Mani Jaisi
 
آخری تدوین:

بےمروت

محفلین
صاحب شعر کے لئے تشکّر !
لیکن شعر وزن میں نہیں ہے دوبارہ سے دیکھ لیں گے تو کیا ہی بات ہو :)
شاعر کا نام اگر لکھدیا کریں تو صحیح شعر تلاش کرنے میں بھی آسانی ہو جائے گی
:):)

طارق بھائی یہ غزل میں نے تقریبا پانچ سال پہلے " محمد احمد " کی ایک کتاب سے پڑھی تھی کتاب کا نام یاد نہیں ۔ میں پوری غزل لکھ دیتا ہوں


یہ پھول یہ خوشبو یہ نگر ذہین میں رکھنا

گر ساتھ چلے ہو تو سفر ذہین میں رکھنا

کئی رنگ بدلتا ہے بھروسا نہیں اسکا

فل حال وہ مخلص ہے مگر زہین میں رکھنا

ہر رنگ بھری چیز کا انجام یہی ہے

تتلی کا یہ ٹوٹا ہوا پر ذہین میں رکھنا

تم موم سے اک محل بنانے تو لگے ہو

سورج بھی نکلتا ہے ادھر ذہین میں رکھنا

جی بھر کے فلک بوس امارات میں ٹھہرو

اس شہر میں میرا بھی ہے گھر ذہین میں رکھنا
 

طارق شاہ

محفلین

اِک معمّہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا
زندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا

شوکت علی خاں فانی بدایونی

Life is a riddle puzzling in extreme
Why call it life ? its a madman dream
Fani Badayuni
 

طارق شاہ

محفلین
طارق بھائی یہ غزل میں نے تقریبا پانچ سال پہلے " محمد احمد " کی ایک کتاب سے پڑھی تھی کتاب کا نام یاد نہیں ۔ میں پوری غزل لکھ دیتا ہوں
تشکّر جواب کے لئے جناب :)
"ذہن میں رکھنا" ، آپ سے ذہین میں رکھنا ٹائپ ہوگیا ، اور
ایک آدھ اور ٹائپو بھی اپنی دانست میں درست کردئے ہیں ، پھر بھی دیکھ لیجئے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ پھول یہ خوشبو یہ نگر ذہن میں رکھنا
گر ساتھ چلے ہو تو سفر ذہن میں رکھنا

کب رنگ بدلتا ہے ، بھروسا نہیں اُس کا
فی الحال وہ مُخلص ہے مگر ذہن میں رکھنا

ہر رنگ بھری چیز کا انجام یہی ہے
تتلی کا یہ ٹُوٹا ہوا پر ذہن میں رکھنا

تم موم سے اِک محل بنانے تو لگے ہو
سورج بھی نِکلتا ہے اِدھر ذہن میں رکھنا

جی بھر کے فلک بوس عمارات میں ٹھہرو
اِس شہر میں میرا بھی ہے گھر ذہن میں رکھنا
 

بےمروت

محفلین
تشکّر جواب کے لئے جناب :)
"ذہن میں رکھنا" ، آپ سے ذہین میں رکھنا ٹائپ ہوگیا ، اور
ایک آدھ اور ٹائپو بھی اپنی دانست میں درست کردئے ہیں ، پھر بھی دیکھ لیجئے گا
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
شکریہ طارق بھائی(y) اصل میں آفس میں بیٹھ کر اسی طرح لکھا جا سکتا ہے۔( پکڑے جانے کا ڈر ہوتا ہے )۔
 

طارق شاہ

محفلین


اُجلے اُجلے سے کفن میں سحرِ ہجرِ فراق
ایک تصویر ہُوں میں رات کے کٹ جانے کا


فراق گورکھپوری
The morn of separation arrives shrouded in the white
I present a picture, Firaaq , of the passing of the night
Firaaq Gorakhpoori
 

بےمروت

محفلین
چہرا تو اب یاد نہیں ہے ، جانے کیسا تھا
ہم نے جس کو پیار کیا تھا، شاعر جیسا تھا
بند لفافے میں آتی تھی، غزلوں کی سوغات
چاند کسی دن پوچھ نہ بیٹھے تُم سے دل کی بات


چھت پہ آ کر خط لکھتی ہو کس کو ساری رات
 

طارق شاہ

محفلین

دیدۂ مُشتاق کو منظُور تُو عالم میں ہے
دم تِرا بھرتے ہیں ، دم جب تک کہ اپنے دم میں ہے


خواجہ حیدر علی آتش

 
آخری تدوین:
Top