سیما علی

لائبریرین
تسخیر چمن پر نازاں ہیں تزئین چمن تو کر نہ سکے
‏تصنیف فسانہ کرتے ہیں کیوں آپ مجھے بہلانے کو
‏شبلی نعمانی
 

سیما علی

لائبریرین
واعظو آتشِ دوزخ سے جہاں کو تم نے
‏یہ ڈرایا ہے کہ خود بن گئے ڈر کی صورت

‏حضرت الطاف حسین حالی
 

سیما علی

لائبریرین
اے خاصہءِ خاصانِ رُسُل وقتِ دُعا ہے
‏اُمت پہ تِری آ کہ عجب وقت پڑا ہے

‏جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
‏پردیس میں وہ آج غریب الغربا ہے

‏(الطاف حسین حالی)
 

سیما علی

لائبریرین
جو دین کہ ہمدرد بنی نوع بشر تھا
‏اب جنگ و جدل چار طرف اس میں بپا ہے

‏جو دین کہ گودوں میں پلا تھا حُکما کی
‏وہ عُرضۂ تیغِ جُہلا و سُفہَا ہے

‏جو قوم کہ مالک تھی علوم اور حِکم کی
‏اب علم کا واں نام نہ حکمت کا پتا ہے
‏۔۔
‏الطاف حسین حالیؔ
 

سیما علی

لائبریرین
کردِیا چُپ واقعاتِ دہر نے
‏تھی کبھی ہم میں بھی ، گویائی بہت

‏ہم نہ کہتے تھے ، کہ حالی چُپ رہو
‏راست گوئی میں ہے رُسوائی بہت

‏الطاف حُسین حالی
 

سیما علی

لائبریرین
اے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں دنیا کی عزت تم سے ہے
‏ملکوں کی بستی ہو تم ہی، قوموں کی عزت تم سے ہے

‏تم گھر کی ہو شہزادیاں، شہروں کی ہو آبادیاں
‏غمگیں دلوں کی شادیاں، دُکھ سکھ میں راحت تم سے ہے

‏الطاف حسین حالیؔ
 

سیما علی

لائبریرین
پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے
‏اسلام کا گِر کر نہ ابھرنا دیکھے
‏مانے نہ کبھی کہ مد ہے ہر جزر کے بعد
‏دریا کا ہمارے جو اترنا دیکھے

‏(الطاف حسین حالی)
 

سیما علی

لائبریرین
عشق خود مائل حجاب ہے آج
حسن مجبور اضطراب ہے آج
✒️ سیماب اکبرآبادی
📚انتخاب سخن جلد دوم مصنف حسرت موہانی
📄 صفحہ 244
 

سیما علی

لائبریرین
عرصۂ عمر میں کیا کیا نہ رتیں آئیں مگر
کوئی ٹھہری نہ یہاں درد کے موسم کی طرح
✒️ ضیا جالندھری
📚 سرِ شام سے پس حرف تک 📄 صفحہ 279
 

سیما علی

لائبریرین
عالم ان ابرووں کی کجی کا جو ہے سو ہے
بل کھا رہی ہے زلف شکن در شکن ہنوز
✒️ حیدر علی آتش
📚کلیاتِ خواجہ حیدر علی آتش
 

سیما علی

لائبریرین
عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتاب
دل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہوتے تک
مرزا اسدا اللہ خان غالب
کلیات غالب
 
Top